وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے جنگلات پیر مصور خان نے کہا کہ کہ صوبے کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے صوبے میں جنگلات کی تحفظ اور پائیدار فروغ کو ممکن بنایا جائیگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلین ٹری سونامی پروگرام کے دفتر کے دورے کے موقع پر کیا ہے۔ دورے کے موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر بلین ٹری سونامی پروگرام نے موصوف کو گلدستہ پیش کرکے ان کا استقبال کیا ہے۔ دورے کے دوران پیر مصور خان نے دفتر کے احاطے میں پودا لگا کر شجر کاری مہم میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ دورے کے موقع پر مشیر برائے جنگلات و ماحولیات کو بلین ٹری سونامی پروگرام کی پیش رفت، شجرکاری مہم، جنگلات کے تحفظ اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی بریفننگ دی گئی ہے ۔ اس موقع پر پیر مصور خان نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق جنگلات کے پائیدار فروغ، ماحولیاتی تحفظ اور صوبے کو مزید سرسبز و شاداب بنانے کے لیے تمام منصوبوں پر تیز رفتار اور مؤثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا جبکہ صوبے کے عوام کو اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شجر کاری مہم کے تحت ہر بندے کو اس مہم میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔ ہم نے اس صوبے کے وسائل کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانا ہے۔ بعد ازاں پروجیکٹ ڈائریکٹر بلین ٹری سونامی نے مشیر جنگلات و ماحولیات پیر مصور خان کو اعزازی شیلڈ پیش کی ہے۔
