محکمہ لائیو اسٹاک اور بینک آف خیبر کے درمیان ویٹرنری گریجویٹس کو موٹر بائیکس کی فراہمی کے لیے ایم او یو پر دستخط

محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ (توسیع)، حکومت خیبر پختونخوا اور بینک آف خیبر کے درمیان ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے جس کے تحت بیروزگار ویٹرنری گریجویٹس کو موٹر سائیکلوں کی قسطوں پر خریداری کا موقع ملے گا۔ خیبرپختونخوا میں بے روزگار ویٹرنری گریجویٹس (DVM) کو نقل و حرکت (موٹر بائیکس) کی فراہمی کے ذریعے ویٹرنری ہیلتھ سروسز کی توسیع کے اقدام کا مقصد نقل و حرکت کو بڑھانا اور صوبے بھر میں ویٹرنری صحت کی خدمات کی فراہمی کو آسان بنانا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی خورشید خٹک نے ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی اور اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ بے روزگار ویٹرنری گریجویٹس کو نقل و حرکت کی فراہمی سے نہ صرف نوجوان پیشہ ور افراد کے لیے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ نچلی سطح پر ویٹرنری خدمات کو بھی تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ اور بینک آف خیبر کے درمیان تعاون سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے، قابل ویٹرنری گریجویٹس کی مدد اور صوبے میں لائیو سٹاک اور جانوروں کی صحت کی خدمات تک رسائی کو بڑھانے کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔ اس موقع پر محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ اور بینک آف خیبر کے افسران بھی موجود تھے۔ شرکائ نے اس اقدام کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے اور اس کے مقاصد کے حصول کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ یہ ایم او یو ویٹرنری ہیلتھ کیئر سروسز کو مضبوط بنانے، پیشہ ورانہ نقل و حرکت کو بہتر بنانے اور خیبر پختونخوا کے لائیو سٹاک کے شعبے میں تعاون کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

مزید پڑھیں