Home Blog Page 14

خیبر پختونخوا حکومت نے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جانب سے صوبہ بھر میں ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے شفاف اور مؤثر انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم اقدام اٹھا ئے ہیں

خیبر پختونخوا حکومت نے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جانب سے صوبہ بھر میں ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے شفاف اور مؤثر انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم اقدام اٹھا ئے ہیں۔اس حوالے سے محکمہ تعلیم نے ایک مانیٹرنگ سکواڈ تشکیل دیا ہے، جس میں ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈی ایم اوز، ڈی سی ایم ایز اور کمپیوٹر آپریٹرز شامل ہوں گے۔ یہ سکواڈ امتحانی عمل کی آزادانہ نگرانی اور جانچ کرے گا۔امتحانات سے قبل مراکز کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا اور
امتحانات کے دوران اچانک دورے کیے جائیں گے، امتحانی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس ایپ کے ذریعے متعلقہ حکام کو ارسال کی جائیں گی اور امتحانی عمل مکمل ہونے پر جامع رپورٹ پیش کی جائے گی۔مزید برآں، تمام مانیٹرنگ رپورٹس کو مرکزی ڈیش بورڈ کے ساتھ منسلک کیا جائے گا، جس سے شفافیت اور نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ ان اقدامات سے صوبے میں امتحانی نظام کو شفاف، منظم اور نقل سے پاک بنانے میں بڑی مدد ملے گی۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمن کی ہدایت پر صوبہ بھر میں صحت کی سہولیات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے دیگر اہم اقدامات کے ساتھ ساتھ طبی عملے کی بھرتیوں کا بھی اعلان کیا ہے

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمن کی ہدایت پر صوبہ بھر میں صحت کی سہولیات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے دیگر اہم اقدامات کے ساتھ ساتھ طبی عملے کی بھرتیوں کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد بنیادی و ثانوی صحت مراکز کوفعال و مضبوط بنانا اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔محکمہ صحت نے میڈیکل آفیسرز، ڈینٹل سرجنز اور نرسز کی آسامیوں کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں، جو ایک سالہ معاہدے پر (کارکردگی کی بنیاد پر قابل توسیع) مقرر کی جائیں گی۔مجموعی طور پر 2439 آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے، جن میں میڈیکل آفیسرز کی 1425 آسامیاں،ڈینٹل سرجنز کی 250 آسامیاں،نرسز کی 764 آسامیاں شامل ہیں۔امیدواروں کے لیے متعلقہ شعبے میں تسلیم شدہ تعلیمی قابلیت، ہاؤس جاب (جہاں لاگو ہو) اور متعلقہ کونسل (PMDC/PNC) میں رجسٹریشن لازمی ہے۔ ان آسامیوں کے لیے عمر کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی۔وزیر صحت خلیق الرحمن نے اس حوالے سے کہا ہے کہ یہ بھرتی مہم صوبے میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی کمی کو پورا کرنے اور عوام کو معیاری علاج کی سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھرتی کا عمل مکمل طور پر شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر خیبر پختونخوا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے قواعد کے مطابق انجام دیا جائے گا۔درخواستیں مقررہ تاریخ کے اندر متعلقہ ڈویژنل کمشنرز کے دفاتر میں تمام ضروری دستاویزات کے ساتھ جمع کروانا ہوں گی۔ صرف شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو انٹرویو کے لیے طلب کیا جائے گا۔درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 08 اپریل 2026 مقرر کی گئی ہے جبکہ میرٹ لسٹ ایک سال کے لیے مؤثر رہے گی۔وزیر صحت خلیق الرحمن نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت خیبر پختونخوا صحت کے نظام کو مزید مضبوط بنانے اور ہر شہری کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

محکمہ ایکسائز کی منشیات کے خلاف کاروائیاں جاری، 36 کلوگرام چرس برآمد، دو ملزمان گرفتار

خیبرپختونخواحکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی اور وزیر ایکسائز سید فخر جہان کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول کی جانب سے صوبہ بھر میں منشیات کے خلاف مؤثر کارروائیاں عمل میں لائی جاری ہیں۔اسی سلسلے میں ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو نے ایک اہم کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔محکمہ ایکسایز سے موصولہ تفصیلات کے مطابق، پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو سعود خان گنڈاپور اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر (کاؤنٹر نارکوٹکس آپریشنز) ماجد خان کی زیر نگرانی، انسپکٹر فخر عالم خان اور سب انسپکٹر فیاض خان پر مشتمل ایکسائز اینٹیلیجنس سکواڈ نے دیگر نفری کے ہمراہ ایچ گول چوک پشاور میں کی گئی کارروائی کے دوران مشکوک گاڑی نمبر LEB-4852 کو روک کر تلاشی لی جس کے نتیجے میں گاڑی سے تقریباً 36000 گرام چرس برآمد کی گئی۔ موقع پر موجود دو ملزمان، ذیشان ولد شاہد علی اور محمد طارق ولد محمد شاہد، ساکنان لاہورکو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کے خلاف تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔محکمہ ایکسائز کے مطابق منشیات کے خلاف جاری مہم بلا تعطل جاری رہے گی اور اس مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Qasim Khan Said Nothing Negative Regarding Pakistan’s GSP Plus Status: CM’s aide Shafi Jan

Special Assistant to Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa on Information and Public Relations Shafi Jan, has strongly responded to Azma Bukhari’s press conference, terming it a bundle of lies, contrary to facts and mere political point-scoring.

He said that politics based on personal attacks is an extremely negative and regrettable attitude of fake ministers. Dragging Imran Khan’s sons into allegations is clear proof of their political panic.

Shafi Jan made it clear that Qasim Khan said nothing negative regarding Pakistan’s GSP Plus status, however, ministers of fake federal and Punjab government are making failed attempts to mislead the nation. He said that fake federal government has been exposed at the international level as well and is in a state of severe panic. Making phone conversations between Imran Khan and his sons is matter of their constitutional and legal right.

He further said that federal and Punjab governments have deprived Imran Khan of his fundamental rights and he is not even being allowed to meet his family members. Engaging in negative politics over a father and sons’ conversation on a sacred occasion like Eid is the old habit of this incompetent group.

Shafi Jan said that Azma Bukhari has perhaps forgotten Indian businessman Sajjan Jindal’s meeting with Nawaz Sharif in Murree. Attention is being diverted from real issues by levelling baseless allegations against Imran Khan and his family.

He said that the public is suffering from a lack of basic facilities, rising inflation and economic pressure, while government spokespersons are only busy making accusations. Due to the federal government’s flawed policies, the people are severely troubled by inflation, unemployment, and governance issues.

Special Assistant Shafi Jan said that the days of the corrupt clique imposed on the federation are numbered and this fake government will soon come to an end.

From a Simple Post to a Movement

It started with a simple message, a plea for safer celebrations. I hit “post” on a video urging people to say no to aerial firing, hoping it might change a few minds.

I never expected it to turn into a movement.

But just hours later, something incredible happened. 🔇
Search “Say no to aerial firing” on Facebook—my video is taking over the feed.

It’s not just one post anymore; it’s a wave. People are sharing, reposting, and tagging their friends. The message is spreading across every platform, proving that peace is something we all want.

Seeing my video pop up everywhere isn’t about fame—it’s proof that kindness can go viral.

Let’s keep spreading the peace. Together, we can turn a celebration into a safe space for everyone.

خیبر پختونخوا حکومت پانی کے ضیاع کو روکنے اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، شفیع جان

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے کہا ہے کہ عالمی یوم آب ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پانی زندگی، صحت عامہ اور پائیدار ترقی کی بنیاد ہے۔ محفوظ، قابل اعتماد اور منصفانہ انداز میں پانی کی فراہمی یقینی بنانا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت پانی کے ضیاع کو روکنے اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لوکل گورننس سکول حیات آباد میں یونیسیف ، واٹسن سیل اشتراک سے عالمی یوم آب کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب میں کیا۔ سیمنار میں آبی ماہرین سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ سیمینار میں پانی کی اہمیت ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر امور پر سیر حاصل بحث ہوئی۔معاون خصوصی شفیع جان نے کہا کہ بانی چئیرمن عمران خان کے ویژن کے مطابق وزیراعلی سہیل آفریدی کی قیادت میں صوبے میں ماحولیات،جنگلات سمیت ہر شعبے میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے عملی اقدامات جاری ہیں۔ خیبرپختونخوا حکومت عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور صاف پانی کی فراہمی کے لئے اربوں روپے کے منصوبوں پر کام کررہی ہے۔ ان منصوبوں کے تحت خیبر پختونخوا سٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت صوبے کے پانچ بڑے شہروں میں پانی کی ترسیل اور فلو واٹر میٹرز کی تنصیب پر کام جاری ہے۔ اس طرح پانی کے ضیاع کو روکنے کے لئے ٹیوب ویلوں میں سپروائزری کنٹرول اینڈ ڈیٹا ایکوزیشن کے ذریعے پانی کے استعمال کی نگرانی کی جائے گی۔ اسی طرح پینے کے صاف کی فراہمی کے لئے بوسیدہ پائپ لائنز کی تبدیلی پر بھی کام جاری ہے۔ بوسیدہ پائپ لائنز کی تبدیلی سے پانی کے ضیاع میں کمی اور معیار میں بہتری آئے گی،
انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے آبادی کا ایک بڑا حصہ تاحال محفوظ پینے کے صاف پانی تک رسائی سے محروم ہے۔صوبائی حکومت اگلے تین سال میں صوبے کے ہر گھر تک صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہیں۔ آبی تحفظ اور صفائی ایک دوسرے کے ساتھ لازم و ملزوم ہیں۔صرف صاف پانی کی فراہمی کافی نہیں جب تک اس کے ساتھ مناسب صفائی اور حفظان صحت کا نظام موجود نہ ہو۔شفیع جان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بہتر منصوبہ بندی، مؤثر حکمرانی اور پانی کی فراہمی و صفائی کے نظام میں پائیدار سرمایہ کاری پر توجہ دینا ہوگی۔ دیرپا بہتری کے لیے حکومتی اداروں، جامعات، کمیونیٹیز کے درمیان مضبوط تعاون ناگزیر ہے۔ خیبرپختونخوا میں صفائی اور حفظان صحت کے حوالے سے یونیسیف کا کردار قابل تحسین ہے۔ ہمیں مل کر پانی کے ضیاع کو روکنا ہوگا اور آنے والی نسلوں کے لیے اس قیمتی وسیلے کو محفوظ بنانا ہوگا۔ بحیثیت قوم ہمیں اپنے رویوں میں تبدیلی لانا ہوگی ، پانی کا بے جا اور غیر ضروری استعمال ترک کرنا ہوگا۔

وزیر صحت خیبر پختونخوا خلیق الرحمان کی ہدایات پر پیرامیڈیکل ڈپلومہ امتحانات کی رول نمبر سلپس جاری

وزیر صحت خیبر پختونخوا خلیق الرحمان کی ہدایات کی روشنی میں فیکلٹی آف پیرامیڈیکل اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز (FPAHS) نے ڈپلومہ کورسز کے سالانہ امتحانات (مارچ 2026) کے لیے رول نمبر سلپس اپنی آن لائن ویب پورٹل پر اپ لوڈ کر دی ہیں۔فیکلٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تمام متعلقہ پیرامیڈیکل کالجز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے طلبہ کی رول نمبر سلپس فوری طور پر ڈاؤن لوڈ کر کے انہیں فراہم کریں۔ طلبہ کو بھی تاکید کی گئی ہے کہ وہ اپنی رول نمبر سلپس براہِ راست اپنے متعلقہ اداروں سے حاصل کریں تاکہ کسی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے۔فیکلٹی کے مطابق صوبہ بھر سے تقریباً 36 ہزار 200 طلبہ ان امتحانات میں شرکت کریں گے، جو 31 مارچ سے 8 اپریل 2026 تک 23 مختلف کیٹیگریز میں منعقد ہوں گے۔امتحانات کے انعقاد کے لیے صوبہ بھر میں 55 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر محمد رحمان آفریدی امتحانی عمل کی مجموعی نگرانی کریں گے، جبکہ امتحانات کے شفاف اور منظم انعقاد کے لیے تقریباً 500 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام امتحانی مراکز پر پولیس اہلکار بھی موجود ہوں گے۔اس حوالے سےڈاکٹر محمد رحمان آفریدی نے مزید بتایا کہ فیکلٹی میں ایک مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، جہاں سے امتحانی عمل کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ امتحانات کے دوران نقل یا کسی بھی قسم کی بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔وزیر صحت خلیق الرحمان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ امتحانات کے انعقاد میں شفافیت، میرٹ اور نظم و ضبط کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ امتحانات پر مرکوز رکھیں اور دیانتداری کے ساتھ امتحانی عمل میں حصہ لیں۔

خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر برائے آبپاشی ریاض خان سے ان کے دفتر پشاور میں رکن قومی اسمبلی عاطف خان اور ڈیڈک چیئرمین بونیر کبیر خان نے ملاقات کی۔

خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر برائے آبپاشی ریاض خان سے ان کے دفتر پشاور میں رکن قومی اسمبلی عاطف خان اور ڈیڈک چیئرمین بونیر کبیر خان نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، پارٹی معاملات اور علاقائی ترقی سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی مسائل کے حل اور پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔صوبائی وزیر آبپاشی ریاض خان نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے صوبے کے مختلف اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے عوامی مسائل کے حل کیلیے صوبائی حکومت سنجیدہ ہےعوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلیے کوشاں ہیں عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کررہے ہیں عوام کو ضروریات ذندگی کی سہولیات میسر کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔رکن قومی اسمبلی عاطف خان اور چیئرمین بونیر کبیر خان نے بھی صوبائی وزیر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ عوامی مسائل کے حل اور پارٹی کےاستحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

KPRA declares Friday as Working Day for Essential Staff

The Khyber Pakhtunkhwa Revenue Authority (KPRA) has announced that, in light of the ongoing financial year closing and the critical importance of revenue-related operations during the final quarter, Friday will be observed as a normal working day for essential staff of the Authority. According to an official order issued by the KPRA Headquarters, the decision has been taken to ensure uninterrupted progress of key financial and administrative activities, which are vital at this crucial stage of the fiscal cycle. The last quarter of the financial year is considered particularly significant for revenue collection, reconciliation, and reporting, necessitating enhanced operational readiness and staff availability.

The Director General Ms. Irum Naz, has directed all concerned officers and officials categorized as essential staff to strictly comply with the order and ensure their (attendance) on Fridays as per regular working hours. The move is aimed at strengthening institutional efficiency, meeting revenue targets, and facilitating timely completion of all pending and ongoing assignments.

All Directors, Collectors, Additional Collectors, and relevant administrative personnel have been informed accordingly. The Authority has emphasized the importance of collective efforts and dedication from its workforce to achieve organizational objectives during this critical period.
The KPRA remains committed to ensuring effective revenue administration and maintaining fiscal discipline in the province through proactive and timely measures.

خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی/ہری پور میں کاروائی

پشاور: سوشل میڈیا پر فوڈ پوائزننگ کی خبروں پر فوڈ اتھارٹی کا فوری ایکشن

پشاور : فوڈ سیفٹی ٹیم کا ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ مشترکہ آپریشن، ترجمان فوڈ اتھارٹی

پشاور: فوڈ سیفٹی ٹیم کا ٹراما سینٹر ہری پور کا دورہ، متاثرہ افراد سے تفصیلات حاصل کرلیں، ترجمان

پشاور: شاپنگ ایریا میں واقع شاحی پیزا پر چھاپہ، ترجمان

پشاور: کچن میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات ،باسی چکن، ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنکس برآمد، ترجمان

پشاور: غیر معیاری مس لیبل شدہ اشیاء بھی برآمد کرکے سرکاری تحویل میں لے لیا گیا، ترجمان

سنگین خلاف ورزیوں پر شاحی پیزا سیل، مالک کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز، ترجمان

پشاور : عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی ہوگی ، ڈائریکٹر جنرل کاشف اقبال جیلانی