وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ سے منگل کے روز پشاور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں جاری پولیو کے خاتمے کی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے کوآرڈینیٹر انوار الحق، ای او سی خیبرپختونخوا کے صوبائی کوآرڈینیٹر شفیع اللہ خان اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ملاقات میں صوبے میں پولیو کے خاتمے کی موجودہ صورتحال، جاری مہم کے نتائج، اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے پولیو مہم میں بہتری، مربوط حکمت عملی اور رسائی بڑھانے کے اقدامات پر بھی غور کیا۔چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے پولیو کے خاتمے کے لئے صوبائی حکومت کے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت اور عوام صوبے کو پولیو کے وائرس سے پاک کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی پشاور میں بڑی کارروائی،جامعات کی کینٹینز سے ممنوعہ چائنہ سالٹ، ملاوٹی مصالحہ جات اور نان فوڈ گریڈ برتن برآمد
تمام تعلیمی اداروں کی کینٹینز کی باقاعدہ اور سخت نگرانی یقینی بنائی جائے، وزیر خوراک ظاہرشاہ طورو کی ہدایت
خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے گزشتہ روز جامعہ پشاور، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور خیبر میڈیکل کالج کے ہاسٹل کینٹینز اور ہوٹلوں کے معائنے کیے جسکے دوران حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پائی گئی۔ترجمان فوڈ اتھارٹی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ چھاپوں کے دوران مختلف کینٹینز سے ممنوعہ چائنہ سالٹ اور ملاوٹ شدہ مصالحہ جات برآمد ہوئے، جبکہ ناقص اور نان فوڈ برتنوں کا استعمال بھی پکڑا گیا .مزید تفصیلات میں بتایا گیا کہ کئی کینٹین ورکرز بغیر میڈیکل سرٹیفکیٹ کے کام کر رہے ہیں، جو فوڈ سیفٹی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ فوڈ اتھارٹی نے موقع پر ہی غیر معیاری اشیائے خوردونوش تلف کر دیں اور ملوث فوڈ پوائنٹس پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ ساتھ ہی انہیں بہتری کے نوٹسز اور وارننگز بھی جاری کی گئیں۔فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کو اس حوالے سے باضابطہ مراسلہ بھی بھیج دیا گیا ہے تاکہ ادارہ جاتی سطح پر صفائی اور معیار کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی واصف سعید نے فوڈ سیفٹی ٹیم کی کامیاب کارروائی کو سراہا اور خبردار کیا کہ تمام کینٹین مالکان فوری طور پر حفظان صحت کے اصول اپنائیں، بصورت دیگر قانونی کارروائی کے لیے تیار رہیں۔اس موقع پر وزیر خوراک ظاہرشاہ شاہ طورو نے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام تعلیمی اداروں کی کینٹینز کی باقاعدہ اور سخت نگرانی یقینی بنائی جائے تاکہ طلبہ کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔
عمران خان کے خلاف جعلی مقدمات جلد سماعت کے لئے مقرر کیئے جائیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف
انصاف میں تاخیر، انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔مشیر اطلاعات
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ، بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ عمران خان کے مقدمات کا 5 جون کو سماعت کے لیے مقرر ہونا ایک خوش آئند قدم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عمران خان تمام مقدمات سے باعزت بری ہو کر رہا ہوں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر احتجاج کے بعد جاری کردہ بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم نے عدالتی نظام کو مفلوج کر دیا ہے۔ اس ترمیم کی زنجیریں توڑ کر عمران خان کو فوری انصاف فراہم کیا جانا چاہیے۔ عمران خان کی رہائی نہ صرف دہشت گردی کے خلاف جنگ بلکہ بھارت کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں بھی ضروری ہے کیونکہ عمران خان ملک کے سب سے مقبول لیڈر ہیں اور وہ ہی قوم کو اکٹھا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انصاف میں تاخیر، دراصل انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔ مقدمات میں غیر ضروری تاخیر اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ کیسز بے بنیاد اور جھوٹے ہیں۔ اگر ان میں کوئی حقیقت ہوتی تو سماعت میں تاخیر نہ کی جاتی۔بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ ان مقدمات میں تاخیر کا مقصد عمران خان کو قید میں رکھنا ہے۔ عمران خان اس جعلی حکومت کے اعصاب پر سوار ہیں اور ان کی ممکنہ رہائی سے حکومت کو اپنے انجام کا خوف لاحق ہے، اسی لیے انہیں رہا نہیں کیا جا رہا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کے مقبول ترین رہنما ہیں۔ اگر انہیں انصاف نہیں ملے گا تو عام شہری کے لیے انصاف کی توقع کیسے کی جا سکتی ہے؟ عمران خان اس ملک کے سابق وزیراعظم رہ چکے ہیں، ان کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک نہ صرف ناقابلِ قبول ہے بلکہ انصاف کے اصولوں کے بھی خلاف ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ جیل میں بھی عمران خان کو وہ سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں جن کے وہ حقدار ہیں۔ جعلی حکومت عمران خان کو جھکانے کے لیے ہر ممکن حربہ آزما رہی ہے، لیکن عمران خان ٹوٹنے والا نہیں کیونکہ وہ ذاتی نہیں، قوم کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے تمام حربوں کے باوجود عمران خان مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں یتیموں اور بیواؤں کے لیے روشن مستقبل کارڈ اور سہارا کارڈ پروگرامز کا باقاعدہ آغاز
یتیموں اور بیواوں کی کفالت کے لئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے اعلان کردہ دو پروگرامز “روشن مستقبل کارڈ اور سہارا کارڈ ” کا باضابطہ اجراءکر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پیر کے روز وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر سید قاسم علی شاہ کے علاوہ اراکین صوبائی اسمبلی، سرکاری حکام اور دیگر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر یتیم بچوں میں روشن مستقبل کارڈزجبکہ بیواوں میں سہارا کارڈز تقسیم کئے۔ تفصیلات کے مطابق ، روشن مستقبل کارڈ کے ذریعے 5 سے 16 سال تک کی عمر کے یتیم بچوں کو ماہانہ 5000 روپے دئیے جائیں گے۔ ابتدائی طور پر روشن مستقبل کارڈ سے نو ہزار یتیم بچے مستفید ہونگے ۔ اسی طرح “سہارا کارڈ” کے تحت 45 سال اور اس سے زائد عمر کی بیوہ خواتین کو بھی ماہانہ 5000 روپے دئیے جائیں گے۔ فی الوقت 15 ہزار بیوہ خواتین سہارا کارڈ سے مستفید ہونگی۔ ان کارڈز کے ذریعے یتیم بچوں اور بیواوں کو ہر ماہ کی پانچ تاریخ تک باقاعدگی سے مالی امداد ملے گی۔ ان کارڈز کے ذریعے مستحقین کو ماہانہ پانچ ہزار روپے کی ادائیگی رواں مہینے سے شروع ہوگی۔عید الاضحٰی کی آمد کے پیش نظر مئی اور جون کی امدادی رقم یعنی دس، دس ہزار روپے اکٹھے دیئے جائیں گے۔ روشن مستقبل کارڈ اور سہارا کارڈ کی فراہمی کے لئے مستحقین کا انتخاب ایک صاف اور شفاف طریقے سے کیا گیاہے۔ مزید مستحقین کو بھی معاونت فراہم کرنے کیلئے ان پروگراموں کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔ مزید برآں ، رواں سال جولائی کے مہینے میں مزید مستحقین کی رجسٹریشن بھی شروع کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت بانی چیئرمین کے فلاحی ریاست کے وژن پر عمل پیرا ہے،میرٹ ، انصاف اور مساوات ریاست مدینہ کی بنیادی خصوصیات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سہارا کارڈ اور روشن مستقبل کارڈ کے پروگراموں کے اجراءپر محکمہ سماجی بہبود کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ معاشرے کے کمزور طبقوں کی سرپرستی کسی بھی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے،ہم صوبے میں ریاست مدینہ کے ماڈل کے قیام کے لئے پر عزم ہیں۔ ہم لوگوں کو ریاست کا وہ چہرہ دکھائیں گے جو ایک ریاست کا ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں مزید کمزور اور نادار لوگوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے، یہ شروعات ہیں۔ مستقبل میں کمزور اور نادار طبقوں کی کفالت کے پروگراموں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ اپنی روزی روٹی کمانے والے معذور افراد اور معذور طلبہ کو الیکٹرک وہیل چیئرز فراہم کی جارہی ہےں۔ اس کے علاوہ صحت کارڈ کا دائرہ وسیع کرکے اس میں ایمپلانٹ اور ٹرانسپلانٹ جیسے مہنگے علاج کو بھی شامل کر لیا گیا ہے اور اب خیبر پختونخوا میں بون میرو، کڈنی اور لیور ٹرانسپلانٹ بالکل مفت ہو رہے ہےں ۔ اسی طرح جہیز فنڈ کو 20 ہزار سے بڑھا کر دو لاکھ روپے کر دیا گیا ہے ، اور جہیز فنڈز سے اس سال چار ہزار مستحق بچیوں کی شادیاں کرائی گئیں۔ ہم عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کریں گے، ہم امانت دار بن کر یہ ذمہ داری پوری کریں گے،ہم نے کوئی نئے ٹیکس لگائے بغیر اربوں روپے کی اضافی آمدن پیدا کی حالانکہ یہ رقم نظام میں موجود تھی جو پہلے سسٹم میں غائب ہو رہی تھی۔ ایک خوددار اور خودمختار قوم بننے کے لئے ہمیں اپنے وسائل کو بڑھانا ہوگا،قرضدار قوم نہ خود مختار ہوسکتی ہے اور نہ خوددار،ہم نے ایک ایسی قوم بننا ہے جس کا خواب ہمارے اسلاف نے دیکھا تھا اور ہمارے آباو اجداد نے قربانیاں دی تھیں۔
صوبائی وزیر برائے محنت حاجی فضل شکورخان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ میں سائیکٹرک اور پوسٹ مارٹم وارڈ کا باضابطہ افتتاح کیا
طبی سہولیات کی فراہمی ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ صوبائی وزیر محنت
صحت کارڈ کی سہولت پی ٹی آئی کا عوام کے لئے بہت بڑا تحفہ ہے۔ فضل شکورخان
خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت حاجی فضل شکورخان نے جمعرات کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ میں سائیکٹرک اور پوسٹ مارٹم وارڈ کا باضابطہ افتتاح کردیا جبکہ اس موقع پر صوبائی وزیر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہ بھی کیا اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا صوبائی وزیر نے مذکورہ ہسپتال کے مختلف وارڈز میں مریضوں سے ہسپتال عملے کی رویے کے بارے میں دریافت کیا جبکہ مریضوں کے ساتھ آئے ہوئے تیمارداروں سے ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھی گفتگو کی صوبائی وزیر کو دورہ کے موقع پر ہسپتال کے انتظامی امور، سائیکٹرک اور پوسٹ مارٹم وارڈز اورطبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی صوبائی وزیر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت جاری کی کہ ہسپتال میں علاج معالجے کیلیے آنے والے مریضوں کو حکومت کی طرف سے دی جانے والے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائی جائیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کا پیشہ ایک عظیم پیشہ ہے جو ہر وقت انسانیت کی خدمت کیلیے ہمیشہ انجام دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت صحت کے شعبے میں بہتری لانے اور ہسپتالوں میں مریضوں کیلیے ہر قسم کی سہولیات مہیا کرنے کیلیے سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے انہوں نے کہا کہ مذکورہ ہسپتال میں سائیکٹرک اور پوسٹ مارٹم وارڈز سے ہسپتال کی سہولیات میں اضافہ ہواہے انہوں نے کہا کہ میری بھرپور کوشش ہوگی کہ اس ہسپتال میں مریضوں کو وہ تمام سہولیات مہیا ہوں جو دوسرے بڑے ہسپتالوں میں دستیاب ہوتی ہیں تاکہ ضلع چارسدہ کے عوام کو علاج معالجے کیلیے دوسرے ہسپتالوں میں جانا نہ پڑے انہوں مذید کہا کہ طبی سہولیات کی فراہمی ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں کہاکہ صوبے میں پی ٹی آئی حکومت نے صحت کارڈ کی سہولت کو متعارف کیا ہے جو خیبر پختونخوا کے عوام کیلیے پی ٹی آئی حکومت کا بہت بڑا تحفہ ہے صوبائی وزیر نے ہسپتال میں نرسز کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔
گلیات ہوٹل انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لیے حکومت پرعزم ہے، زاہد چن زیب
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب کی زیر صدارت گلیات ہوٹل ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کے ساتھ ایک اہم اجلاس محکمہ سیاحت و ثقافت کے کمیٹی روم پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری محکمہ سیاحت و ثقافت ڈاکٹر محمد بختیار خان، ڈی جی گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی شاہ رخ علی، محکمہ خزانہ، خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی کے حکام شریک ہوئے، جبکہ ہوٹل انڈسٹری کی نمائندگی سردار حمید، وسیم احمد عباسی، محمد عظیم و دیگر نے کی۔اجلاس میں گلیات ہوٹل ایسوسی ایشن کے وفد نے اپنے تحفظات اور مطالبات پیش کیے، جن میں 2022 سے 2024 تک ایکسائز ٹیکس کی یک مشت وصولی، سیاحتی سیزن کی مدت، ٹیکس کی شرح اور ڈبل ٹیکسیشن جیسے مسائل شامل تھے۔مشیر سیاحت و ثقافت نے کہا کہ ہوٹل انڈسٹری اور سیاحت کا گہرا تعلق ہے اور یہ شعبہ سیاحوں کو معیاری رہائش، خوراک اور تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی افراد کے لیے روزگار کا ذریعہ بھی بنتا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سیاحتی مقامات کو مزید پرکشش بنانے کے لیے ہوٹل انڈسٹری کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہوٹل انڈسٹری کے مسائل کا قانونی اور قابل عمل حل تلاش کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کے اختتام پر سیکرٹری سیاحت و ثقافت ڈاکٹر بختیار خان نے کہا کہ ناران، سوات اور گلیات سمیت تمام سیاحتی علاقوں کے لیے یکساں ٹیکس اور سیزن پالیسی بنانے کے لیے حکومت پرعزم ہے، اور اس حوالے سے آئندہ بجٹ سے پہلے ایک مربوط فریم ورک تیار کیا جائے گا۔
خیبر پختونخوا کے وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خلیق الرحمان نے کہا کہ پچھلے سالوں کے مقابلے میں
خیبر پختونخوا کے وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خلیق الرحمان نے کہا کہ پچھلے سالوں کے مقابلے میں ایکسائز محکمہ نے زیادہ ریونیواکٹھا کیا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ادارہ پہلے سے اب زیادہ فعال ہے اور شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا ہے، ادارہ تمام ٹیکس دہندہ گان کے مسائل کو سنجیدگی سے لیتا ہے اور انشاء اللہ مسقبل قریب میں تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر آف کامرس پشاور میں بجٹ سے پہلے مشاورتی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کی سربراہی میں حکومتی ممبران،معاون خصوصی انڈسٹریز عبد الکریم تورڈھیر،سیکرٹری ایکسائز خالد الیاس، ڈائریکٹر جنرل کیپرا فوزیہ اقبال اور محکمہ ریونیو کے حکام ،سرحد چیمبر آف کامرس کے کابینہ اراکین اور تاجروں، صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ تاجروں اور صنعتکاروں کی تمام جائز شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خیبرپختونخوا نے رواں مالی سال کے اندر ٹیکس و نان ٹیکس ریونیو میں اضافہ کیا ہے۔ پچھلے سال پراپرٹی رینٹل ٹیکس 16 فیصد سے 10 فیصد تک کم کیا ہے جبکہ انتقال ٹیکس کو 6.5 فیصد سے 3.5 تک کم کیا ہے۔خیبرپختونخوا میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس باقی صوبوں سے کم ہے۔ اس کے باوجود رجسٹریشن مقررہ ہدف سے کافی کم ہے۔ محکمہ نے اس حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز بھی کیا ہے۔ اور تمام گاڑیوں کے یونینز کے صدور سے بھی بھرپور تعاون کے لئے کہا ہے۔ اس حوالے سے گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے یونیورسل نمبر پلیٹ سکیم بھی شروع کی جا چکی ہے۔ اس نمبر پلیٹ کا حصول اب پہلے سے کافی آسان اور بر وقت ہے۔ ہر ہفتے منگل کا دن سیکرٹری ایکسائز کااوپن ڈے ہوگا جس میں تمام ٹیکس دہندہ گان حضرات بنا کسی رکاوٹ اور تردد کے اپنے مسائل سے آگاہ کر سکتے ہیں اور ان کے حل کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
پولی گراف ٹسٹ بیرون ملک جائیدادیں بنانے والوں کی کرنی چاہئے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف
پاک-بھارت کشیدگی پر خاموشی اختیار کرنے والے نواز شریف کا سب سے پہلے پولی گراف ٹیسٹ ہونا چاہیے۔ مشیر اطلاعات
عمران خان کے باہر ممالک نہ جائدادیں ہیں اور نہ ہی کوئی اور اثاثے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات وتعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پولی گراف ٹیسٹ ان تمام افراد کا ہونا چاہیے جن کی بیرون ملک جائیدادیں ہیں۔ عمران خان کی نہ کوئی بیرون ملک جائیداد ہے اور نہ ہی کوئی اثاثے ہیں۔ سپریم کورٹ پہلے ہی عمران خان کو صادق و امین قرار دے چکی ہے۔ اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی پر خاموشی اختیار کرنے والے نواز شریف کا پولی گراف ٹیسٹ ہونا چاہیے۔بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ عوام نے عمران خان اور شریف خاندان کا پولی گراف ٹیسٹ 8 فروری 2024 کو کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت جعلی مینڈیٹ پر اقتدار میں آ کر عمران خان کا پولی گراف ٹیسٹ کیسے کر سکتی ہے۔ یہ حکومت تو پولی گراف ٹیسٹ کے نتائج بھی جعلی بنا سکتی ہے۔اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کے خلاف جعلی مقدمات بنانے والوں کا بھی پولی گراف ٹیسٹ کیا جائے، تاکہ تمام جھوٹ اور سازشیں بے نقاب ہوں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جعلی راجکماری مریم نواز سمیت پورے شریف خاندان کا پولی گراف ٹیسٹ ہونا چاہیے۔ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے مزید کہا کہ ملک پر مسلط مافیا قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے۔ جعلی مینڈیٹ پر اقتدار میں بیٹھ کر بیرون ملک جائیدادیں بنائی جارہی ہیں انکو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔ جعلی حکومت پولی گرافکس ٹسٹ کے پروپیگنڈوں کے ذریعے عمران خان کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی ہے۔ عوام نے مینڈیٹ عمران خان کو دیا ہے
چیف سیکرٹری کی زیر صدارت لائیوسٹاک، بلدیات اور سی اینڈ ڈبلیو محکموں میں گڈ گورننس روڈ میپ پر جائزہ اجلاس
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کی زیر صدارت لائیوسٹاک اینڈ فشریز، لوکل گورنمنٹ اور کمیونیکیشن اینڈ ورکس (سی اینڈ ڈبلیو) محکموں کے گڈ گورننس روڈ میپ پر اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔گڈ گورننس روڈ میپ کا مقصد تینوں محکموں میں اصلاحات اور خدمات کی فراہمی کو مؤثر بنانا ہے۔ لائیوسٹاک اینڈ فشریز ڈیپارٹمنٹ کے جائزہ کے دوران صحتمند مال مویشیوں کی افزائش و دیکھ بھال کے لئے اقدامات، لائیوسٹاک ڈیٹا کی ڈیجیٹائزیشن، کسانوں کی معاونت، تجارتی ویلیو چینز کی ترقی، فشریز اور ایکواکلچر کا فروغ اور تحقیق کو فروغ دینے جیسے امور زیرِ بحث ائے۔محکمہ لائیوسٹاک کے گڈ گورننس روڈ میپ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تجویز کردہ منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا، جس کے لئے محکمہ منصوبہ بندی و ترقی کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یونٹ معاونت فراہم کرے گا۔محکمہ بلدیات کے لیے گڈ گورننس روڈ میپ میں محکمانہ اصلاحات، آپریشنل نظام میں جدت، آڈٹ میکانزم کا قیام، مالیاتی نظم و نسق میں بہتری، شہریوں کی تجاویز کیلئے نظام اور محکمانہ کارکردگی کی نگرانی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ صفائی کے نظام کو بہتر اور جدید بنانے، صاف پانی تک ہر فرد کی رسائی، ویسٹ مینجمنٹ، شہری خوبصورتی کے منصوبوں، اور عوامی مقامات کی صفائی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔ اجلاس میں پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں اصلاحات کا پلان اور لائحہ عمل بھی پیش کیا گیا۔ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے لئے گڈ گورننس روڈ میپ میں موجودہ انفراسٹرکچر کی دیکھ بھال، منصوبوں اور وسائل کی نگرانی کیلئے ڈیجیٹائزیشن، انفراسٹرکچر کی منصوبہ بندی، موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق پائیدار انفراسٹرکچر کی تعمیر، اور سڑکوں کی توسیع شامل ہے۔ چیف سیکرٹری نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو ہدایت کی کہ سکولوں اور ہسپتالوں جیسے ضروری انفراسٹرکچر کی فوری اور کم لاگت تعمیر کے لئے جدید طریقہ کار اپنائے جائیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ تینوں محکموں کے ایکشن پلانز تیار کر لئے گئے ہیں، جن میں ذمہ داریاں واضح طور پر متعین اور ٹائم لائنز طے کر دی گئی ہیں تاکہ بروقت عملدرآمد یقینی بناکر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے کہا کہ گڈ گورننس روڈ میپ سرکاری اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور عوام کو معیاری خدمات کی فراہمی کے لیے ایک مربوط لائحہ عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت تمام سرگرمیوں کی نگرانی کے لئے ایک مشترکہ ڈیش بورڈ بنایا گیا ہے جس سے پیش رفت کا مسلسل جائزہ ممکن ہو سکے گا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواء کے معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم تورڈھیر نے کہا ہے کہ
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواء کے معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم تورڈھیر نے کہا ہے کہ نئی صنعتی بستیوں کے قیام میں چھوٹے سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے کی منصوبہ بندی کی جائے تاک مقامی لوگوِں کو آسانی سے سرمایہ کاری کرنے کا موقع ملے جو ان کا بنیادی حق ہے۔ انھوں نے سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ کے تحت صوبے میں نئے منصوبوں کی فعالیت کے حوالے سے کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ کوہاٹ روڈ پشاور میں نئی سمال انڈسٹریل اسٹیٹس باجوڑ اور مانسہرہ II کے حوالے سے دی گئی بریفنگ میں کیا۔اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر عبد الحمید خان، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرز انجینئر ذوالفقار علی صاحبزادہ اورنعمان فیاض، جائنٹ ڈائریکٹر انجینئر صفدر عباس آفریدی، ڈپٹی ڈائریکٹرز انجینئر زوہیب حسن اورانجینئر سعود الحق بھی موجود تھے۔معاون خصوصی کو اس موقع پر مذکورہ نئے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی گئی۔اس موقع باجوڑ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کی پراگریس کا بھی جائزہ لیا گیا اور اسکے ماسٹر پلان اور ڈیزائن کا جائزہ لیا گیا جبکہ اس میں مزید بہتری لانے کیلئے متعلقہ کنسلٹنٹ کو ہدایات جاری کی گئی۔بریفنگ میں ملاکنڈ ڈویژن میں انرجی کوریڈور سے متعلقہ علاقوں میں صنعتی شعبے کی ترقی کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا اور اس ضمن میں دیر کے علاقے میں ممکنہ صنعتی بستیوں کیلئے نشاندھی کی گئی سائٹس پر بات چیت ہوئی۔اس موقع پر معاون خصوصی نے کہا کہ کوشش ہونی چاہیے کہ ان صنعتوں کے قیام سے مقامی لوگوں کو باعزت روزگار ملے اور مقامی صنعتوں کی ترقی اور فروغ کیلئے یہ بستیاں ایک اہم ذریعہ ثابت ہوں۔انھوں نے کہا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں ان صنعتوں بستیوں کے قیام سے علاقہ ترقی کرے گا اور ان علاقوں کی نسبت اور خصوصیات کے حامل کاروبار اور صنعتیں آگے لائی جائیں گی۔معاون خصوصی نے کہا کہ جبوڑی ہائڈرو پاور منصوبہ جو کہ صوبے کا اپنا بجلی منصوبہ ہے سے مانسہرہ IIکے قریب بننے والی صنعتی بستی کو سستے نرخوں پر بجلی فراہم کی جائے گی جس سے علاقے کی مقامی صنعتیں بلا کسی روکاوٹ ترقی کریں گی۔
