Home Blog Page 185

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اوقاف و مذہبی امور صاحبزادہ محمد عدنان قادری نے محکمہ اوقاف کے پراپرٹیز کی شفاف

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اوقاف و مذہبی امور صاحبزادہ محمد عدنان قادری نے محکمہ اوقاف کے پراپرٹیز کی شفاف انتظام و انصرام کے سلسلے میں دوروں کا سلسلہ مزید تیز کر دیا ہے. اس سلسلے میں انہوں نے پیر کو مانسہرہ میں واقع محکمہ اوقاف کے مختلف زمین و پراپرٹی کا خصوصی اور تفصیلی دورہ کیا. جہاں انہوں نے اوقاف کی تمام پراپرٹی جس میں لیز شدہ، غیر لیز شدہ و تجاوزات کی نظر ہونے والی اور دیگر جائیداد کا جائزہ لیا اور راضی نامے چیک کیں جبکہ وصولی ریکارڈ کے حوالے سے بھی امور کا جائزہ لیا. متعلقہ حکام کی جانب سے وزیر مذہبی امور صاحبزادہ محمد عدنان قادری کو آگاہ کیا گیا کہ مانسہرہ سٹی میں محکمہ اوقاف کے وقف پراپرٹی مقامی مساجد کمیٹی نے 86 کنال اور دس مرلہ زمین پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا ہوا ہے. صوبائی وزیر نے مانسہرہ ڈوڈھیال میں بھی وقف پراپرٹی کا دورہ کیا. جہاں انہوں نے وقف زمین جس کا کل رقبہ 9 کنال اور دس مرلے ہے کا جائزہ لیا، صوبائی وزیر کو آگاہ کیا گیا کہ مانسہرہ ڈوڈھیال میں واقع زمین پر مقامی افراد نے قبضہ کیا ہوا ہے. صوبائی وزیر نے شنکیاری مانسہرہ میں اوقاف کے زمین پر واقع کمرشل دکانیں اور اراضی کا جائزہ لیا. اپنے دورہ کے موقع پر صوبائی وزیر محمد عدنان قادری نے ریمارکس دئیے کہ محکمہ اوقاف کی تمام اراضی واگزار کی جائے گی تاکہ اس سے صحیح معنوں میں عوامی فلاح کے لیے فائدہ اٹھایا جا سکے. انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کا وژن ہے کہ لیز، پرمٹ اور دیگر تمام امور میں شفافیت ہو نا چاہیےے تا کہ کرپشن اور سفارش کا قلع قمع ہو سکیں. انہوں نے مزید بتایا کہ اوقاف کے زیر انتظام تمام امور و اراضیات کا خود جائزہ لے رہا ہوں اور کسی کو قانون کی خلاف ورزی کرنے نہیں دوں گا۔

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی نے

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی نے گلکدہ کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے مقامی لوگوں سمیت تاجروں سے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر پی ٹی آئی مینگورہ سٹی کے نائب صدر حاجی رحمت علی، جنرل سیکرٹری جہانزیب گوگل، چیئرمین ارشد علی اور دیگر بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے، دورہ کے موقع پر لوگوں نے صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی کو اپنے اجتماعی مسائل سے اگاہ کیا صوبائی وزیر نے بعض مسائل موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ بعض مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں اس موقع پر صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے لوگوں کے مسائل کا حل موجودہ صوبائی حکومت کی اہم ذمہ داری ہے ہم عوام کے سامنے جوابدہ ہیں ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانا اولین ترجیح ہے خیبرپختونخوا کی یکساں ترقی کیلئے وزیراعلیٰ سردار علی امین خان گنڈاپور نے عوامی ایجنڈا کے تحت ایک بہترین پلان ترتیب دیا ہے جس پر عوامی مسائل کے حل اور ترقی و خوشحالی کی سطح پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، عوامی لوگ ہیں اور عوام کے مسائل اور مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں، لوگوں نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ریلیف و آباد کاری الحاج نیک

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ریلیف و آباد کاری الحاج نیک محمد نے بنوں کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے کمشنر بنوں ڈویژن محمد عابد وزیر سے ملاقات کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان یوسف کریم بھی موجود تھے معاون خصوصی الحاج نیک محمد نے کمشنر بنوں ڈویژن سے بنوں ڈویژن کے موجودہ حالات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی معاون خصوصی الحاج نیک محمد نے کمشنر کو بنوں ڈویژن کے عوامی مسائل کے تدارک اور بہتر سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کی معاون خصوصی الحاج نیک محمد نے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت بنوں ڈویژن کے عوام کو اندھیروں سے نجات دلانے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ ریلیف و آباد کاری خیبر پختونخوا کے عوام کی توقعات پر پورا اترے گا،شمالی وزیرستان,بنوں سمیت تمام ضلعوں میں 1122 ریسکیو کی مزید بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔معاون خصوصی نے کہا کہ جلد ہی تمام اضلاع کے دورے کریں گے اور 1122 ریسکیو کی بہتری کے بارے میں عوام سے مثبت رائے لیں گے 1122 ریسکیو میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ شمالی وزیرستان کی تمام تحصیلوں میں 1122 ریسکیو سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور باقاعدہ طور پر افتتاحی تقریبات منعقد کی جائیں گی 1122 ریسکیو سے شمالی وزیرستان کے عوام کو روشناس کریں گے انہوں نے کہاکہ بنوں ڈویژن میں امن ناگزیر ہوچکا ہے قیام امن کیلئے مل کر جدوجہد کریں گے امن صرف ایک فرد کا مسئلہ نہیں ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے مل کر حل نکالیں گے صوبائی حکومت قیام امن کیلئے تگ ودود کررہی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات ہمایون خان نے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات ہمایون خان نے ڈسٹرکٹ جیل تیمرگرہ کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے صفائی کے ناقص انتظامات، غیر معیاری خوراک اور قیدیوں کی جانب سے شکایتوں کے انبار لگانے پر جیل سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت تمام عملے کو فوری طور پر ہٹانے کے احکامات جاری کئے۔ معاون خصوصی ہمایون خان نے جیل ہسپتال میں انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور جیل میں انتظامی صورتحال کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات کو تمام عملے کے فوری تبادلے اور صورتحال کی فوری انکوائری کرنے کے احکامات دئیے۔اس موقع پر تحصیل چیرمین فیروز شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ویژن کے مطابق جیل میں موجود قیدیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر کے معاشرے کے کارآمد افراد بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک رکھنے کی اجازت بالکل نہیں دی جائی گی۔معاون خصوصی ہمایون خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایات پر صوبے کی تمام جیلوں کے اچانک دورے کروں گا اور فرائض میں غفلت برتنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائی گی۔

اپیکس کمیٹی خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس، امن و امان کی بہتری کے لئے بڑے فیصلے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس جمعرات کے روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا ۔وزیراعلیٰ کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم، کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری، چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری اور آئی جی پی اختر حیات خان گنڈا پور کے علاوہ اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور بعض اضلاع میں امن و امان کی خراب صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے نئے لائحہ عمل پر طویل غورو خوض کے بعد اہم فیصلے کئے گئے ۔اس موقع پر مختلف واقعات میں سکیورٹی ، فورسز اور قانون نافذ کروانے والے اداروں کے شہداءکیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور امن و امان کیلئے جانیں قربان کرنے والے شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اجلاس میں دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے کیلئے سول حکومت ، سیکورٹی فورسز اور عوام کی مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے صوبے کے بعض اضلاع میں امن وا مان کے حوالے سے پولیس کو لیڈ رول دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسی طرح صوبے میں امن و امان کی بہتری کیلئے پولیس اور سول انتظامیہ کی استعداد کو مزید بہتر بنانےکی ضرورت سے اتفاق کر تے ہوئے پولیس کو بلٹ پروف گاڑیوں کی جلد فراہمی اور خالی آسامیوں پر جلد بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر سیکورٹی فورسز کے شہداءکے لواحقین کیلئے اہم اقدام کے طور پر صوبے سے تعلق رکھنے والے پاک فوج اور ایف سی کے گذشتہ چھہ مہینوں کے دوران شہید ہونے والے 178 شہداءکے لواحقین کے لئے پیکج دینے کا فیصلہ کیا جس کے تحت شہید ہونے والے سپاہیوں کے لواحقین کے لئے 10 لاکھ روپے جبکہ افسران کے لواحقین کے لئے 20 لاکھ روپے مقرر کئے گئے۔ پاک فوج اور ایف سی کے شہداءکے بچوں کو پولیس اور سرکاری محکموں میں بھرتی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ضلع کرم میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر خصوصی غور و خوض کیا گیا اور ویاں پر امن و امان کی خراب صورتحال کی وجوہات اور محرکا ت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ علاقے میں امن و امان کے قیام ، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور حکومت کی عملدار ی کیلئے دستیاب تمام آپشنز استعمال کئے جائیں گے ۔ اجلاس میں ضم اضلاع کے لوگوںکا معیار زندگی بہتر بنانے اورسماجی و اقتصادی ترقی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت سے بھی اتفاق کیا گیا اور کہا گیا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے دہشت گردی کے خلاف کاروائیوں کیلئے آئین کی آرٹیکل۔245 کے تحت افواج پاکستان کی خدمات حاصل کی ہیں اور اس سلسلے میں فوج پولیس اور سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر قابل قدر کردار ادا کر رہی ہے۔ فورم میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پائیدار امن قائم کرنے کے سلسلے میں عوام کا تعاون ، تمام شراکت داروں بشمول حکومت،فوج، پولیس اور انتظامیہ کیلئے کلیدی حیثیت کا حامل ہے۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امن ہماری اولین ترجیح ہے ،اس پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،امن و امان کیلئے سول حکومت، انتظامیہ ، فوج سب ایک پیج پر ہیں اور مل کر کوششیں جاری رکھیں گے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ اور امن و امان کا قیام سب کا مشترکہ مقصد اور ہدف ہے،یہ ہم سب کی مشترکہ جنگ ہے ، اس کو مل کر ہی جیتا جا سکتا ہے۔اس مقصد کیلئے حکومت، فوج، پولیس اور انتظامیہ مل کر بطور ٹیم کام کررہے ہیں۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کیلئے پاک فوج کی کاوشیں اور حکومت کے ساتھ تعاون قابل تحسین ہے۔امن کے قیام کیلئے پاک فوج کے جوان لازوال قربانیاں دے رہے ہیں، ہم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور میں بریسٹ کینسرآگاہی سیمینارمنعقد ہوا

خیبر میڈیکل یونیورسٹی(کے ا یم یو) انسٹیٹیوٹ آف پبلک مینٹل ہیلتھ اینڈ بیہیورل سائنسز نے بریسٹ کینسر آگاہی سیمینار کا اہتمام کیا۔ واضح رہے کہ اس پروگرام کا مرکزی موضوع تھا: ”ہم تب مضبوط ہوتے ہیں جب ہم ایک ساتھ کھڑے ہوتے ہیں — چاہے ہم زندہ بچ جانے والے ہوں، حامی ہوں یا تبدیلی کے حامی۔” انسٹیٹیوٹ آف ریڈیولوجی اینڈ نیوکلیئر میڈیسن (ارنم) پشاور سے مہمان مقررین ڈاکٹر زینب جان اور ڈاکٹر اسد ضمیر نے بریسٹ کینسر آگاہی کی اہمیت پر ایک بامعنی سیشن پیش کیا۔ انہوں نے بریسٹ کینسر کے عالمی اعداد و شمار پیش کیے اور بتایا کہ جلد تشخیص زندگی بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ انہوں نے بریسٹ کینسر کی علامات، تشخیصی چیلنجز اور ترقی پذیر ممالک خصوصاً پاکستان میں درپیش رکاوٹوں پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے بریسٹ کینسر کے خطرے کے عوامل، جیسے طرز زندگی، موٹاپا اور خاندانی تاریخ پر بات کی اور سامعین کو حفاظتی اقدامات اپنانے کی ترغیب دی، جیسے باقاعدگی سے ورزش کرنا، وزن کو قابو میں رکھنا اور دودھ پلانا۔ انہوں نے سالانہ اسکریننگ، جیسے میموگرافی اور کلینیکل بریسٹ ایگزیم کے ذریعے جلد تشخیص کی اہمیت پر زور دیا۔ اس کے علاوہ، کینسر کے علاج کے مختلف طریقے، جیسے کیمو تھراپی اور سرجری پر بھی روشنی ڈالی، جس میں یہ یاد دلایا گیا کہ کینسر کا جلدی پتہ چلنے پر بقا کی شرح بہت زیادہ ہوتی ہے، اور پہلی اسٹیج میں تشخیص کی صورت میں یہ شرح تقریباً 100 فیصد تک پہنچ جاتی ہے۔ انسٹیٹیوٹ آف پبلک مینٹل ہیلتھ کی سربراہ، ڈاکٹر ہما عطا نے سیمینار میں کینسر سے صحت یابی میں ذہنی صحت کے کردار پر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ جسمانی اور ذہنی بحالی میں جذباتی مدد، سماجی اور تعلیمی وسائل، اور خود معائنے کے طریقے کس طرح مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ سیمینار کا مقصد آگاہی پھیلانے کے ساتھ ساتھ بریسٹ کینسر کی جلد تشخیص اور بقا کی شرح کو بہتر بنانا بھی تھا۔ انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ سوشل سائنسز عوام اور صحت کے پیشہ ور افراد کو بریسٹ کینسر کے خلاف جدوجہد کے لیے علم اور وسائل فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ تقریب کے اختتام پر، تمام شرکاء اور منتظمین نے بریسٹ کینسر آگاہی کے فروغ اور اس بیماری سے متاثرہ ہر فرد کی حمایت کا عہد کیا—کیونکہ ہم سب ایک ساتھ ہیں تو مضبوط ہیں۔

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹو فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹو فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ قائد عمران خان کی رہائی اور اُن پر جعلی مقدمات کے خاتمے کیلئے فیصلہ کن تحریک میں پی ٹی آئی کارکنان اور عوام بھر پور حصہ لینگے، قائد عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی کال پر 9 نومبر کو صوابی میں ہونے والے جلسے میں ملاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی ممبران اسمبلی، قائدین، کارکنان اور عوام بھر پور شرکت کریں گے، اسی دن انٹر چینج پر ملاکنڈ ڈویژن کا قافلہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی قیادت میں جلسے میں شرکت کرے گا، وہ پشاور میں اپنے دفتر میں سوات سے ممبران اسمبلی کے ایک وفد سے بات چیت کر رہے تھے وفد میں ممبر قومی اسمبلی سہیل سلطان ایڈوکیٹ، ایم پی اے علی شاہ خان ایڈوکیٹ، ایم پی اے سلطان روم خان اور ایم پی اے محمد نعیم کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے، پی ٹی آئی ملاکنڈ ریجن کے صدر و صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ قائد عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈا پور کی ہر کال پر لبیک کہیں گے، قائد عمران خان کی رہائی اور اُن پر جعلی مقدمات کے خاتمے کیلئے تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہونے والی ہے انشاء اللہ بہت جلد عمران خان اور مراد سعید سمیت دیگر اسیران ہمارے درمیان ہونگے۔

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی سے خواجہ سراؤں کے نمائندہ وفد

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی سے خواجہ سراؤں کے نمائندہ وفد نے جمعرات کے روز خواجہ سراؤں کو درپیش مسائل کے حوالے سے ان کے دفتر میں ملاقات کی وفد منزل فاؤنڈیشن کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر آرزو خان اور دہ امید کور کی چئیر پرسن صوبیہ خان پر مشتمل تھا وفد نے صوبائی وزیر کو خواجہ سراؤں کو درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ ملاقات میں صوبائی وزیر کو وفد نے خواجہ سراؤں پر تشدد کے خاتمے کے لیے خیبر پختونخوا میں تحفظ خواجہ سرا سنٹر کے قیام کی بھی تجویز دی وفد نے بتایا کہ حکومت خواجہ سراؤں کی تحفظ کے لیے بہتر اقدامات اٹھائے اور ان کو سماجی تحفظ دے جبکہ ملاقات کے دوران خواجہ سراؤں کو نوکری میں کوٹہ دینے پر بھی گفتگو ہوئی اس موقع پر صوبائی وزیر نے خواجہ سراؤں کے نمائندہ وفد کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت خواجہ سراؤں کی تحفظ اور انکو تمام بنیادی سہولیات دینے کیلیے سنجیدہ ہے اور قانون سازی کررہی ہے انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ خواجہ سراؤں کو کوٹہ کی بنیاد پر ملازمت کے مواقع میسر ہونگے انہوں نے وفد کو خواجہ سراؤں کی تحفظ اور سہولیات کی فراہمی میں ہر قسم کے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی

مشیر وزیراعلیٰ برائے صحت احتشام علی اور یونیسف ہیلتھ ٹیم لیڈ ڈاکٹر انعام اللہ خان نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا

نومولود بچوں کی نگہداشت کے لئے ایسے یونٹس وقت کی ضرورت ہے، مشیر صحت

تدریسی ہسپتال باچاخان میڈیکل کمپلیکس صوابی میں صوبے کے سب بڑے نیونیٹیل کئیر یونٹ کا افتتاح کردیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں مشیر وزیراعلی برائے صحت، سیکرٹری ہیلتھ، ڈی جی ہیلتھ، یونسیف کے عہدیداران اور دیگر سیاسی، سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ مشیر صحت احتشام علی اور یونیسف ہیلتھ ٹیم لیڈ ڈاکٹر انعام اللہ خان نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اوردیگر ممبران صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے جنہوں نے نئی تعمیر ہونے والی این آئی سی یو کا تفصیلی دورہ کیا۔ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود اور ہیڈ آف پیڈیاٹرک ڈیپارٹمنٹ نے نے تمام مہمانوں کو نیونیٹل کئیر یونٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ یونٹ 46بستروں پر مشتمل ہیں جس میں کینگرو مدر کئیر، نیونیٹیل انٹینسیو کئیر یونٹ، آئیسولیشن یونٹ، ٹرانزیشن کئیر یونٹ سمیت ماوں کے بیٹھنے کے لئے علیحدہ جگہ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ نونیٹل کئیر یونٹ یونیسف کے تعاون سے28ملین کی لاگت سے بنایا گیا۔ تقریب سے خطاب میں مشیر صحت نے بتایا کہ بچوں کی صحت حکومت کی اولین ترجیح ہے انہوں نے یونسیف کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، یونیسف ٹیم لیڈ ڈاکٹر انعام اللہ خان اور انتظامیہ باچاخان میڈیکل کمپلیکس نے بھی تقریب سے کیا اور نیونیٹیل کئیر یونٹ کی تعمیر کو تاریخی کامیابی قرار دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

مریم نواز اور خوجہ آصف کل سے سوشل میڈیا پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کرنے میں لگے ہوئے ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدرمنتخب ہوتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں مریم نواز اور خوجہ آصف گزشتہ روزسے سوشل میڈیا پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ لیگی رہنماؤں کو فکر نہیں کر نی چاہئیے کیوں کہ سوشل میڈیا پر تمام پوسٹیں اب ریکارڈ کا حصہ بن چکی ہیں اور مسلم لیگ ن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سوشل میڈیا پر باقاعدہ مہم چلائی تھی۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ اب یو ٹرن لے کر ٹرمپ کی تعریفیں کرتے یہ لوگ نہیں تھکتے ہیں اور یہ کو ئی نئی بات نہیں ہے اس لئے کہ طاقتور کی پوجا کرنا لیگی رہنماوں کا پرانا وطیرہ ہے. بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ کارگل آپریشن کے پس منظر میں نوازشریف کا امریکہ کے سامنے لیٹنا بھی سب کو یاد ہے۔تعجب اس بات پر ہے کہ جنگ بھارت کے ساتھ تھی اور نوازشریف گھٹنے امریکہ کے سامنے ٹیک رہے تھے۔