Home Blog Page 189

مشیر وزیراعلیٰ مشال اعظم یوسفزئی کا اسپیشل ایجوکیشن کمپلکس حیات آباد کے سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان حصوصی شرکت

شاور: اسپیشل ایجوکیشن اور وومن ایمپاورمنٹ کے الگ الگ ڈائریکٹوریٹ بنارہے ہیں: مشال اعظم یوسفزئی

پشاور : ڈیس ایبلڈ افراد کےلئے سرکاری ملازمتوں میں مقررہ کردہ کوٹے میں دس فیصد تک اضافے کے لیے اقدامات کریں گے۔ مشال اعظم یوسفزئی

پشاور : اسپیشل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹس میں زیر تعلیم بچوں کے لیے وظیفہ مقرر کررہے ہیں۔ مشال اعظم یوسفزئی

پشاور : تعلیمی سال کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات و شیلڈ تقسیم

پشاور : ان والدین پر فخر ہے جو اپنے بچوں کو پڑھارہے ہیں اور اپنے بچوں کو طاقت دیتا ہے اور حوصلہ دیتے ہیں تاکہ وہ معاشرے کے ساتھ چل سکے۔ مشال اعظم یوسفزئی

پشاور: جب بھی عمران خان سے ملنے آڈیالہ جیل جاتی ہوں تو وہ لنگر خانوں و پناھ گاہوں کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ مشال اعظم یوسفزئی

پشاور :صوبہ بھر میں اسپیشل ایجوکیشن کے 57 کے قریب ادارے قائم ہیں جن میں پشاور اور مردان میں دو بڑے اسپیشل ایجوکیشن کمپلکس شامل ہیں۔ بریفینگ

پشاور: تقریب کے دوران بچوں نے مختلف ٹیبلوز پیش کیا جن پر حاضرین نے بھرپور داد دی۔

پشاور: مشیر وزیراعلی مشال اعظم یوسفزئی نے تعلیمی سال کے دوران بہترین کارکردگی دیکھنے والے طلباء و طالبات انعامات و شیلڈز تقسیم کیے۔

پشاور: مشیر وزیراعلی مشال اعظم یوسفزئی نے بچوں کے بنائے مختلف اشیاء کے سٹالز کا جائزہ لیا

مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا ججوں کے انکشافات پر انکوائری کا مطالبہ

پشاور:انکوائری کا آغاز کیپٹن صفدر اور انکی اہلیہ مریم نواز سے کرنا چاہئیے, بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور: دونوں نے آڈیو اور ویڈیو لیک کے بڑے بڑے دعوے کئے ہیں جو ریکارڈ پر موجود ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور: عدالتوں پر اثرانداز ہونا شریف فیملی کا پرانا وطیرہ ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور: جسٹس قیوم اور شریف خاندان کی کال ریکارڈنگ بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور: ہر محب وطن پاکستانی کو ججز کے انکشافات بھری خط نے پریشان کیا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور: ججز کے ان انکشافات کی مکمل تحقیقات ہونا چاہیئے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور: تحقیقات میں وہ تمام افراد شامل ہونا چاہیئے جس نے ماضی میں عدلیہ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور: عدلیہ ہمارے جمہوری نظام کا بنیادی ستون ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور: عدلیہ کی آزادی اور مضبوطی میں ہی ملکی ترقی کا راز مضمر ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی کے مشاورتی اجلاس سے خطاب

کیپرا سیلز ٹیکس ان سروسز ایکٹ 2022 خیبرپختونخوا قواعد و ضوابط پر مشاورتی اجلاس

وکلاء، ماہرین ٹیکس، سرکاری افسران اور وید ہولڈنگ ایجنٹس کے علاوہ چیمبر اف کامرس نمائندوں کی شرکت

شادی ہال اور ریسٹورنٹ پر 10 فیصد ٹیکس کی بجائے فیکس ٹیکس لگائیں گے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

تمام شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کو رجسٹرڈ کریں گے مزمل اسلم

ڈی جی کیپرا کو موقع پر وومن ڈیسک بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی

خواتین کے کاروبار کو وسعت اور ٹیکس نرخ کم کریں گے مزمل اسلم

مقامی ٹیکس آمدنی میں ہر صورت اضافہ کریں گے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

خیبرپختونخوا میں سیاحت سمیت متعدد شعبوں پر ٹیکس صفر ہے مشیر خزانہ کا مشاورتی اجلاس سے خطاب

خیبرپختونخوا میں آبادی کے تناسب ٹیکس بہت کم ہے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

پراپرٹی ٹیکس 23 فیصد زیادہ ہے جس کی وجہ سے لوگ اسٹامپ پیپرز پر زمین کی ٹرانسفر کرتے ہیں مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

23 فیصد پراپرٹی ٹیکس میں سے 6 فیصد صوبے کو باقی وفاق کو جاتاہے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

آبادی کے تناسب سے صوبے میں ٹیکس کلیکشن بہت کم ہے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کیپرا مشاورتی اجلاس سے خطاب

خیبرپختونخوا 93 فیصد اخراجات کیلئے وفاق پر انحصار کرتا ہے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

ساڑھے چھ فیصد صوبے کی اپنی آمدنی ہے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا کیپرا مشاورتی اجلاس سے خطاب

کیپرا اتھارٹی اور اسٹیک ہولڈرز کے کے درمیان مشاورت خوش آئند ہے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کا مشاورتی اجلاس منعقد کرانے پر ڈی جی کیپرا کو خراج تحسین

انورخان خٹک اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن/پی آر او ٹو مشیر خزانہ

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلی تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا ہے کہ کالجز کے لیکچرز، اسسٹنٹ پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی ٹریننگ صوبے میں معیاری تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلی تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا ہے کہ کالجز کے لیکچرز، اسسٹنٹ پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی ٹریننگ صوبے میں معیاری تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ پروموشن کے لئے اہلیت رکھنے والے ٹریننگ صرف پروموشن کے مقصد کے لئے نہ کریں بلکہ تعلیمی نظام کی بہتری میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں وہ محکمہ اعلیٰ تعلیم کے کمیٹی روم سول سیکرٹریٹ پشاور میں ہائر ایجوکیشن اکیڈمی آف ریسرچ اینڈ ٹریننگ کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری عمرا خان اکیڈمی ڈائریکٹر پروفیسر تسبیح اللہ ڈپٹی ڈائریکٹر سید ماجد اور محمد بلال نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر کو اکیڈمی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ریسرچ اکیڈمی نے اب تک 131 لازمی ٹریننگ پروگرام مکمل کر لئے ہیں اور محکمہ اعلیٰ تعلیم کے مختلف کیڈرز کے 5352 ٹیچنگ فیکلٹی کو تربیت دی چکی ہے، اس کے علاوہ 728 پرنسپل/ ڈی ڈی اوز، بی ایس کوارڈینیٹر، ایچ او ڈیز اور ہائیر ایجوکیشن کے سرکاری کالجز کے منسٹریل سٹاف کیلیے کیپسٹی بلڈنگ ٹریننگ پروگرام منعقد کرچکی ہے۔ صوبائی وزیر کو اکیڈمی کے بجٹ کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک اے ڈی پی پراجیکٹ ہے ریگولر سٹاف کے علاوہ اکیڈمی کو چلانے کے لیے اخراجات ہر سال محکمہ اعلی تعلیم کے اے ڈی پی سے ملتے ہیں تاہم اکیڈمی اپنے ریونیو جنریٹ کرنے کے لیے کوشش کر رہی ہے اور اس سلسلے میں کئی اداروں کے ساتھ ایم او یوز اور معاہدے ہوئے ہیں فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن انسٹیٹیوشن پشاور ریجن کے ساتھ ایم او یو ہوا ہے جس کے تحت اکیڈمی وفاقی حکومت کے کالجز کی فیکلٹی کو ٹریننگ مہیا کرے گی، گلگت بلتستان کے محکمہ اعلی تعلیم کے ساتھ بھی معاہدہ ہوا ہے کہ اکیڈمی گلگت بلتستان حکومت کے کالجز کو 15 ماسٹر ٹرینرز کو تربیت دے گی، ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن پشاور کے ساتھ کئی معاہدے ہوئے ہیں جن کے تحت اکیڈمی گرلز کمیونٹی سکول کے سینکڑوں اساتذہ کو تربیت منعقد کرے گی بریفنگ میں اکیڈمی ریسرچ جرنلز کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا گیا، اس موقع پر صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ اکیڈمی کے بجٹ مسئلے کو حل کرنے کے لیے کیس تیار کریں تاکہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ اس مسئلہ کا ٹھوس حل نکالے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اکیڈمی کو مالی مشکلات سمیت درپیش چیلنجز کو حل کرنے کیلیے اقدامات اٹھائینگے۔

وزیر صحت سید قاسم علی شاہ سے چیف آف یونیسیف پشاور کی ملاقات

وزیر صحت سید قاسم علی شاہ سے یونیسیف کے نمائندہ وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ یونیسیف وفد کی قیادت چیف آف یونیسف پشاور آفس راڈوسلا راڈک کررہے تھے جبکہ دیگر شرکا میں ڈاکٹرانعام اللہ ہیلتھ سپیشسلسٹ، آئین خان آفریدی نیٹوریشن سپیشلسٹ اور ڈاکٹر کامران قریشی امیونائزیشن آفیسر شامل تھے۔ وزیر صحت نے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہیلتھ ڈونرز کی ٹیم بنانی ہے تا کہ محکمہ صحت میں اصلاحات بین الاقوامی معیار کے مطابق ہو۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بہت جلد محکمہ صحت کیساتھ کام کرنے والے ڈونرز اور ایپلیمنٹنگ پارٹنرز کی میٹنگ بلائی جائیگی جس میں ہیلتھ میں آئندہ کے ریفارمز اور محکمہ صحت میں لائی جانیوالی اصلاحات بارے گُفتگو ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ڈونر اور پارٹنرز کیلئے ان کے دفتر کے دروازے ہر وقت کھُلے ہیں۔ ملاقات کے دوران وفد نے وزیر صحت کو صوبے میں یونیسیف کے تعاون سے جاری منصوبوں کے بارے بریفنگ دی۔ وزیر صحت کو محکمہ صحت میں اب تک مہیا کی جانیوالی سپورٹ کے بارے یونیسف کے وفد نے آگاہ کیا۔ وزیر صحت کو بتایا گیا کہ اس وقت یونیسف خیبرپختونخوا میں ہیلتھ اور نیوٹریشن ک کے دو بڑ پروگرام چل رہے ہیں۔ اس وقت یونیسف چارسدہ ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کی سولرائزیشن کرواچکا ہے جبکہ ڈی جی ہیلتھ آفس میں تعلقات عامہ کیلئے ہیلتھ ایجوکیشن سیل یونیسف کے تعاون سے بنایا گیا ہے۔ وزیر صحت نے محکمہ صحت میں یونیسف کے تعاون کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ مُستقبل میں پائیدار صحت کی فراہمی کیلئے یونیسف جیسے ڈونرز کا ہونا لازمی ہے۔ وزیر صحت کو بتایا گیا کہ یونیسف نیوٹریشن کی مد دسرکاری اداروں میں محکمہ صحت کے شعبہ نیوٹریشن، پشاور کے تین تدریسی ہسپتالوں، خیبرمیڈیکل یونیورسٹی سمیت دیگر سات یونیورسٹیوں اور پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سمیت دیگر سرکاری اداروں کیساتھ تعاون کررہاہے جبکہ نجی شعبے میں یو این ایجنسیز اور غیر سرکاری تنظیموں کیساتھ کام کررہا ہے۔ وزیر صحت کو بتایا گیا کہ یونیسف کے تعاون سے امسال سکول نیوٹریشن پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔ وزیر صحت کو یہ بھی بتایا گیا کہ پولیو چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جنوبی اضلاع کے لئے ترتیب دئے گئے انٹیگریٹڈ سروس دلیوری پروگرام میں یونیسف نیوٹریشن، واش اور سوشل اینڈ بیہوئیریل کمیو نیکیشن کے ذریعے سپورٹ مہیا کررہا ہے۔وزیر صحت کو نوید بھی سنائی گئی کہ اگلے سال تک سروائیکل کینسر کے سدباب کیلئے ویکسین بھی تعارف کی جائینگی جس سے پاکستان میں اس مرض کی روک تھام ممکن ہوسکے گی۔

رمضان پیکج کے تحت صوبے کے مستحق خاندانوں میں امدادی چیکس کی تقسیم بلا تعطل جاری ہے، صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو

خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ رمضان پیکج کے تحت صوبے کے مستحق خاندانوں میں امدادی چیکس کی تقسیم بلا تعطل جاری ہے رمضان پیکج کے تحت ٗاب تک 4 لاکھ 38 ہزار547 خاندانوں کو فی خاندان کے حساب سے 10 ہزار روپے کیامدادی چیکس تقسیم کردیئے گئے ہیں، اب تک 4 ارب 38 کروڑ 54 لاکھ روپے 70 ہزار کے مالیت کے چیک دس ہزار روپے کے حساب سے مستحق خاندانوں میں تقسیم کئے جاچکے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں رمضان پیکج کے حوالے سے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کیا،ظاہر شاہ طورو کا کہنا تھا کہ رمضان پیکج کے تحت احساس پروگرام کے ذریعے صوبے کے مجموعی طورپر 7 لاکھ 77 ہزار 419 مستحق خاندانوں کو امدادی چیکس فراہم کئے جائیں گے، انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کی فلاح وبہبود کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ صوبائی حکومت صرف دعوؤں اور فوٹو سیشن پر نہیں بلکہ حقیقی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے،وزیر خوراک نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور بانی پی ٹی آئی کا وژن حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کرنا ہے، صوبے کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اس لئے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اپنی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، فلاحی ریاست بانی پی ٹی آئی عمران خان کا خواب ہے صوبائی حکومت فلاحی حکومت کا خواب شرمندہ تعبیر کرے گی۔

خیبر پختونخوا کے وزیر محنت فضل شکور خان سے بدھ کے روز ضلع چار سدہ سے تعلق رکھنے والے صوبائی اسمبلی کے ممبران عارف احمد زئی، افتخار اللہ جان، ارشد خان عمرزئی اور خالد خان سے ان کے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں ملاقات

خیبر پختونخوا کے وزیر محنت فضل شکور خان سے بدھ کے روز ضلع چار سدہ سے تعلق رکھنے والے صوبائی اسمبلی کے ممبران عارف احمد زئی، افتخار اللہ جان، ارشد خان عمرزئی اور خالد خان سے ان کے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران ضلع چارسدہ کے مختلف مسائل پر غور و خوض کیا۔اس موقع پر ضلع کے ڈی ای او میل عبدالمالک اور ڈی ای او فیمیل ثریہ خٹک بھی موجود تھیں۔ صوبائی وزیر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی علاقے کی ترقی کا دارومدار تعلیم سے مشروط ہے جس ضلع میں تعلیم کا رجحان زیادہ ہوگاوہاں پر ترقی اور امن و سکون بھی زیادہ ہوگا۔ اس موقع پروزیر محنت فضل شکور خان اور اراکین صوبائی اسمبلی نے متفقہ طور پر اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع چارسدہ کو ایک مثالی ضلع بنانے میں کوئی دقیقہ فرو گزارش نہیں کریں گے۔ اس موقع پر ڈی ای او میل اور فیمیل کو تعلیمی نظام کی بہتری کے لیئے ضروری ہدایات بھی دی گئیں جن کو اپنانے سے مثبت اور دورس نتائج سامنے آسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان پر بھرپور توجہ دی جائے تاکہ یہاں کے طلبہ دوسرے اضلاع کے طلبہ سے کسی طور پر پیچھے نہ رہیں۔ ملاقات میں صوبائی ممبران اسمبلی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران نے وزیر محنت کی کوششوں اور تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے گراں قدر تجاویز کو سراہا۔

صوبائی وزیرتعلیم فیصل خان ترکئی کی زیرصدارت محکمہ تعلیم ای ٹرانسفرپالیسی سے متعلق اجلاس

ٹرانسفرپوسٹنگ سال میں ایک دفعہ اور تعلیمی سال کے اختتام پر ہوگی، وزیرتعلیم

* اولین ترجیح ہوگی کہ اساتذہ کوقریبی علاقوں میں تعینات کیاجائے اور خواتین اساتذہ کو ہرممکن آسانی فراہم کی جائے، فیصل خان ترکئی*

صوبائی وزیرتعلیم فیصل خان ترکئی نے کہاہے کہ محکمہ تعلیم میں تمام تبادلوں اور تعیناتیوں پرمکمل پابندی ہے اور اب کے بعد تمام ترتبادلے ای ٹرانسفر پالیسی کے تحت ہوں گے، رانگ پوسٹنگ کا مکمل طور پر خاتمہ کیاجائے اور خود کار نظام کے تحت میرٹ پر اساتذہ کے تبادلے ہوں گے، ای ٹرانسفر ایپ کے تحت خواتین کو آسانی فراہم کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کی گئی ہے، سال میں تبادلہ صرف ایک بار اور تعلیمی سال کے اختتام پر ہوگا۔ مختلف انڈی کیٹرز مقررکئے گئے ہیں جن میں سکول میں گزاراگیادورانیہ، سکول اور گھر کا فاصلہ، سالانہ نتائج اور دیگراہم انڈیکیٹرز شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلیم ای ٹرانسفر پالیسی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری ایجوکیشن مسعود احمد، سپیشل سیکرٹری، ڈائریکٹرایجوکیشن ثمینہ الطاف، ڈائریکٹر آئی ٹی صلاح الدین اوردیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ صوبائی وزیرتعلیم کو بتایاگیا کہ سال میں صرف ایک بار محکمہ تعلیم ضرورت کے مطابق خالی اسامیوں پر تبادلوں کیلئے اساتذہ سے درخواستیں طلب کرے گا، خواہشمند امیدواران خالی سکولوں پر آن لائن اپلائی کریں گے، ڈیجیٹلائزڈ نظام کے تحت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ویری فیکیشن کریں گے اور خودکار نظام کے تحت میرٹ پر تبادلہ ہوگا۔ صوبائی وزیرتعلیم نے ہدایات جاری کی کہ ٹرانسفرپالیسی ایپ کو مزید فعال بنایاجائے اوریک ٹکنیکیل کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات جاری کئے تاکہ جلد ازجلد ایپ پر خالی پوزیشنیں مشتہرکی جائے۔ صوبائی وزیرتعلیم نے کہاکہ محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی تعداد زیادہ ہے اور دور دراز کے علاقوں اورخصوصاً خواتین کو دفاتر کے چکر لگانے پڑتے ہیں جس کامکمل طور پر تدارک کیاجائیگا اور خودکارنظام کے تحت میرٹ پر بغیرکسی سفارش کے تبادلے ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ کی رہنمائی میں پشاور کے عوامی مسائل پر ملاقات، عوامی خدمات اور شہری ترقی کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے پشاور سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں ملاقات کی اور صوبائی دارالحکومت پشاور کے عوامی مسائل کے حل سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ان مسائل میں صحت، امن وامان، ٹریفک کے مسائل، انفراسٹرکچر کی بہتری، پینے کا پانی، سیوریج اور دیگر مسائل شامل تھے ۔ ملاقات کرنے والوں میں ارباب شیر علی، شاندانہ گلزار، مینا خان آفریدی ،محمد آصف، فضل الہی، ارباب عاصم، کامران بنگش، محمود جان اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پشاور کو صوبے کے تمام لوگوں کا شہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور ہم سب کا شہر ہے اور اس شہر کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کا حل موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے جس کے لئے ایک جامع منصوبہ بندی اور حکمت عملی کے تحت ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وزیر اعلی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پشاور کو دوبارہ پھولوں کا شہر بنایا جائے گا، پشاور کی اسٹریٹ لائٹس کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا جبکہ صوبائی حکومت شہر میں ٹریفک کے رش کو کم کرنے کے لئے مقامی ٹرین چلانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے اور بی او ٹی (بلٹ آپریٹ اور ٹرانسفر)ماڈل پر ٹرین چلانے کے لئے نجی کمپنی سے بات چیت جاری ہے۔ پشاور میں نکاسی آب کے مسئلے کو ایک سنجیدہ اور توجہ طلب مسئلہ قرار دیتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ اس مسئلے کے مستقل بنیادوں پر حل کے لیے نکاسی کے نظام کو انڈر گراؤنڈ کیا جائے گا۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے صوبائی حکومت کے تمام خودمختار اداروں میں میرٹ کی بنیاد پر محنتی اور پروفیشنل لوگ تعینات کئے جائیں گے جبکہ بلدیاتی حکومتوں کو خود مختار اور مستحکم بنایا جائے گا تاکہ لوگوں کے مسائل مقامی سطح پر حل ہوسکیں۔

صوبائی وزیر برائے ایکسائز کا اجلاس: موٹر وہیکل سافٹ وئیر اور ڈیٹا بیس کی ترقیاتی منصوبے کی تفصیلات۔

صوبائی وزیر برائے ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول میاں خلیق الرحمن نے بدھ کے روز موٹر وہیکل سافٹ وئیر ڈیٹا بیس اور سافٹ ویئر اپگریڈیشن بارے اجلاس کی صدارت کی۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں بہترین اور صاف و شفاف ٹیکسیشن کا سسٹم لایا جا رہا ہے۔ ایکسائز اور ٹیکس کے بہترین ڈیجیٹل نظام کی طرف جا رہے ہیں تاکہ عوام اس سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکے۔ صوبائی وزیر میاں خلیق الرحمان نے موٹر وہیکل سافٹ ویئر ڈیٹا بیس کے تکنیکی مسائل کے حل، اس کی فنکشنلائزیشن اور MVRS کو پورے صوبے میں بڑھانے کے لئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ 25 اضلاح میں سینٹرلائزڈ ڈیٹا بیس سافٹ ویئر کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹیکسیشن کی ڈیجیٹلائزیشن آن لائن ویریفکیشن، پراپرٹی اور موٹر کار ٹیکس کے ساتھ ساتھ منشیات کی روک تھام کا انٹیگریٹڈ انظام جلد بنا لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سافٹ ویئر ڈیٹا بیس میں سٹیزن سروسز کو بھی شامل کیا جارہا ہے جس کے تحت ای انوائسنگ، ٹیکسٹ میسجنگ سسٹم، گاڑیوں کی آڈٹ ٹریل، یونیورسل نمبر پلیٹس اور نادرہ ویریفکیشن سب سہولیات ایک پلیٹ فارم پر مہیا ہوگی۔عوام نے ہمیں ووٹ دے کر ہم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، ہم ان کے اعتماد پر انشاء اللہ پورا اتریں گے۔