Home Blog Page 221

خیبرپختونخوا حکومت نے گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 49 فیصد اضافی محاصل جمع کرلیے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

خیبرپختونخوا حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے ہاف میں 42,397 ملین روپے کے ٹیکس محاصل جمع کر لیے جبکہ گزشتہ سال پہلے ہاف میں 28,435 ملین روپے کے ٹیکس محاصل جمع کیے گئے تھے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

مشیر خزانہ وبین الصوبائی رابطہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کی زیر صدارت محکمہ فنانس میں ٹیکس و نان ٹیکس ریونیو بارے ایک اہم اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹو آصف رشید، ایڈیشنل سیکرٹری توصیف خالد، ڈپٹی سیکرٹری حامد رضا سمیت متعدد حکام نے شرکت کی۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 49 فیصد اضافی محاصل جمع کرلیے ہیں صوبائی حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے ہاف میں 42,397 ملین روپے کے ٹیکس محاصل جمع کر لیے ہیں جبکہ گزشتہ سال پہلے ہاف میں 28,435 ملین روپے کے ٹیکس محاصل جمع کیے گئے تھے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ رواں مالی سال کیلئے خیبرپختونخوا حکومت نے 93،500 ملین روپے کے محاصل جمع کرنے کا ہدف سیٹ کیا تھا جس کے پہلے ہاف میں 90.7 فیصد کے ٹیکس محاصل جمع کرلیے ہیں۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ گزشتہ سال اسی مدت میں صرف 66 فیصد ٹیکس محاصل جمع کیے گئے تھے خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی نے سب سے زیادہ 114 فیصد کے ساتھ 24,035 ملین روپے کے ٹیکس محاصل جمع کرلیے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خیبرپختونخوا نے پہلے ہاف میں 2854 ملین روپے کے 100 فیصد محاصل جمع کرلیے ہیں۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ نے 624 ملین روپے کے 151 فیصد محاصل جمع کر لیے گئے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا ہے کہ ملک و قوم

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی ترقی کا انحصار نوجوانوں کے اوپر ہے انہوں نے امید ظاہرکی کہ آنے والے وقتوں میں نوجوان ملک و قوم کی ترقی اور آئین کے تحفظ اور بالادسی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے وہ فرنٹیئر لاء کالج پشاور کے فارغ التحصیل طلبہ کے اعزاز میں دی جانے والی الودعی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے اس موقع پر پراسیکیوٹر جنرل نیب خیبر پختونخوا محمد علی، کالج کے بانی اختر علی شاہ، پرنسپل سید یحییٰ زاہد گیلانی، جسٹس ریٹائرڈ ناصر علی محفوظ سمیت کالج کے فیکلٹی ممبران اور سٹوڈنٹس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔صوبائی وزیر نے کالج کے فارغ التحصیل طلبہ میں سرٹیفیکیٹس اور شیلڈز بھی تقسیم کیں جبکہ نمایاں کرکردگی پر کالج کی فیکلٹی ممبر ان کو بھی شیلڈز دی گئیں صوبائی وزیر نے اپنے خطاب میں کالج کے فارغ التحصیل طلبہ کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عملی زندگی میں قدم رکھنا ہے آئین کے تحفظ اور بالادستی کے لیے جدوجہد کرنا ہے اور وہ متعین کردہ رولز کے اندر رہتے ہوئے خدمات سر انجام دیں۔ انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے علم کو صرف ڈگری کے حصول تک محدود نہ رکھیں بلکہ پوری محنت اور جذبے کے ساتھ علم حاصل کریں انہوں نے مزید کہا کہ وکالت کا پیشہ بڑا مقدس پیشہ ہے وکیل کے پر معاشرے اور ملک و قوم کی بڑی ذمہ داری ہوتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ مفید شہری بننے کے لیے طلبہ ضرور اقبالیات اور سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا مطالعہ کریں ان سے انسانیت کا مادہ ابھرے گا آخر میں کالج کے پرنسپل اور بانی نے صوبائی وزیر کو کالج کی طرف سے یادگاری شیلڈ پیش کی۔

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکور خان نے مزدوروں کی

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکور خان نے مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اور انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشن کے سارے نظام کو ڈیجیٹائزیش پر منتقل کر کے ای ایس ایس آئی ڈیجیٹائزیشن کا باضابطہ افتتاح کر دیا افتتاح کے موقع پر صوبائی وزیر کے ہمراہ سیکرٹری لیبر ڈیپارٹمنٹ کیپٹن ریٹائرڈ میاں عادل اقبال، وائس کمشنر ای ایس ایس آئی، ڈائریکٹر میڈیکل اور محکمہ محنت کے دیگر افسران بھی موجود تھے صوبائی وزیرنے ایمپلائز سوشل سیکیورٹی ہسپتال کوہاٹ روڈ پشاور میں ڈیجیٹائزیشن کے تمام طریقہ کار کا جائزہ لیا اور ہسپتال کی مختلف سیکشنز میں ڈیجیٹائزیشن کے طریقہ کار کا تفصیلی معائنہ کیا صوبائی وزیر نے ہسپتال کے میڈیکل سٹور کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر دستیاب ادویات کے بارے میں دریافت کیا جبکہ لیبارٹری کا بھی معائنہ کیا صوبائی وزیر محنت کو ای ایس ایس آئی ڈیجیٹائزیشن کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی صوبائی وزیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہسپتال میں آنے والے مریض کا تمام ڈیٹا ڈیجیٹائز ہوگا اور مریض کا تمام ریکارڈ کمپیوٹر میں محفوظ رہے گا جب مریض دوبارہ کبھی بھی علاج معالجے کے سلسلے میں ہسپتال آئے گا تو اس کا سارا ریکارڈ ہسپتال کے پاس دستیاب ہوگا جبکہ ہسپتال میں موجود تمام ادویات کے بارے میں ڈاکٹرز کو علم ہوگا اس موقع پر صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ای ایس ایس آئی کی ڈیجیٹائزیشن عمل میں مزید بہتری لانے کے لیے اقدامات اٹھائیں انہوں نے کہاکہ ای ایس ایس آئی کی ڈیجیٹائزیشن سے تمام ریکارڈ اور ڈیٹا ایک کلک پر دستیاب ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ محنت میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے انقلابی اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا مزدوروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کے لیے کوشاں ہیں معیشت کے استحکام اور مضبوطی میں محنت کش مزدوروں کا کلیدی کردار ہے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بہت جلد محکمہ محنت ای مزدور کارڈ متعارف کررہا ہے جس سے مزدوروں کے بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے اور محنت کشوں کو اس کارڈ کے ذریعے بہت سے سہولیات میسر ہونگیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ حاجی رنگیز احمد

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ حاجی رنگیز احمد کی زیر صدارت بادہ ڈیم ضلع صوابی منصوبے کے حوالے سے منگل کے روز پشاور میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری اریگیشن محمد ایاز اور اریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بادہ ڈیم کی تعمیرسے متاثرہ زمینوں کے مالکان کو معاوضوں کی ادائیگی اور بجلی کی فراہمی پر غور خوص کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی نے ڈیم کے ساتھ منسلک علاقوں پر درخت لگانے اور سڑکوں کی مرمت کرنے کی ہدایات دیں تاکہ علاقے میں شعبہ سیاحت کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے مقامی باشندوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور زراعت اور آبپاشی کے لیے بھی پانی کی فراہمی منصوبے میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی سے

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی سے نیو پشاور ویلی پراجیکٹ ڈائریکٹرعبدالودود نے پشاور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر جو نیوپشاور ویلی ہاؤسنگ پرا جیکٹ کے قائم کردہ جرگہ کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں نے معاون خصوصی کو اراضی مالکان کے ساتھ اب تک کیے گئے جرگوں میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ایکسپریس وے کا دیرینہ مسئلہ جو پندرہ سالوں سے زیر التوا تھا جرگے کے ذریعے حل کر لیا گیا ہے جبکہ مذکورہ ہاؤسنگ منصوبے کے مین گیٹ کی تعمیر پر ایک ماہ کے اندر اندر کا م مکمل ہو جائے گا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ پراعتماد کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا رہائشی منصوبہ نیو پشاور ویلی خیبر پختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی کے حوالے کیا ہے اور ان کے اعتماد کو کسی قیمت پرٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے اور شب وروز ایک کر کے اس رہائشی منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچا ئیں گے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے معاون خصوصی کو پراجیکٹ کے دیگر امور سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایات کے مطابق کنسلٹنٹ نے ماسٹر پلان پر% 70 فیصد کام مکمل کر لیا ہے۔ اور با قی ماندہ کام جلدازجلد مکمل کیا جائے گاجس کے بعد باقاعدہ اخبارات میں اس کی تشہیر کی جائے گی۔علاوہ ازیں منصوبے کی تشہیر کے لئے بل بورڈ بھی ڈیزائن ہو چکے ہیں جو کہ اہم مقامات پر نصب کئے جائین گے اور اس کے بعد فیز ون اور ٹو پر ترقیاتی کام شروع کر دیا جائے گا۔معاون خصوصی نے بریفنگ میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے جس کیلئے تمام تر وسائل اور لگن کے ساتھ معیار اور مقدار کو برقرار رکھتے ہوئے کام کرنا ہو گا۔

پشاور میں قائم ثقافتی مرکز چائنہ ونڈو میں چین کے نئے سال کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

پشاور میں قائم ثقافتی مرکز چائنہ ونڈو میں چین کے نئے سال اور جشن بہاراں کی مناسبت سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری اور آئی جی پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان مہمان خصوصی تھے۔ سکواش کے سابق عالمی چیمپئن قمر زمان اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب سے خطاب میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں اور دونوں ممالک کی دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے گہری ہے۔دونوں ممالک کے عوام بھی ایک دوسرے سے محبت اور چاہت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہماری دوستی کی مثالیں دنیا بھر میں دی جاتی ہیں۔ ندیم اسلم چوہدری نے کہا عوامی سطح کے رابطوں میں بہتری کا اندازہ اس امر سے بھی بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کی خوشیوں میں بھرپور شرکت کرتے ہیں جس کی واضح مثال چین کے نئے سال اور سپرنگ فیسٹویل کے حوالے سے پاکستان بھر میں تقریبات کا انعقاد ہے۔ انہوں نے چائنہ ونڈو کے زیر اہتمام تقریب میں اہل پشاور اور اہل خیبر پختونخوا کی جانب سے اہل چین کو نئے سال کی مبارکباد دی۔ تقریب سے خطاب میں آئی جی پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے کہا کہ پاک چین دوستی کا تقاضا ہے کہ ہم ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہوں۔ اختر حیات خان نے کہا کہ چین کی جانب سے پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے اقدامات بھی قابل ذکر ہیں۔ سی پیک منصوبے سے پاکستان بھر میں معاشی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے چینی سرمایہ کاروں کو یقین دلایا کہ صوبائی پولیس فورس ان کی حفاظت کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے۔سکواش کے سابق عالمی چیمپئن قمر زمان نے تقریب سے خطاب میں اہل چین کو نئے سال کی مبارک دی اور عوامی جمہوریہ چین کی ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ قبل ازیں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری، آئی جی پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان، سکواش کے سابق عالمی چیمپئن قمر زمان اور تاجر امتیاز احمد نے دن بھر جاری رہنے والی تقریبات کا باضابطہ افتتاح کیا۔

جس حکومت نے پیکا کالے قانون پر میڈیا سے دھوکہ کیا وہ پی ٹی آئی سے مذاکرات میں کیسے مخلص ہوسکتی ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جس حکومت نے پیکا کالے قانون پر میڈیا سے دھوکہ کیا ہے وہ پی ٹی آئی سے مذاکرات میں کیسے مخلص ہوسکتی ہے۔پیکا کے خنجر سے حکومت میڈیا کی گردن اسی طرح کاٹ رہی ہے جس طرح چھبیس ویں ترمیم سے عدلیہ کی گردن کاٹ چکی ہے۔فیک حکومت فیک نیوز کی آڑ میں فیک قانون لا رہی ہے۔حکومت پیکا قانون کے ذریعے میڈیا کو زہر کا ٹیکا لگا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی مذاکراتی کمیٹی کبھی کامیاب نہیں ہوئی جس میں عرفان صدیقی موجود ہوں۔عمران خان اڈیالہ جیل میں آزاد اور شریف خاندان رائیونڈ میں قید ہوچکا ہے کیوں کہ ایون فیلڈ شریف خاندان کے لئے ‘پریزن فیلڈ’ بن چکا ہے۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ جعلی حکومت نے ریاستی اداروں کی بنیادیں کھوکھلی کی ہوئی ہیں۔ اقتدار کی خاطر سیاسی اشرافیہ ہر حد تک جانے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جعلی حکومت کے جلد ازجلد خاتمے میں ہی ملک و قوم کی عافیت ہے۔

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے ٹی ایم اے بنوں کی جانب سے پلازہ کا سنگ بنیاد رکھ کر باضابط افتتاح کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر بنوں عبدالحمید خان، ٹی ایم او یوسف خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے صوبائی وزیر پختون یار خان کو محکمہ کی جانب سے پلازہ کی تعمیر اور منصوبے کی تفصیلات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے میڈیا کے نمائندوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے مختص کردہ خطیر رقم سے بنوں میں جدید طرز کا پلازہ تعمیر کیا جائے گاجس میں عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ یہ منصوبہ 755 ملین روپے کا ہے اور اسے تین سال میں مکمل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت جلد ہی اس صوبے کو ایک مثالی صوبہ بنائے گی۔ ہماری حکومت پانچ سالہ مدت کے دوران ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا کر انقلاب برپا کرے گی انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت عوام سے صرف وعدے نہیں کر رہی بلکہ عملی کام کر کے دکھا رہی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بنوں ڈویژن کو ترقیاتی کاموں کے لحاظ سے ایک مثالی علاقہ بنایا جائے گا اور علاقے کی تمام محرومیاں ختم کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے مزید برآں، انہوں نے ٹی ایم اے ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر تنخواہوں کی ریلیز کا وعدہ بھی کیا۔

تمباکو فصل کے لئے ریسرچ سنٹرز میں جلد کام شروع کرنے کی ہدایت، وزیر زراعت

صوابی، چارسدہ اور ترناب فارم میں تمباکو پر تحقیقی کام کرنا چاہئیے اور اس سے بہتر کوالٹی کی پیداوار کی حامل اقسام متعارف کرانی چاہئیے۔سجاد بارکوال

تمباکو ہمارے صوبے کے مرکزی اضلاع کی کیش آور فصل ہے اور زمینداروں کو اس سے خاطر خواہ فائدہ حاصل ہوتا ہے۔سجاد بارکوال

وزیر زراعت خیبر پختونخوا کی زیر صدارت محکمہ زراعت کے تمام شعبہ جات کا کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری زراعت عطاء الرحمن محکمہ زراعت کے تمام شعبہ جات کے ڈائریکٹر جنرلز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ زراعت کے پراجیکٹ ٹیلی فارمنگ سسٹم کے تحت ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹمHRMIS اورایچ آر مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے محکمہ زراعت کے تمام شعبہ جات کے عملے کا ڈیٹا ڈیجیٹائزکرلیا گیا ہے جس کے ذریعے نہ صرف عملہ کا ڈیجیٹل ریکارڈ دستیاب ہوگا بلکہ ان کی کارکردگی کا مکمل جائزہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کیا جائے گا اور جزا و سزا کا عمل نافذ کیا جائے گا تاکہ زمینداروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں Assets Management Systemکے ذریعے صوبہ میں موجود تمام سرکاری وسائل کو ڈیجیٹائز کیا گیا ہے تاکہ سرکاری وسائل کے استعمال میں شفافیت لائی جا سکے اور ان کو صوبے کے عوام کی بہتری کیلیے استعمال کیا جا سکے۔ صوبائی وزیر زراعت نے پراجیکٹ ڈائریکٹرسید عقیل شاہ اور تمام ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور تمام ڈائریکٹر جنرلز کو جلد از جلد متعلقہ سسٹم کو زیر استعمال لانے کی تاکید کی وزیر زراعت نے تمام شعبہ جات کو ہدایت جاری کی صوبے میں زراعت کی ترقی کے لیے شب و روز کوششیں کی جائیں اورزراعت میں جدت لانے کے لیے موجودہ منصوبوں اور نئے منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جائے اس کے علاوہ وزیر زراعت نے ایگریکلچر پالیسی اورکراپ زوننگ کے حوالے سے جلد از جلد سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی اس سلسلے میں زرعی یونیورسٹی پشاور اور محکمہ زراعت کے تمام شعبہ جات کو ہدایت کی کہ ٓائندہ ہونے والے کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں پالیسی زوننگ اورایکشن پلان مرتب کر کے فورم کے سامنے پیش کیا جائے، وزیر زراعت نے زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ہدایت کی اور زمینداروں کو جدید ٹیکنالوجی خصوصا ترقی دادہ اقسام کے تخم کی پیداوار کو زمینداروں کو فراہم کرنے پر زور دیا وزیر زراعت نے کھمبی (mashroom)کی کاشت اور زمینداروں میں اس کی آگاہی کے حوالے سے اور زرعی تحقیق و توسیع کو مل کر اس کی کاشت کے بارے میں مجوزہ منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

درہ آدم خیل کو انڈسٹریل زون کا درجہ دینے، اسلحہ سازی کی صنعت کو ملکی معیشت کے لئے بروئے کار لانے کی تجویز

خیبر پختونخوا کے وزیر قانون آفتاب عالم ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ درہ آدم خیل کی اسلحہ سازی کی صنعت نہ صرف صوبے بلکہ ملک بھر کے ہنرمندوں کے لیے اہم ہے۔ ہر سال ملک کے زرمبادلہ کا بڑا حصہ اسلحہ کی درآمد پر خرچ ہو رہا ہے، تاہم درہ آدم خیل کو انڈسٹریل زون کا درجہ دینے اور ہنرمندوں کو تربیت فراہم کرنے سے اسلحہ کے امپورٹ پر خرچ ہونے والے اخراجات میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز سول سیکرٹریٹ پشاور میں درہ آدم خیل کو انڈسٹریل زون قرار دینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت عبد الکریم تور ڈھیر بھی شریک تھے۔ ایم ڈی کے پی ای زیڈ ایم سی، ڈی ایس انڈسٹری، پلاننگ آفیسر انڈسٹری، محکمہ داخلہ اور محکمہ قانون کے حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت عبد الکریم تور ڈھیر نے کہا کہ درہ آدم خیل کی اسلحہ سازی کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت اس منصوبے پر قاعدہ و قانون کے تحت عملدرآمد اور صوبائی سطح پر تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔وزیر قانون نے اجلاس میں درہ آدم خیل کے ووکیشنل ٹریننگ ادارے کی بحالی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے مجوزہ انڈسٹریل زون کے قیام کے لیے ضروری قرار دیا اس کے علاوہ اسلحہ سازی کے ساتھ آٹو پارٹس کی تیاری کو بھی فروغ دینے کی تجویز دی گئی۔ علاوہ ازیں اسلحہ کی فروخت کے حوالے سے حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشگی اقدامات اور علیحدہ فیڈر کے قیام کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ عبد الکریم تور ڈھیر نے متعلقہ محکموں کی شمولیت، قانونی تقاضوں کی تکمیل اور تکنیکی عملے کے علاقے کے دورے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے نہ صرف درہ آدم خیل بلکہ پورے صوبے کی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔