Home Blog Page 27

KP government to fight case in every forum to recover Rs27 billion from federal government

The Khyber Pakhtunkhwa government has decided to vigorously fight the case at every forum to recover the outstanding dues of Rs 27 billion pending against the federal government in terms of Net Hydel Profit and to achieve the constitutonal rights of the province. It has announced to raise its voice in the Senate and other higher forums, including the provincial and national assemblies, for the autonomy of the province, above political differences.

Moreover, the people of the province have the right to the natural resources of the province alone and any leniency or negligence in achieving it will be considered a violation of the public mandate. Hydropower resources, including oil and gas, are the production of Khyber Pakhtunkhwa and every constitutional and legal way should be adopted for their legitimate use.

In this regard, the first meeting of the Advisory Committee on Energy & Power, consisting of provincial ministers, members of the national and provincial assemblies, was held, which was chaired by the Provincial Minister for Energy & Power Nazir Ahmad Abbasi. The meeting was attended by Member of National Assembly Sher Ali Arbab, MNA Ali Asghar Khan, MNA Dr. Amjad Ali Khan, members of Provincial Assembly Ahmed Karim Kundi, Asif Khan and Secretary Energy & Power Nisar Ahmed.

At this juncture, briefing the meeting about PEDO, a subsidiary of Energy Department, the Secretary Nisar Ahmed said that at present 224 MW of electricity is being generated from 10 energy projects of PEDO, which is generating an annual income of more than Rs 6 billion to the province. A 40-kilometer long transmission line is being constructed from Matiltan swat to Bahrain, from where the Energy Department has established its owned transmission company Khyber Pakhtunkhwa Transmission and Grid System Company (KT&GSC) to make electricity transmission possible, while a regulatory company on the lines of NEPRA is also being established at the provincial level to set electricity rates.

The Energy Secretary further said that unfortunately, the federal government has more control over the province’s oil and gas reserves. Under Article 157 of the Constitution, the people of the province in which oil and gas is produced have the first right. At present, Khyber Pakhtunkhwa is producing 500 to 550 cubic feet of gas daily, while the province’s own requirement is only 150 cubic feet, which it is not meeting he added.

Similarly, work is being done on an oil and gas project on the basis of a 51% share in the Miran block. He said that if the oil and gas reserves, including hydropower, are implemented according to the constitution and law, the province’s economy can become much stronger in the next 6 to 7 years he hoped.

In the meeting, members of the National Assembly Sher Ali Arbab, Ali Asghar Khan, Dr. Amjad Ali Khan, as well as members of the Assembly Asif Khan and Ahmed Karim Kundi agreed to further strengthen the advisory committee formed on energy matters and continue the struggle jointly for the constitutional rights of the province.

Meanwhile, the Provincial Minister for Energy Nazir Ahmed Abbasi was told that Khyber Pakhtunkhwa is a province rich in natural resources where there are immense resources of oil and gas, including cheap production of Hydropower, which can be utilized to strengthen the economy of the province. He further said that now the time has come for us to talk about the rights of the province on the basis of equality in every forum, every jirga and every aspect. He added that now we have to come to the field for autonomy and survival and fight practically to get our dues from the federal government. Furthermore, companies working for oil and gas exploration in the province are facing security problems. If the security agencies cannot provide security, we will recruit local people and form our own security force. He urged the committee members to attract investors for the development of the energy sector in the province.

TVET-IV Project Implementation Committee Reviews Progress

A meeting of the Project Implementation Committee (PIC) of the TVET-IV Project was held today under the co-chairmanship of Mr. Muhammad Usman Bettani, Special Assistant to the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa for Technical Education and Chairman, Khyber Pakhtunkhwa Technical and Vocational Education and Training Authority (KP-TEVTA), and Mr. Jeroen Willems, Head of Cooperation, European Union Delegation to Pakistan.

The meeting was attended by Mian Abdul Qadir Shah, Managing Director, KP-TEVTA; Mr. Mansoor Zaib Khan, Head of Project; Ms. Franziska Co, Head of TVET SSP; Mr. Tahir Khan, Regional Coordinator, TVET SSP; Aseema of the British Council, along with representatives of relevant public and private sector institutions.

The meeting reviewed in detail the progress achieved so far under the TVET-IV Project. Key implementation matters and challenges were discussed, while the work plan, priorities and strategic actions for the upcoming quarter were also deliberated upon.

All partners reaffirmed their commitment to further strengthening the technical and vocational education and training (TVET) system in Pakistan.

The participants agreed to further promote quality skills development, strengthen linkages with industry, create better employment opportunities for youth, and make TVET more responsive to labour market needs.

The meeting also emphasized that all relevant stakeholders would continue their efforts through mutual cooperation to improve the TVET sector and develop a skilled workforce.

صوبائی کونسل برائے سماجی بہبود خیبر پختونخوا کے 34ویں اجلاس کا انعقاد

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے زکوٰۃ و عشر، سماجی بہبود، خصوصی تعلیم و ویمن ایمپاورمنٹ ملک لیاقت علی خان کی زیرِ صدارت صوبائی کونسل برائے سماجی بہبود خیبر پختونخوا کا 34واں اجلاس وزیرِ سماجی بہبود کے دفتر، پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبے میں سماجی بہبود کے شعبے سے متعلق اہم امور، جاری اقدامات، مالی معاملات، قانونی پیش رفت اور مستقبل کی حکمتِ عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود شریف حسین، سیکشن آفیسر محکمہ داخلہ عباس سلام،ممبر صوبائی کونسل برائے سماجی بہبود خیبر پختونخوا (ہزارہ)عمر جاوید، ایڈیشنل سیکرٹری ریونیومحمد سلیم، ڈپٹی سیکرٹری فنانس گلشن آرا اور ایڈیشنل سیکرٹری صاحبزادہ مختیار سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران صوبائی کونسل برائے سماجی بہبود کی تشکیلِ نو کے معاملے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے کونسل کی موجودہ ضروریات، انتظامی ڈھانچے اور دائرہ کار کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا۔ اس موقع پر صوبائی کونسل برائے سماجی بہبود سے متعلق بل/ایکٹ کو جلد از جلد قانون سازی کے لیے پیش کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ متعلقہ قانونی امور کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، تاکہ کونسل کو مضبوط، مؤثر اور واضح قانونی و انتظامی بنیاد فراہم کی جا سکے۔اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری سے متعلق امور بھی زیرِ غور آئے۔ صوبائی کونسل برائے سماجی بہبود کے لیے گرانٹ اِن ایڈ میں خاطر خواہ اضافے کی تجویز پیش کی گئی، تاکہ کونسل اپنی جاری سرگرمیوں، فلاحی منصوبوں اور مستقبل کے پروگراموں کو بہتر انداز میں جاری رکھ سکے۔ اس سلسلے میں موجودہ 8ملین روپے کی گرانٹ کو مرحلہ وار بڑھا کر کم از کم 200ملین روپے تک لے جانے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ ملک لیاقت علی خان نے زور دیا کہ کونسل کی بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں، انتظامی اخراجات، سماجی بہبود کے منصوبوں اور عوامی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے مناسب مالی وسائل کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔اجلاس میں رضاکارانہ سماجی بہبود کی ایجنسیوں اور غیر سرکاری تنظیموں کو محکمہ خزانہ کی جانب سے گرانٹ اِن ایڈ کی منظوری یا سفارش سے متعلق امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ مستحق اداروں کی معاونت کے لیے ایک شفاف، مؤثر اور باقاعدہ طریقہ کار وضع کیا جائے، تاکہ دستیاب وسائل کو عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر بہتر انداز میں خرچ کیا جا سکے۔ ملک لیاقت علی خان نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے باہمی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کریں۔اجلاس میں سماجی بہبود کے اداروں کو مزید مؤثر بنانے، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو بہتر انداز میں آگے بڑھانے اور معاشرے کے کمزور، مستحق اور خصوصی توجہ کے حامل طبقات تک سہولیات کی رسائی یقینی بنانے پر بھی تفصیلی تبادلہ? خیال کیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ کاری، معلومات کے تبادلے، نگرانی کے نظام اور جاری منصوبوں کی مؤثر مانیٹرنگ کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔شرکاء نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ سماجی بہبود کے شعبے میں کام کرنے والے سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دیا جائے، تاکہ دستیاب وسائل کو مربوط انداز میں استعمال کرتے ہوئے عوام کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔ اجلاس میں کونسل کے آئندہ اجلاسوں کے ایجنڈے، جاری منصوبوں کی پیش رفت اور مستقبل کی ترجیحات سے متعلق دیگر امور بھی زیرِ غور لائے گئے۔

محکمہ مواصلات و تعمیرات میں نئے تعینات ایس ڈی اوز کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

محکمہ مواصلات و تعمیرات، حکومت خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام صوبے کے مختلف اضلاع میں نئے تعینات ہونے والے سب ڈویژنل آفیسرز (ایس ڈی اوز) کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد نئے افسران کو محکمانہ امور، مروجہ پالیسیوں، قوانین، تکنیکی تقاضوں اور جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔ورکشاپ میں سیکرٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات ضیائ الحق، پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات و تعمیرات میاں شرافت علی، محکمہ کے تمام چیف انجینئرز، اعلیٰ افسران اور انجینئرز نے شرکت کی۔
اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات ضیائ الحق نے نئے تعینات افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تعیناتی کے بعد ان پرمحکمہ کی اہم ذمہ داری عائد ہوئی ہے اور امید ہے کہ نئے افسران صوبائی حکومت کی پالیسیوں، محکمانہ قواعد و ضوابط اور مروجہ قوانین کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیتے ہوئے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات صوبے میں سڑکوں، سرکاری عمارات اور دیگر اہم عوامی منصوبوں کی تعمیر و بحالی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، اس لیے فیلڈ افسران کے فرائض انتہائی اہمیت کی حامل ہیں اور ضروری ہے کہ منصوبوں کے معیار، رفتار، شفافیت اور مقررہ قواعد پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے چیف انجینئر (سینٹر) جمشید علی خان نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے مختلف شعبوں، افسران کی ذمہ داریوں اور محکمانہ طریقہ کار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے نئے تعینات ایس ڈی اوز کو جاری ترقیاتی منصوبوں، تعمیراتی معیار، نگرانی، تخمینہ جات، تکنیکی امور اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر محکمہ کے دیگر چیف انجینئرز اور متعلقہ افسران نے بھی نئے ایس ڈی اوز کو اپنے اپنے شعبوں سے متعلق امور، فیلڈ میں پیش آنے والے مسائل اور ان کے حل کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ ورکشاپ سے پارلیمانی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات میاں شرافت علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئے تعینات ہونے والے افسران فرائض منصبی خوش اسلوبی اور بہترین طریقے سے ادا کرینگے اور ملک وقوم کا نام روشن کرینگے ورکشاپ کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے افسران عوامی مفاد کے منصوبوں کی مؤثر نگرانی، اعلیٰ معیار، شفافیت اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں بروئے کار لائیں گے۔

ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے سیاحوں کو بہتر سہولیات اور صوبے میں سیاحت کے فروغ کے نئے مواقع میسر آئیں گے: معاون خصوصی ملک عدیل اقبال

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سیاحت، ثقافت، آثار قدیمہ و عجائب گھر ملک عدیل اقبال کی زیر صدارت محکمہ سیاحت و ثقافت، آثار قدیمہ و عجائب گھر کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ کے نئے اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری سیاحت و ثقافت سعادت حسن، ڈائریکٹر جنرل کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی شاہد خان سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری اور نئے منصوبوں، موجودہ پیش رفت، مالی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر معاون خصوصی ملک عدیل اقبال نے متعلقہ حکام کو ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے اور منصوبوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد اور سیاحت کے فروغ سے متعلق منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، اس لیے تمام منصوبوں پر عملی پیش رفت کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ سیاحت و ثقافت، آثار قدیمہ و عجائب گھر کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں مجموعی طور پر 58 منصوبے شامل ہیں، جن میں 26 نئے منصوبے جبکہ 11 منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) کے تحت شامل ہیں جبکہ دو فارن فنڈڈ منصوبے بھی شامل ہیں، اسطرح سات منصوبے تکمیل کے قریب ہیں۔ اجلاس میں نئے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا جبکہ جاری منصوبوں کی رفتار، معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔معاون خصوصی ملک عدیل اقبال نے متعلقہ حکام کو ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ونز جلد تیار کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ منصوبوں پر عملی کام کے آغاز میں غیر ضروری تاخیر نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ منصوبہ بندی کے مرحلے میں تمام ضروری تقاضے بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عوام اور سیاحوں تک جلد پہنچ سکیں۔معاون خصوصی نے ٹورازم فیسلٹیشن سنٹر کو آئندہ سیاحتی سیزن سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیاحوں کو ایک ہی مقام پر ضروری معلومات، رہنمائی اور دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے سنٹر کی تکمیل کو ترجیح دی جائے۔ انہوں نے گلیات میں چیئر لفٹ منصوبے پر جلد کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ صوبے کے سیاحتی مقامات پر جدید اور معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ گلیات سمیت دیگر اہم سیاحتی مقامات کی ترقی سے نہ صرف سیاحوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی بلکہ مقامی آبادی کے لیے روزگار اور کاروباری مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ملک عدیل اقبال نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا قدرتی حسن، تاریخی ورثے اور ثقافتی تنوع سے مالا مال صوبہ ہے۔ حکومت سیاحت کے فروغ، تاریخی و ثقافتی ورثے کے تحفظ اور سیاحوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل سے صوبے کے سیاحتی شعبے کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔

ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی ایم آر آئی مشین کی اپ گریڈیشن اور تبدیلی کی انکوائری

خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کے روز صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ذیلی کمیٹی کی چیئرپرسن اور رکن صوبائی اسمبلی شہلا بانو کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں محکمہ صحت، محکمہ خزانہ اور صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کی ایم آر آئی مشین کی 2021 میں کی گئی اپ گریڈیشن اور بعد ازاں اس کی تبدیلی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران کمیٹی کو بتایا گیا کہ ایم آر آئی مشین کی اپ گریڈیشن کے عمل میں خیبر پختونخوا پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے مروجہ قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری واضح نظر نہیں آرہی۔ کمیٹی کے مطابق کروڑوں روپے مالیت کے اس معاملے میں کوٹیشن طلب کرنے اور خریداری کے مقررہ طریقہ کار پر مکمل عملدرآمد بھی مبہم ہے۔ چیئرپرسن شہلا بانو نے اس امر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے مالی معاملے کا محض ای میل کے ذریعے طے ہونا کئی اہم سوالات کو جنم دیتا ہے، لہٰذا معاملے کے تمام پہلوؤں اور پس منظر کا جامع جائزہ لیا جائے۔ذیلی کمیٹی نے ایم آر آئی مشین کی تبدیلی سے قبل اس کی بنیادی مالی قدر، تکنیکی حالت اور دیگر متعلقہ مالی و انتظامی ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔ واضح رہے کہ 15 جنوری 2026 کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد میں منعقدہ ذیلی کمیٹی کے سابقہ اجلاس میں محکمہ صحت کو ہدایت کی گئی تھی کہ مشین کی تبدیلی کے معاملے میں متعلقہ انتظامیہ اور ذمہ دار افسران سے تفصیلات اور ان کا مؤقف حاصل کیا جائے، تاکہ مشین کی تبدیلی کی وجوہات اور اس حوالے سے ذمہ داری کا تعین کیا جا سکے۔محکمہ صحت کے حکام نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ متعلقہ افسران اور دیگر ذمہ داران کی جانب سے تاحال مطلوبہ جوابات موصول نہیں ہوئے۔ اس پر چیئرپرسن شہلا بانو نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ذمہ داران کو فوری طور پر یاددہانی مراسلے جاری کیے جائیں اور ان سے جلد از جلد اپنے جوابات جمع کرانے کو کہا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ معاملے کی مکمل چھان بین کے لیے تمام متعلقہ ریکارڈ اور ذمہ داران کے مؤقف کا حصول ضروری ہے۔اجلاس کے اختتام پر چیئرپرسن نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ موصول ہونے والے تمام جوابات اور متعلقہ دستاویزات کو یکجا کرکے جامع صورت میں آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے۔ ذیلی کمیٹی دستیاب ریکارڈ، مالی و تکنیکی حقائق اور متعلقہ افسران کے مؤقف کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات اور رپورٹ مرتب کرکے قائمہ کمیٹی برائے صحت کے سامنے پیش کرے گی، تاکہ معاملے میں ذمہ داری کا تعین کیا جا سکے۔

سائنس ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کا شعبہ خیبر پختونخوا کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا، شفیع جان

وزیرسائنس ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی و اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا شفیع جان نے جمعرا ت کے روز سیکرٹری سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دفتر کا دورہ کیا جہاں انھوں نے محکمہ کی کارکردگی، جاری منصوبوں اور مستقبل کے اقدامات سے متعلق اعلیٰ سطح بریفنگ اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پر سیکرٹری عبد الباسط، ڈائریکٹر جنرل سائنس و ٹیکنالوجی ساجد علی شاہ اور مینجنگ ڈائریکٹر خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈاکٹر عاکف خان سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے، صوبائی وزیر کو محکمہ کے جاری منصوبوں، مختلف شعبوں میں پیش رفت اور مجموعی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ محکمہ سائنس ٹیکنالوجی و آئی ٹی صوبے میں سائنس، ٹیکنالوجی و انوویشن کے فروغ، ای گورننس، ڈیجیٹلائزیشن اور تحقیق و ترقی کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ محکمہ، صنعتی ترقی، آئی ٹی تعلیم و تربیت کے فروغ اور مقامی آئی ٹی کمپنیوں کو کاروباری معاونت کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات اٹھا رہا ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبے میں آئی ٹی پارکس کے قیام اور سافٹ ویئر برآمدات کے فروغ کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں، جبکہ ضم اضلاع کے سکولوں میں 6 ماڈل آئی ٹی لیبز قائم کی گئی ہیں۔ صوبے میں سائبر رسپانس ایمرجنسی سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے جبکہ گڈ گورننس اسٹریٹیجی کے تحت 6 محکموں کی خدمات کو ڈیجیٹائزڈ کیا جا چکا ہے۔ سائنس ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن اسٹریٹیجی تشکیل دینے کے بعد خیبر پختونخوا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ صوبے کے مختلف ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں سیٹیزن فیسلیٹیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، جہاں شہریوں کو ڈومیسائل، ڈرائیونگ لائسنس، پیدائش کے سرٹیفکیٹ سمیت دیگر مختلف سرکاری خدمات فراہم کی جا رہی ہیں،جبکہ پشاور میں سیٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر بھی افتتاح کے لئے تیار ہے۔اجلاس کے دوران صوبائی وزیر شفیع جان نے کہا کہ سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ صوبے کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو بہتر اور شفاف سرکاری خدمات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری محکموں کو ڈیجیٹائزڈ کرنے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔ محکموں کی ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت کو فروغ ملے گا اور صوبائی ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا۔شفیع جان نے مزید ہدایت کی کہ عوام کو ایک ہی چھت تلے سرکاری خدمات کی فراہمی کے لئے صوبے کے ہر ضلع میں سیٹیزن فیسلیٹیشن سینٹرز کے قیام کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں جبکہ ان مراکز میں شہریوں کو یوٹیلٹی بلز جمع کرانے کی سہولت بھی فراہم کی جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ڈیجیٹل نظام کے ذریعے عوام کو سرکاری خدمات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے اقدامات مزید تیز کیے جائیں اور عوامی خدمات کی فراہمی میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان کے ویژن کے مطابق اور وزیراعلی سہیل آفریدی کی قیادت میں صوبے میں ڈیجیٹل گورننس کے مزید فروغ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائینگے۔

خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں فائر سیفٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا کے تمام ہسپتالوں اور صحت کے مراکز میں فائر سیفٹی انتظامات کو مزید مؤثر اور جامع بنانے کے حوالے سے محکمہ صحت کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سول ڈیفنس، ریسکیو 1122، ڈی جی پی ڈی ایم اے، سیکرٹری ریلیف، تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبے بھر کے ہسپتالوں میں موجودہ فائر سیفٹی انتظامات، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری، ریسپانس میکانزم اور فائر سیفٹی پروٹوکولز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ ہسپتالوں میں مریضوں، تیمارداروں اور طبی عملے کی حفاظت کے لیے فائر سیفٹی کے مؤثر انتظامات کو یقینی بنانا انتہائی ضروری ہے۔سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا فیاض علی شاہ نے ڈویژنل اور ضلعی سطح پر فائر سیفٹی کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمیٹیاں اپنے متعلقہ علاقوں کے تمام ہسپتالوں اور صحت کے مراکز کا جائزہ لے کر فائر سیفٹی انتظامات کے حوالے سے جامع رپورٹ مرتب کریں گی۔سیکرٹری صحت نے ہدایت کی کہ صوبے کے تمام ہسپتالوں میں فائر سیفٹی انتظامات، ہنگامی اخراج کے راستوں، فائر فائٹنگ آلات، ایمرجنسی رسپانس اور دیگر حفاظتی اقدامات کا مکمل جائزہ لے کر ایک ہفتے کے اندر جامع رپورٹ محکمہ صحت کو پیش کی جائے۔اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ فائر ایمرجنسی کی صورت میں بروقت اور مؤثر کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان باہمی رابطہ اور کوآرڈینیشن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ ہسپتالوں میں فائر سیفٹی پروٹوکولز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبے کے تمام صحت کے مراکز میں مریضوں، تیمارداروں اور طبی عملے کے لیے محفوظ ماحول کی فراہمی کو اولین ترجیح قرار دیا گیا ہے۔

پولیو کے خاتمے اور معمول کی حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے 22 ترجیحی اضلاع کے انتظامی آفیسرز کے لئے خصوصی سیشن کا انعقاد

ایمرجنسی آپریشنز سینٹر خیبر پختونخوا نے یونیسف کے تعاون سے ایک آگاہی اور تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس ورکشاپ میں صوبے کے 22 ترجیحی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد پولیو کے خاتمے، معمول کی حفاظتی ٹیکہ جات اور مربوط سروس کی فراہمی کے بارے میں اضلاع کی سطح حکمت عملیوں کو مضبوط بنانا تھا۔ورکشاپ کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد شرکاء کو پولیو کے خاتمے کے پروگرام، ان کی ذمہ داریوں، درپیش مشکلات، طریقہ کار (ایس او پیز)، مہم کی منصوبہ بندی اور ضلعی سطح کی حکمت عملی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس تقریب میں سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا، این ای او سی کوآرڈینیٹر، روٹری پولیو پلس کمیٹی کے چیئرمین، سی ڈی سی ایڈوائزر، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ٹیم لیڈ، این ای او سی کے ٹیکنیکل فوکل پرسن، 22 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ای او سی کی کور ٹیم نے شرکت کی۔چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے آن لائن ورکشاپ میں شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح پر مضبوط قیادت، ذمہ داری اور نگرانی پولیو کے خاتمے کے لیے بہت ضروری ہے۔سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا فیاض علی شاہ نے کہا کہ ضلعی سطح پر سب کی مشترکہ کوششیں ضروری ہیں تاکہ ہر بچے تک پولیو کے قطرے پہنچ سکیں۔ایڈیشنل سیکرٹری صحت اور کوآرڈینیٹر ای او سی شفیع اللہ خان نے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے پروگرام کی اہم ترجیحات، ضلعی ٹیموں کی ذمہ داریوں، مہم کی منصوبہ بندی، مشکلات کے حل، ایس او پیز پر عمل درآمد اور ضلعی انتظامیہ، ضلعی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز، صحت کی ٹیموں اور دیگر اداروں کے درمیان کورڈینیش مضبوط بنانے پر روشنی ڈالی۔سی ڈی سی ایڈوائزر ڈاکٹر رانا صفدر، این ای او سی کے ٹیکنیکل فوکل پرسن ڈاکٹر الطاف بوسان اور ڈبلیو ایچ او کے ٹیم لیڈ ڈاکٹر صغیر نے بھی اپنے خیالات پیش کیے۔ انہوں نے مؤثر منصوبہ بندی ضلعی سطح پر ٹیم ورک اور پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو مربوط طریقے سے جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔یاد رہے کہ یہ ورکشاپ باجوڑ، بنوں، چارسدہ، ڈی آئی خان، دیر لوئر، دیر اپر، ہنگو، کرک، خیبر، کوہاٹ، کرم، لکی مروت، مانسہرہ، مردان، مہمند، شمالی وزیرستان، اورکزئی، پشاور، جنوبی وزیرستان لوئر، جنوبی وزیرستان اپر، ٹانک اور تورغر کے ڈپٹی کمشنرز کے لئے خصوصی ترتیب دیا گیا تھا۔

خیبر کالج آف ڈینٹسٹری میں گرلز ہاسٹل کے نئے بلاک کا سنگ بنیاد رکھا گیا

وزیر صحت خیبر پختونخوا خلیق الرحمان نے خیبر کالج آف ڈینٹسٹری میں گرلز ہاسٹل کے نئے بلاک کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔نئے گرلز ہاسٹل کی عمارت چھ منزلہ ہوگی جس میں 28 کمرے تعمیر کیے جائیں گے۔ منصوبہ خیبر کالج آف ڈینٹسٹری کے اپنے بجٹ سے تقریباً 13 کروڑ 36 لاکھ 60 ہزار روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے کا مقصد طالبات کے لیے رہائشی سہولیات کو مزید بہتر بنانا اور انہیں محفوظ، پُرسکون اور تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمان نے کہا کہ یہ منصوبہ محض ایک عمارت کی تعمیر نہیں بلکہ معیاری تعلیم، خواتین کو بااختیار بنانے اور طالبات کے روشن مستقبل کے عزم کی عملی عکاسی ہے۔ انہوں نے خیبر کالج آف ڈینٹسٹری کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ تعلیمی معیار، تحقیق، جدید ڈیجیٹل ڈینٹسٹری اور عوامی خدمت کے شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہترین افرادی قوت کی تیاری کے لیے تعلیمی اداروں کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا انتہائی ضروری ہے۔ طالبات کو محفوظ اور بہتر رہائشی سہولیات کی فراہمی ان کی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت میں معاون ثابت ہوگی۔بعد ازاں صوبائی وزیر صحت نے خیبر کالج آف ڈینٹسٹری کے مختلف ڈینٹل شعبہ جات کا دورہ بھی کیا اور وہاں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی و دندان سازی کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈین خیبر کالج آف ڈینٹسٹری پروفیسر ڈاکٹر سید ناصر شاہ نے صوبائی وزیر کو ادارے میں جاری طبی خدمات، دستیاب سہولیات، تعلیمی سرگرمیوں اور انتظامی امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت نے کالج انتظامیہ کو مریضوں کی بہتر نگہداشت، تعلیمی و تربیتی معیار کو برقرار رکھنے اور طلبہ و طالبات کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول یقینی بنانے کی ہدایت کی۔خلیق الرحمان نے کہا کہ خیبر کالج آف ڈینٹسٹری کی ترقی سے نہ صرف دندان سازی کی تعلیم کو مزید فروغ ملے گا بلکہ صوبے میں معیاری ڈینٹل ہیلتھ کیئر خدمات بھی مزید مستحکم ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا صحت کے شعبے سے وابستہ تعلیمی اداروں میں جدید سہولیات کی فراہمی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے گی۔