Home Blog Page 283

نگران صوبائی وزیر سیاحت و اطلاعات بریسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل کا ایبٹ آباد میں ثقافتی میلے تقریب سے خطاب

ایبٹ آباد: چھ ستمبر کا دن ہمیں شہداء کی یاد دلاتا ہے۔ بریسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل

ایبٹ آباد: جام شہادت خوش قسمت لوگوں کو نصیب ہوتی ہے بریسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل

ایبٹ آباد: پاکستان سیاحت کے عتبار سے بہت خوبصورت ملک ہے۔بریسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل

ایبٹ آباد: سیاحت کی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے، ہمیں چاہیے کہ اپنے ملک کو اور سیاحتی مقامات کو صاف رکھیں۔بریسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل

ایبٹ آباد: گلیات کی پارکنگ کا مسئلہ حل کیا جا رہا ہے اور کسی قسم کی تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی۔ بریسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل

ایبٹ آباد: گلیات میں یاد گار شہداء قائم کریں گے۔ بریسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل

ایبٹ آباد: اداروں سے کرپشن و سفارش کلچر ختم کرکےدکھائیں گے۔ بریسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل

ایبٹ آباد: عوام کی فلاؤ بہبود کے لیے دفتروں میں بہترین سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنا رہے ہیں۔ بریسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل

ایبٹ آباد: کرپشن کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ بریسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل

ایبٹ آباد: عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ بریسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل

ایبٹ آباد: ذمہ دارانہ سیاحت کے فروغ کیلئے آگاہی شروع کررہے ہیں۔ بریسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل

ایبٹ آباد:جلد ہی ایوبیہ چیئرلفٹ کی مرمت کرکے چلائیں گے۔ بریسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی زیر صدارت نگراں صوبائی کابینہ کا دسواں اجلاس۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی زیر صدارت نگراں صوبائی کابینہ کا دسواں اجلاس۔

نگراں وزراء، مشیران، معاون خصوصی ، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی.

اجلاس کے ایجنڈے میں دس نکات شامل تھے، جن میں محکمہ لیبر ، صحت اور ریلیف کے دو دو جبکہ اوقاف, محکمہ بہبود آبادی, لوکل گورنمنٹ، زراعت کے ایک ایک نکات پیش کئے گئے۔

نگراں کابینہ نے صوبے میں مزدور کی کم سے کم اجرت 25000 سے بڑھا کر 32000 کرنے کی منظوری دی

صوبائی کابینہ نے ورکرز چلڈرن ایجوکیشن بورڈ کے سکولوں کے لیئے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دی

کابینہ نے صحت کارڈ پلس مستقل اور پائیدار بنیادوں پر جاری رکھنے کے لئے محکمہ صحت کی تجاویز کی منظوری دی

صوبائی نگراں کابینہ نے دیر لوئر میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ملکیت 3 کنال اراضی ایمرجنسی ریسکیو سروسز خیبرپختونخوا کو منتقلی کی منظوری دی

کابینہ نے ضلع شمالی وزیرستان میں کاروباری نقصان کے ازالے کے لئے جاری اے آئی پی منصوبے کے مد میں سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی

کابینہ نے محکمہ بہبود آبادی کے ڈاکٹروں کومحکمہ صحت کے ڈاکٹروں کی طرزپر ہیلتھ وفیشنل الاونس دینے کی منظوری دی

کابینہ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2023 میں بعض ترامیم کی اصولی منظوری دے دی

اجلاس میں زرعی ترقی کے لئے فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پروجکٹ کی اصولی منظوری دے دی گئی

خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائے انرجی اینڈ پاور اور معدنی ترقی انجینئر احمد جان سے بدھ کے روز انکے دفتر پشاور میں کورین کمپنی ایل ایس جی ہائڈرو پاور لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ہیون جون چوئی کی سربراہی میں دو رکنی وفد نے ملاقات

خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائے انرجی اینڈ پاور اور معدنی ترقی انجینئر احمد جان سے بدھ کے روز انکے دفتر پشاور میں کورین کمپنی ایل ایس جی ہائڈرو پاور لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ہیون جون چوئی کی سربراہی میں دو رکنی وفد نے ملاقات کی،ملاقات کے دوران کورین وفد نے نگران وزیر سے باہمی دلچسپی کے امور خصوصی طور پر صوبے کے توانائی سیکٹر میں کوریا کی جانب سے کی جانے والی باہمی تعاون اور پن بجلی کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ تبادلہ خیال کیا،کورین وفد نے نگران وزیر کو صوبائی نگران کابینہ میں شامل ہونے پر مبارکباد دی اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،اس موقع پر نگران وزیر نے کورین وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے توانائی سیکٹر میں کورین کمپنیز کا باہمی تعاون اس شعبے کی ترقی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،انھوں نے کہا کہ ہمارا صوبہ پن بجلی کے شعبے میں ترقی کے حوالے سے بیرونی سرمایہ کاری وسیع امکانات کا حامل ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ ہم اس شعبے کو ترقی دیں،

خیبر پختون خوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا خفیہ اطلاع پر پشاور میں مصالحہ جات فیکٹری پر اچانک چھاپہ

چوکر کی بڑی کھیپ برآمد، مالک گرفتار، فیکٹری سربمہر کرکے بھاری جرمانہ بھی عائدکیا،کے پی فوڈ اتھارٹی

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے گزشتہ روز پشاور فوڈ سیفٹی ٹیم نے مصالحہ جات کارخانہ پر اچانک چھاپہ مارا اور چھ ہزار کلوگرام چوکر برآمد کرکے سرکاری تحویل میں لی اس سلسلے میں ترجمان فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز فوڈ سیفٹی ٹیم ٹاؤن -4 پشاور نے بخشو پْل کے قریب شیرداد گڑھی کے علاقے میں خفیہ اطلاع موصول ہونے پر مصالحہ فیکٹری پر اچانک چھاپا مارا اورکارروائی کے دوران فیکٹری سے 6 ہزار کلو گرام سے زائد چوکر برآمد کر لی گئی۔ چوکر کی بڑی مقدار مختلف مصالحہ جات میں ملاوٹ کے لئے استعمال کی جا رہی تھی۔ ٹیم نے مصالحہ بنانے والی فیکٹری سیل کر کے چوکر سرکاری تحویل میں لے لی جبکہ مالک کے خلاف فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔مزید تفصیلات کے مطابق فیکٹری مالک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانہ عائد کیا گیا اور فیکٹری مالک کو گرفتار کر کے مزید کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا، مالک نے تفتیش کے دوران بتایا کہ ملاوٹ شدہ مصالحوں کی بڑی کھیپ تیار کر کے شہر کے مختلف حصوں کو سپلائی کی جانی تھی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی شاہ رخ علی خان نے ٹیم کی کامیاب کارروائی کو سراہا اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی تلقین کی۔ انکا کہنا تھا کہ ملاوٹ مافیا کی بیخ کنی کے لئے ہر طرح کے وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائےٹرانسپورٹ انڈسٹریز کامرس و ٹیکنیکل ایجوکیشن انجینئر عامر ندیم درانی سے چیف ایگزیکٹیو آفیسر خیبر پختونخوا اکنامک زون جاوید اقبال خٹک اور کنسلٹنٹ انرجی ندیم انور نے بدھ کے روز انکے دفتر میں ملاقات

خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائےٹرانسپورٹ انڈسٹریز کامرس و ٹیکنیکل ایجوکیشن انجینئر عامر ندیم درانی سے چیف ایگزیکٹیو آفیسر خیبر پختونخوا اکنامک زون جاوید اقبال خٹک اور کنسلٹنٹ انرجی ندیم انور نے بدھ کے روز انکے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں صوبہ میں انڈسٹریز کے صورتحال چیلنجز اور روزگار کے مواقع کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے نگران وزیر کو مہمند بونیر مار بل سٹی ،حطار انڈسٹریل اسٹیٹ ،رشکئی اکنامک زون،گدون انڈسٹریل سٹیٹ،سوات ماربل انڈسٹری اور دیگر صنعتی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر نے حکام کو بتایا کہ خیبر پختونخوا سرمایہ کاروں کیلئے ایک پر امن اور تجارتی مرکز ہے جہاں پر وسطی ایشیا ممالک کیساتھ تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ کے معدنیات اور قدرتی وسائل کو بروئے کار لاکر نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دئے جاسکتے ہیں۔انجینئر عامر ندیم درانی نے مزید کہا کہ مقامی کارخانوں کو علاقائی بجلی اور ٹرانسمیشن لائین کی فراہمی سے یہاں کی کارخانوں کو تقویت ملے گی جس سے مقامی روزگار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ مہمند اور بونیر ماربل سٹی کی ترقی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں انفراسٹکچر کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ نگران وزیر نے مزید کہا کہ عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے صوبہ میں انڈسٹری کے فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس سلسلے میں رشکئی اور ہری پور سپیشل اکنامک زون کے قیام سے علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ۔اس موقع پر پیڈو کی ڈسٹری بیوشن ٹرانسمیشن اور ٹرانسپورٹ کمپنی بنانے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 10 واں اجلاس۔

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 10 واں اجلاس۔

نگران کابینہ اراکین کے علاوہ چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریز اجلاس میں شریک۔

اجلاس کے لئے 8 نکاتی ایجنڈا تیار کیا گیا ہے۔

کم سے کم ماہانہ اجرت اور صحت کارڈ اسکیم کے علاوہ دیگر اہم معاملات اجلاس میں زیر بحث آئیں گے۔

خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات، آب نوشی اور مواصلات و تعمیرات ڈاکٹر سید سرفراز علی شاہ نے کہا

خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات، آب نوشی اور مواصلات و تعمیرات ڈاکٹر سید سرفراز علی شاہ نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں سے عوام کو مستفید کرنے کے لیے فنڈز کے بروقت اجراء، پی سی ونز کی منظوری اور نظر ثانی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منسوبوں پر توجہ، انڈسٹریز سیکٹر کی مزید بہتری اور فعالیت بشمول کے پی ٹیوٹا کے تحت انڈسٹریز اور قومی و بین الاقوامی مارکیٹس کی ضرورت کے مطابق نوجوانوں کو جدید تربیت دی جائے گی۔ اور اس ضمن میں ڈیمانڈ کے مطابق تکنیکی اداروں اور انڈسٹریز کے درمیان روابط مزید مضبوط کئے جائیں گے۔ انہوں نے ہدایت جاری کی کہ فنڈز کے بروقت اجراء اور خرچ کے مکینزم میں توازن برقرار رکھا جائے اور محکموں کو پابند بنایا جائے کہ تمام جاری منصوبوں کی پراگرس مانیٹر کریں۔

انہوں نے یہ ہدایات محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے مختلف سیکشن چیفس سے بریفنگ لیتے وقت جاری کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری حبیب اللہ سینیئر چیف کوارڈینیشن میاں خالد، ہاشم خان، ضیاء الرحمان، شہزاد خان اور زینب خاتون اسسٹنٹ چیفس بشمول دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے موقع پر صوبائی مشیر کو اربن ڈیویلپمنٹ، لوکل گورنمنٹ، واٹر سپلائی سکیموں اور محکمہ ہاؤسنگ کے منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اربن ڈیویلپمنٹ کے کل 75 منصوبوں کے لیے ریلیز شدہ بجٹ کے تقریبا 50 فیصد خرچ ہو چکے ہیں ان منصوبوں میں روڈز، سٹیزنز امپروومنٹ پروجیکٹس، پشاور ویلی ہاؤسنگ سکیمز وغیرہ شامل ہیں۔ اسی طرح لوکل گورنمنٹ می کل 61 منصوبے شامل ہیں جن کے ریلیز شدہ بجٹ میں 44 فیصد خرچ ہو چکے ہیں جن کے چیدہ چیدہ منصوبوں میں تحصیل لیول پر بس ٹرمینلز کے قیام، بندوبستی اضلاع میں تحصیل لیول پر فروٹ و سبزی منڈیوں کے قیام، تحصیل لیول پر پبلک پارکس کے قیام وغیرہ شامل ہیں۔ جبکہ محکمہ ابنوشی میں کل 108 منصوبے جاری اور نئے منصوبوں کی مد میں شامل ہیں اور تقریبا 80 فیصد بجٹ خرچ کیا جا چکا ہے۔ اور محکمہ ہاؤسنگ میں عوامی مفاد کے 15 منصوبے شامل ہیں۔
ڈاکٹر سید سرفراز علی شاہ نے ہدایت جاری کی کہ پراجیکٹس کی منظوری، ریوائز کرنے اور فنڈز کے بروقت اجراء کے لیے اقدامات کئے جائیں اور ہر محکمے کو اپنی مینڈیٹ کے مطابق پراجیکٹ پروپوزلز بھیجنے کی ہدایت کریں اور مختلف فورمز پر پراجیکٹ کی منظوری دیتے وقت متعلقہ محکموں کے مینڈیٹ کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

ریجنل ڈیویلپمنٹ سیکشن کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی مشیر کو بتایا کہ ملٹی سیکٹورل ڈیویلپمنٹ کے تحت کل 143 منصوبے ہیں جبکہ فارن فنڈڈ 17 مزید منصوبے بھی پروگرام میں شامل ہیں۔ اسی طرح محکمہ ریلیف کے 33 منصوبوں پر بھی کام جاری ہے اور انڈسٹریز سیکشن کے مطابق بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بتایا کہ اس سیکٹر میں کے پی ازمک، سمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بورڈ، کے پی ٹیوٹا، بورڈ اف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ، سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی میں کے پی آئی ٹی بورڈ ڈائریکٹوریٹ اف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور معدنیات میں ڈی جی مائنز اور انسپکٹوریٹ آف مائنز اور لیبر ڈائریکٹریٹ شامل ہیں۔ انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کے کل 58 منصوبے ہیں سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے 23 منصوبے اور محکمہ معدنیات کے 12 منصوبوں بشمول لیبر کے 8 منصوبے بھی اس پروگرام میں شامل ہیں۔

صوبائی مشیر منصوبہ بندی نے مزید ہدایت کی کہ سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی وقت کی اہم ضرورت ہے اور ان کے تمام منصوبوں کو ترجیح دی جائے اسی طرح سٹیزن فیسلٹیشن سنٹرز کے قیام سے عوام کو تمام تر سہولیات ایک چھت تلے ملے گی۔ اور ان کے ضروری مسائل حل ہو جائیں گے جبکہ انڈسٹریز اور آئی ٹی پر توجہ دے کر روزگار میں اضافے کے ساتھ ساتھ قومی اور بین الاقوامی مارکیٹس کے مطابق نوجوانوں کو تیار کیا جا سکے گا۔

خیبرپختونخوا کی نگران وزیر برائے سوشل ویلفئیر،سپیشل ایجوکیشن،ویمن ایمپاورمنٹ،زکوٰۃ اور عشر جسٹس (ر) ارشاد قیصر کا 6 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر پاکستانی عوام کے نام پیغام

پشاور: چھ ستمبر کا دن ہمیں افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کے بارے میں بتاتا ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر

پشاور: اس دن افواج پاکستان نے اپنے سے چھ گنا بڑی عسکری قوت کے غرور کو خاک میں ملایا۔ جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر

پشاور: پاکستانی عوام اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر

پشاور: پاکستان معیشت کے اس سخت وقت سے جلد نکل ائے گا۔جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر

پشاور: پاکستانی قوم اج پورے جوش و جذبے سے دفاعی دن منا رہے ہیں۔ جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر

نگران صوبائی وزیر برائے اطلاعت اور سیاحت بریسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل کا 6 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر پاکستانی عوام کے نام پیغام

پشاور: یومِ دفاع ہر سال 6 ستمبر کو پاکستان میں بطور ایک قومی دن منایا جاتا ہے.نگران صوبائی وزیر برائے اطلاعت اور سیاحت بریسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل

پشاور: 6ستمبر 1965ء کا دن عسکری اعتبار سے تاریخ عالم میں کبھی نہ بھولنے والا قابلِ فخردن ہے۔نگران صوبائی وزیر برائے اطلاعت اور سیاحت بریسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل

پشاور: اس دن ہم نے اپنے ملک سے کئی گناہ بڑے ملک اور کئی گناہ زیادہ بڑے لشکر اور دفاعی وسائل کے ملک کے غرور کو زمین بوس کیا۔ بریسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل

پشاور:فوجی جوانوں کی لازوال قربانیوں کی داستانیں آنکھیں نم کردیتی ہیں اور دل جزبے سے بھر جاتا ہے۔بریسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل

پشاور: اج پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ بریسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل

پشاور: ہم سب کو یکجہتی سے اور ایک ہو کر رہنا پڑے گا تاکہ پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ بریسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل

پشاور: پاکستان جلد معیشت کے اس مشکل وقت سے سرخرو ہو کر نکل جائے گا۔ بریسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے آبپاشی وہاؤسنگ ظفراللہ خان عمرزئی نے محکمہ آبپاشی کے متعلقہ افسران کو ہدایت

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے آبپاشی وہاؤسنگ ظفراللہ خان عمرزئی نے محکمہ آبپاشی کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ اپنی زمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں اور بغیر کسی دباؤ کے محکمہ کے کاموں کو جاری رکھے انہوں نے مذید ہدایت کی کہ میرٹ پر خصوصی توجہ دیں اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلیے اقدامات اٹھائے نگران معاون خصوصی ظفراللہ خان عمرزئی نے یہ ہدایات محکمہ آبپاشی کے کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے اجلاس میں سیکرٹری آبپاشی مطاہر زیب کے علاوہ سیکرٹری ہاؤسنگ رشید خان، محکمہ آبپاشی کے چیف انجنیئر ساؤتھ، چیف انجنیئر نارتھ، ڈائریکٹر جرنلز، پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور دیگر افسران نے شرکت کی سیکرٹری آبپاشی نے نگران معاون خصوصی کو محکمہ کے کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں جاری اور نئے اے ڈی پی، اے آئی پی اور پی ایس ڈی پی کے سکیموں پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی صوبے میں محکمہ کے کل155 منصوبے ہے جن میں 148 جاری اور 7 نئے سکیم شامل ہے اجلاس میں ایریگیشن کنال سسٹم کے علاوہ مختلف ایکٹس پر بھی سیر حاصل بحث ہوئی اجلاس میں بتایاگیا کہ محکمہ آبپاشی نے صوبے میں 37 چھوٹے ڈیموں کو تعمیر کئے ہیں جبکہ 30 چھوٹے ڈیم زیر تعمیر ہے جن میں 11ساؤتھ ریجن، 9 نارتھ ریجن اور 10 ضم قبائلی علاقوں میں ہے اس موقع پر نگران معاون خصوصی ظفراللہ خان عمرزئی نے ہدایت جاری کی کہ تمام افسران اپنے کاموں دلچسپی لیں اور محکمہ کے امور کو بخوبی انجام دے تمام افسران بغیر کسی دباوٴ اور کسی کے پرواہ کئے بغیر محکمہ کی کاموں کو میرٹ کی بنیاد پر جاری رکھے ۔