Home Blog Page 30

خیبر پختونخوا میں ڈیجیٹل گورننس کے فروغ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو مزید وسعت دی جائے گی، شفیع جان

وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا شفیع جان نے پیر کے روز سائنس ٹیکنالوجی و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے محکمے کے اضافی قلمدان کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر سیکرٹری سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی عبدالباسط خان بھی موجود تھے، وزیر سائنس ٹیکنالوجی و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ اضافی قلمدان سونپنے اور اعتماد کا اظہار کرنے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں عوامی خدمت صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، شفیع جان نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق خیبر پختونخوا میں ڈیجیٹل گورننس کے فروغ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو مزید وسعت دی جائے گی، ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے ذریعے حکومتی نظام میں شفافیت، تیزی اور عوامی سہولت کو یقینی بنایا جائے گا۔ صوبے کو ڈیجیٹل گورننس اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں مزید آگے لے جانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، وزیر سائنس ٹیکنالوجی و انفارمیشن ٹیکنالوجی شفیع جان نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل اسکلز اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ عوامی خدمات کی فراہمی میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو مزید وسعت دے کر حکومتی اداروں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبر پختونخوا کو ڈیجیٹل انقلاب کا مرکز بنانے، عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید موثر بنانے اور جدید ٹیکنالوجی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔

Minister E&SE KP Arshad Ayub Khan Briefed by MD ESEF Qaiser Alam on “Outsourcing of Low-Performing Government Schools – Phase I”

The Minister for Elementary & Secondary Education, Khyber Pakhtunkhwa, Mr. Arshad Ayub Khan was briefed by the Managing Director of Elementary & Secondary Education Foundation ESEF, Mr. Qaiser Alam, regarding “Outsourcing of Low-Performing Government Schools – Phase I”.

During the briefing, it was informed that the core objective of the government policy is to address the issue of low enrollment in government schools, improve the quality of education, and ensure better utilization of the existing infrastructure. Under Phase-I, 500 schools will be outsourced, while the overall target has been set at 2000 schools. The “Global Virtual School Initiative” was also discussed in detail during the meeting.

حکومت خیبرپختونخوا کی شہریوں کو سرکاری آٹے کی فراہمی کا عمل جاری، گزشتہ ہفتے 3 لاکھ 15 ہزار 534 تھیلے سرکاری نرخ پر فراہم

محکمہ خوراک خیبرپختونخوا کے حکام نے سرکاری آٹے کی ریلیز اور فراہمی کے حوالے سے گزشتہ ہفتے کے اعدادوشمار کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے فلور ملز کو صوبائی اسٹریٹیجک ریزرو سے روزانہ 2 ہزار میٹرک ٹن سرکاری گندم فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ صوبہ بھر میں روزانہ 100 کلوگرام کے 20 ہزار بیگز صوبے کے مختلف اضلاع میں فعال فلور ملز کو فراہم کیے جا رہے ہیں۔محکمہ خوراک کے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق شہریوں کو 20 کلوگرام سرکاری آٹے کا تھیلا منتخب ڈیلرز کے ذریعے 2 ہزار 520 روپے میں فراہم کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے صوبہ بھر میں 1771 فعال آٹا ڈیلرز کے ذریعے 3 لاکھ 15 ہزار 534 آٹے کے تھیلے سرکاری نرخ پر عوام کو فراہم کیے گئے۔مزید تفصیلات کے مطابق پشاور ڈویژن میں 69 ہزار 446، مردان ڈویژن میں 41 ہزار 452، ملاکنڈ ڈویژن میں 78 ہزار 122، ہزارہ ڈویژن میں 65 ہزار 400، بنوں ڈویژن میں 11 ہزار 660، ڈی آئی خان ڈویژن میں 32 ہزار 94 جبکہ کوہاٹ ڈویژن میں 17 ہزار 360 آٹے کے تھیلے فراہم کیے گئے۔محکمہ خوراک کے حکام نے بتایا کہ خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال اتھارٹی اور محکمہ خوراک کی ٹیمیں گندم اور آٹے کے معیار کی باقاعدگی سے نگرانی کر رہی ہیں، جبکہ غیر معیاری آٹا فراہم کرنے والی فلور ملز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار خان نے کہا ہے کہ شہری سرکاری گندم سے تیار کردہ آٹے کے معیار پر نظر رکھیں اور غیر معیاری آٹے کی فوری اطلاع دیں۔انہوں نے واضح کیا کہ غیر معیاری آٹا فراہم کرنے والی فلور مل کا سرکاری کوٹہ منسوخ کرنے کے ساتھ قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ڈاکٹر محمد اسرار خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت خیبرپختونخوا عوام کو معیاری اور سستا آٹا فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے آٹے اور گندم کی بین الصوبائی آزادانہ تجارت میں ابھی تک غیر قانونی رکاوٹیں برقرار رکھی ہوئی ہیں، جس کے باعث آٹے کی قیمتوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

پی کے 55 مردان میں زرعی و تعلیمی شعبوں کی ترقی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، زمینداروں کو سہولیات اور کالجوں کو درکار وسائل فراہم کیے جائیں: معاونِ خصوصی برائے بہبودِ آبادی طفیل انجم کی متعلقہ حکام کو ہدایت

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے بہبودِ آبادی طفیل انجم نے کہا ہے کہ زراعت کے شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے زرعی پیداوار میں اضافہ اور زمینداروں کی فلاح و بہبود یقینی بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے جامع اور مؤثر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز پشاور میں ضلع مردان کے حلقہ پی کے 55 میں محکمہ زراعت کے مختلف شعبوں، بشمول ایکسٹینشن، ریسرچ اِن فارم، واٹر مینجمنٹ، سوائل کنزرویشن اور زرعی انجینئرنگ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ضلع کی سطح پر زمینداروں اور کسانوں کی فلاح و بہبود، زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے جاری اقدامات، نئے منصوبوں اور کسان آگاہی مہم کے حوالے سے معاونِ خصوصی کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طفیل انجم نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ زمینداروں کو جدید زرعی طریقوں، پانی کے مؤثر استعمال، مٹی کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے ضروری رہنمائی اور سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی سے نہ صرف کسانوں کی معاشی حالت بہتر ہوگی بلکہ صوبے کی مجموعی معیشت اور غذائی تحفظ کو بھی فروغ ملے گا۔بعد ازاں معاونِ خصوصی طفیل انجم نے حلقہ پی کے 55 مردان میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور کالجوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے ایک الگ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خیرآباد مردان، گورنمنٹ ڈگری کالج بخشالی، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج رستم اور گورنمنٹ ڈگری کالج ساول ڈھیر سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں متعلقہ کالجوں میں فرنیچر، تدریسی و غیر تدریسی عملے کی کمی، فنڈز اور دیگر ضروری سہولیات سمیت مختلف مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ معاونِ خصوصی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام کالجوں کی ضروریات کا ترجیحی بنیادوں پر تعین کرکے مطلوبہ فنڈز اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔طفیل انجم نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی دستیابی ناگزیر ہے۔ طلبہ و طالبات کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں درپیش مسائل کے حل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کالجوں میں سٹاف کی کمی، فرنیچر اور دیگر مسنگ سہولیات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے تاکہ طلبہ و طالبات کا تعلیمی سلسلہ بلاتعطل جاری رہ سکے اور انہیں معیاری تعلیمی ماحول میسر آئے۔

KP Law Minister Opens Rs13m Road Project, Pledges More Development

Khyber Pakhtunkhwa Minister for Law and Parliamentary Affairs Aftab Alam has inaugurated the Wuch Talab-Shin Dhand Jabbar Road project in the presence of former Gumbat Chairman Sajid Iqbal and Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) workers costing around Rs13 Million in Kohat district, saying public service remained his priority and development work was the responsibility of elected representatives.
Speaking at the inaugural ceremony, the Minister said the government would continue development initiatives aimed at improving public welfare and providing basic facilities to local communities. He said completion of the road would improve travelling conditions for residents, ease daily commuting and strengthen connectivity between different settlements in the area.
“Development work is not a favour to the people but a responsibility and duty of their elected representatives,” Alam said. He added improving roads and existing infrastructure would help reduce difficulties faced by the residents and facilitate access to essential services.
Alam said timely completion of development schemes and provision of basic public facilities remained among the government’s priorities, adding that welfare-oriented projects would continue in the area.
Local elders and PTI workers welcomed the opening of the road, describing it as an important step towards improving infrastructure and public facilities and thanked the provincial government and relevant authorities.

خصوصی افراد کی فلاح و بہبود، ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے:ڈاکٹر امجد علی

خصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور انہیں معاشرے میں باعزت اور خودمختار زندگی گزارنے کے لیے سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں وہیل چیئرز کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے خصوصی افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کیں۔
اس موقع پر صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ان کی ضروریات کا خیال رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خصوصی افراد کو ہر ممکن سہولت اور معاونت فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ انہیں روزمرہ زندگی میں درپیش مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ پی کے-7 کے تمام ویلیج کونسلز سے تعلق رکھنے والے رجسٹرڈ خصوصی افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کی گئی ہیں، جس کا مقصد انہیں نقل و حرکت میں آسانی فراہم کرنا اور ان کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا ہے۔تقریب کے دوران خصوصی افراد اور اہلِ علاقہ نے فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی کا شکریہ ادا کیا اور اسے خصوصی افراد کی عملی معاونت کے حوالے سے ایک قابلِ تحسین قدم قرار دیا۔

ہنگو،عوامی رابطہ مہم میں عوام کا جوش و خروش 27 ستمبر کے لانگ مارچ کی کامیابی کی نوید ہے، شفیع جان

خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں ہنگو میں عوامی رابطہ مہم میں عوام کے بھرپور جوش و خروش کو 27 ستمبر کے لانگ مارچ کی کامیابی کی نوید قرار دیتے ہوئے کہا کہ کامیاب عوامی رابطہ مہم عوام کے عمران خان پر بڑھتے ہوئے اعتماد اور انکے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہونے کا واضح ثبوت ہے، 27 ستمبر کو اسلام آباد کے لانگ مارچ میں لاکھوں افراد شریک ہوں گے،جس سے فارم 47 کے حکمران شدید خوفزدہ ہے،شفیع جان نے وفاقی اور پنجاب حکومتوں پر واضح کیا کہ دونوں مینڈیٹ چور حکومتیں جتنے چاہے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کر لیں، عمران خان کی ہمت، عزم اور حوصلے کو توڑ نہیں سکتیں،عمران خان ہی ملک کے عوام، بالخصوص نوجوانوں کی امید اور پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ عمران خان کے خوف میں وفاقی حکومت نے جس طرح عدالتی احکامات کو نظرانداز کیا، اس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ حکومت خود کو آئین و قانون سے بالاتر سمجھتی ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے معاملے پر وفاقی حکومت نے غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کیے اور علاج کے معاملے پر بھی منفی سیاست کی۔ ان اقدامات کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی حکومت کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے، اب وفاقی حکومت کو اپنے غیر قانونی اقدامات کا جواب عدالت میں دینا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی ہی قوموں کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کی بنیاد ہوتی ہے، جب آئین اور قانون سب کے لیے یکساں ہو ں تو عوام کااعتماد مضبوط ہوتا ہے۔ یہی اعتماد معاشرتی استحکام، اقتصادی ترقی اور قومی خوشحالی اور انصاف کی راہ ہموار کرتا ہے۔بدقسمتی سے وفاقی حکومت کی توجہ ملکی معیشت کی بجائے عمران خان سے سیاسی انتقام پر مرکوز ہے، انھوں نے وفاقی اور پنجاب حکومتوں کے غیر آئینی و غیر قانونی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومتوں نے سیاسی انتقام میں عمران خان کے ساتھ جیل میں جو امتیازی، غیر آئینی اور غیر انسانی سلوک روا رکھا، وہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ گزشتہ نو ماہ سے عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی عائد رہی، انہیں مطلوبہ طبی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں اور ذاتی معالج تک رسائی بھی نہیں دی گئی،شفیع جان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں عمران خان کو طبی سہولیات کی فراہمی اور علاج کے حوالے سے واضح احکامات جاری کیے، لیکن بدقسمتی سے وفاقی حکومت نے عدالتی احکامات پر بھی عملدرآمد نہیں کیا۔انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان کی خراب صحت کی ذمہ داری وفاقی اور پنجاب حکومتوں پر عائد ہوتی ہے، کیونکہ وفاقی و پنجاب حکومتوں نے مسلسل عمران خان کی صحت میں غفلت کا ارتکاب کیا جو صرف غفلت نہیں بلکہ سنگین جرم بھی ہے، مینڈیٹ چور حکومتوں کا کڑا احتساب یقینی بنائینگے،

Special “Complaints Cell” Established in the Transport Department for Public Convenience

The Government of Khyber Pakhtunkhwa has established a special “Complaints Cell” within the Department of Transport and Mass Transit to provide the public with quality transportation services and ensure the prompt resolution of complaints.

According to a notification issued in this regard, the cell will be headed by Additional Secretary Fayyaz Alam, while Deputy Secretary Policy Muhammad Islam, Section Officer Pervez Khan, and Senior Clerk Owais-ur-Rehman will serve as its members.

The Secretary of Transport said that the initiative has been taken on the instructions of the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa to ensure the timely resolution of public grievances. The purpose of the Complaints Cell is to bring greater transparency to the transport sector and provide relief to citizens.

Citizens can submit complaints regarding fare irregularities, misbehavior, substandard vehicles, route-related issues, overloading, and other transport-related matters through the following portal, email address, and helpline:

Online Portal: https://transport.kp.gov.pk/ecomplaint/
Email: addlsec.transport@kp.gov.pk
Helpline: 091-9211425

The Complaints Cell will register each complaint, issue a tracking number, and coordinate with the relevant department to ensure that the complaint is resolved within 15 days. The cell will submit performance reports to the Secretary on a daily basis and every 15 days.

The department has appealed to citizens to immediately use the aforementioned channels whenever they have a complaint so that better service delivery can be ensured.

Chief Minister’s Adviser Malak Liaqat Ali Khan Conducts Detailed Visit to Lower Chitral, Reviews Social Welfare Services

Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa’s Adviser for Zakat & Ushr, Social Welfare, Special Education and Women Empowerment, Malak Liaqat Ali Khan, along with Director Social Welfare Khyber Pakhtunkhwa Muhammad Saleh, conducted a detailed visit to Lower Chitral. The purpose of the visit was to review, at the grassroots level, the services being provided in the fields of social welfare, special education, women’s protection, rehabilitation and child protection, and to identify measures for addressing the challenges being faced in these sectors.
During the visit, the Chief Minister’s Adviser visited the District Social Welfare Office and various field formations and held meetings with departmental officers and staff, beneficiaries and other relevant stakeholders.
The Adviser visited the District Social Welfare Office, Dar-ul-Aman, the Centre for Children with Mental and Physical Disabilities, the Social Services Medical Centre, and the Mental Health & GBV Desk. Upon his arrival at the District Office, District Social Welfare Officer Lower Chitral Khizar Hayat received the Adviser and his delegation in the traditional manner and gave a detailed briefing on the various services being provided by the department in the district, ongoing initiatives, future plans, and the issues and challenges faced by the field formations.
The Chief Minister’s Adviser reviewed the performance of various field formations, available facilities and services being provided to the public and met with the concerned officers and staff. He said that the provincial government was taking practical steps to further improve the welfare of deserving, vulnerable and underprivileged segments of society. He added that ensuring quality and accessible social welfare services for people in remote areas was among the government’s top priorities.
On the occasion, Malak Liaqat Ali Khan announced that the primary school established for persons with disabilities in Lower Chitral would be upgraded to middle level, so that persons with special needs could have access to further educational facilities at the local level.
Malak Liaqat Ali Khan assured full support for resolving the issues faced by the Social Welfare Department and emphasized the upgradation, strengthening and improvement of facilities at all field formations of the department, including special education institutions, to ensure the provision of better and more effective services to the public.
The Chief Minister’s Adviser also announced the establishment of a Social Welfare Complex in Lower Chitral, aimed at providing various services related to social welfare, persons with disabilities, women, children and other deserving segments under an integrated and effective system.
On the occasion, the Chief Minister’s Adviser also held an open court at Town Hall Chitral, which was attended by persons with disabilities (PWDs), women, district administration officers, heads and representatives of line departments, civil society, representatives of various organizations, and people from different segments of society.
The Chief Minister’s Adviser listened in detail to the issues, complaints and concerns of the participants and issued necessary instructions to the relevant authorities for their resolution.
Furthermore, Child Protection Officer Madad Khan briefed the Chief Minister’s Adviser on the services, activities and challenges of the Child Protection Unit Lower Chitral, while District Zakat Chairman Irshad briefed him on the services, initiatives and performance of the District Zakat Office Lower Chitral.
The Chief Minister’s Adviser directed the concerned officers to further improve the delivery of public welfare services and ensure effective measures for the prompt resolution of issues faced by deserving persons, persons with disabilities, women, children and other vulnerable segments of society.
The visit to Lower Chitral proved to be an important step towards reviewing the Social Welfare Department’s services and facilities at the grassroots level, maintaining direct interaction with field staff, listening to public concerns and identifying challenges faced by the department.
At the conclusion of the visit, Malak Liaqat Ali Khan reiterated his commitment to further strengthening and improving social welfare, special education and women empowerment services across Chitral and all districts of the province. He said that all available resources would be utilized to provide better, quality and accessible facilities to deserving, vulnerable and underprivileged segments of society.

قومی عشرہ رحمت للعالمین ﷺ بسلسلہ ۱۲ ربیع الاول ۱۴۴۸ ہجری

یکم ربیع الاول تا ۱۲ ربیع الاول ۱۴۴۸ھ

امتِ مسلمہ کو حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کے ۱۵۰۱ ویں سالِ ولادتِ باسعادت کی مبارک باد ہو