محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختونخوا کے نو تعینات Uاسسٹنٹ سوشل آرگنائزرز اور کلریکل سٹاف کے لیے WASH Interventions، پالیسیز اور منصوبہ بندی کے موضوع پر دو روزہ تربیتی پروگرام کامیابی سے مکمل ہوگیا
تربیتی پروگرام کا مقصد نو تعینات اہلکاروں کو محکمہ جاتی امور، قوانین و ضوابط، WASH، پانی کے معیار اور فیلڈ سے متعلق عملی امور کے بارے میں جامع آگاہی فراہم کرنا اور ان کی پیشہ ورانہ استعدادِ کار کو مزید بہتر بنانا ہے
تربیتی نشست میں پانی کے معیار سے متعلق مسائل، WASH کے مختلف پہلوؤں اور مؤثر کمیونیکیشن اسٹریٹیجی پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی، جبکہ فیلڈ میں پیش آنے والے حقیقی مسائل اور ان کے مناسب حل پر عملی مشقوں اور باہمی تبادلہ خیال کے ذریعے شرکاء کی استعدادِ کار میں اضافہ کیا گیا۔
تربیتی پروگرام میں ماہرین اور متعلقہ افسران نے بطور ریسورس پرسن شرکت کی، جن میں WASH Specialist Global South شاہ ناصر، ڈپٹی سیکرٹری (ایڈمن) پی ایچ ای ڈی نزاکت قریشی، ڈپٹی ڈائریکٹر لیبارٹریز ڈاکٹر مصعب حبیب بنگش، اسسٹنٹ سوشل آرگنائزر کامران اور WASH Officer UNICEF رحمان شامل تھے
محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے نو تعینات اسسٹنٹ سوشل آرگنائزرز اور کلریکل سٹاف کے لیے دو روزہ WASH تربیتی پروگرام مکمل
15 سال سے غیر فعال ٹیکنیکل کالج کوزا بانڈہ کو ہنگامی بنیادوں پر فعال کرنے کے احکامات جاری
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے معاون خصوصی برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن محمد عثمان خان بیٹنی نے مشیر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا برائے کھیل و سیاحت تاج محمد خان کے ہمراہ ٹیکنیکل کالج کوزا بانڈہ کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر KP-TEVTA میاں عبدالقادر اور پرنسپل ٹیکنیکل کالج بھی موجود تھے۔
دریں اثناء بٹگرام میں گورنمنٹ پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ بٹگرام کی اپ گریڈیشن اور افتتاحی تقریب بھی منعقد ہوئی، جو اس سے قبل گورنمنٹ سکل ڈویلپمنٹ سینٹر بٹگرام کے نام سے قائم تھا۔ معاون خصوصی محمد عثمان خان بیٹنی نے ادارے کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کیا۔دورے کے دوران معاون خصوصی نے کالج کی طویل عرصے سے غیر فعال صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر کالج کو فعال کرنے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے منیجنگ ڈائریکٹر کو فوری طور پر ضروری سٹاف کی تعیناتی کی ہدایت کی، جس پر اسی روز سٹاف تعینات کر دیا گیا۔
معاون خصوصی نے کالج میں کمپیوٹر لیب، آئی ٹی لیب، مختلف ٹریڈز کے ضروری آلات اور فرنیچر کی فراہمی بھی ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے، تاکہ علاقے کے نوجوانوں کو فنی تعلیم اور عملی تربیت کی بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی عثمان خان بیٹنی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے احکامات کے مطابق صوبے کے ہر ضلع کا تفصیلی دورہ کیا جا رہا ہے تاکہ ٹیکنیکل اداروں کو درپیش مسائل کا موقع پر جائزہ لے کر ان کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کو مزید فعال اور مضبوط بنایا جائے گا۔ حکومت کا مقصد نوجوانوں کو جدید فنی مہارتوں سے آراستہ کرکے انہیں باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ انشاءاللہ ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کو ایک مثالی ادارہ بنایا جائے گا جہاں نوجوانوں کو جدید ہنر، معیاری تربیت اور روزگار کے بہتر مواقع میسر ہوں گے۔مقامی عوام اور طلبہ نے ٹیکنیکل کالج کوزا بانڈہ کو دوبارہ فعال کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ کالج کی بحالی سے علاقے کے نوجوانوں کو اپنے علاقے میں فنی تعلیم حاصل کرنے اور ہنر سیکھنے کے بہتر مواقع میسر آئیں گے
ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز کے زیر اہتمام بٹہ کنڈی ناران میں عالمی یومِ نوجوانان اور جشنِ آزادی کی پانچ روزہ تقریبات
ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا نے وائبرنٹ پرسپیکٹیو یوتھ آرگنائزیشن کے اشتراک سے عالمی یومِ نوجوانان اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت سے یوتھ ہاسٹل بٹہ کنڈی، وادی ناران میں 11 سے 15 اگست تک پانچ روزہ یوتھ انگیجمنٹ پروگرام کا انعقاد کیا جس میں ملک کے مختلف حصوں سے 88 نوجوان رہنماؤں اور طلبہ نے شرکت کی۔
پانچ روزہ پروگرام کا مقصد نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا، انہیں تبادلہ خیال کے مواقع فراہم کرنا، شہری ذمہ داریوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنا اور معاشرتی و کمیونٹی ترقی میں نوجوانوں کے کردار کو اجاگر کرنا تھا۔
پروگرام کے دوران نوجوانوں کی بااختیاری، یوتھ لیڈرشپ، شہری شمولیت اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ سمیت مختلف موضوعات پر تربیتی اور استعداد کار بڑھانے کے سیشنز منعقد کیے گئے۔ لیڈ ٹرینر مس علینہ اشفاق اور ایڈووکیٹ بلال خان نے شرکاء کے ساتھ اشتراکی سیشنز کیے جن میں مختلف مباحثوں اور عملی سرگرمیوں کے ذریعے نوجوانوں میں قیادت، احساسِ ذمہ داری اور فعال شہریت کے جذبے کو فروغ دینے پر توجہ دی گئی۔جشنِ آزادی کے سلسلے میں یوتھ ہاسٹل بٹہ کنڈی میں پرچم کشائی کی خصوصی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ قومی پرچم لہرا کر وطن سے محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا جبکہ شرکاء نے قومی اتحاد، ذمہ داری اور پاکستان کی خدمت کے عزم کا اعادہ کیا۔پروگرام میں ماحولیاتی تحفظ اور صفائی سے متعلق آگاہی کو بھی خصوصی اہمیت دی گئی۔ پاکستان کلینلینس ڈرائیو کے سلسلے میں نوجوانوں نے بٹہ کنڈی میں آگاہی واک کا انعقاد کیا اور سیاحوں اور مقامی افراد کو صفائی اور ماحولیاتی تحفظ کا پیغام دیا۔ شرکاء نے سیاحوں پر زور دیا کہ وہ سیاحتی مقامات پر کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گریز کریں اور وادی ناران کے قدرتی حسن اور ماحول کے تحفظ میں اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔
نوجوانوں نے مختلف گروپ سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا، جن کا مقصد ٹیم ورک، تخلیقی صلاحیت، قیادت اور کمیونٹی میں مؤثر شمولیت کو فروغ دینا تھا۔ ان سرگرمیوں کے دوران شرکائ نے نوجوانوں کی بااختیاری اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ سے متعلق اپنی تجاویز اور خیالات پیش کیے اور اس امر پر تبادلہ خیال کیا کہ نوجوان اپنے علاقوں میں مثبت اور پائیدار تبدیلی کے لیے عملی کردار کیسے ادا کر سکتے ہیں۔
پانچ روزہ پروگرام کے اختتام پر شرکاء نے نوجوانوں کو تربیت، قیادت اور سماجی خدمت کے مواقع فراہم کرنے پر ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کیا۔
منتظمین نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی سماجی ترقی اور پائیدار مستقبل کے لیے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں بامقصد سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔ نوجوانوں کو مناسب پلیٹ فارم، تربیت اور مواقع فراہم کرکے انہیں معاشرے میں مثبت تبدیلی، قومی ترقی اور ذمہ دار شہری کردار کے لیے مؤثر قوت بنایا جا سکتا ہے۔
مذہبی و تعلیمی ادارے نوجوانوں کی اخلاقی اور فکری تربیت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات شفیع جان
79ویں یومِ آزادیِ پاکستان کے موقع پر متحدہ علمائ کونسل کوہاٹ ڈویژن اور محکمہ امورِ نوجوانان کوہاٹ کے زیراہتمام مدرسہ انوار الصحابہ جنگل خیل کوہاٹ میں جذبہ حب الوطنی سے سرشار ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی ۔ جس کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیرِ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ شفیع جان تھے۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر کوہاٹ محمد نواز وزیر، کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رشید پراچہ، جید علمائ کرام، طلبائ اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں عام لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر بچوں اور نوجوانوں کیلئے مختلف معلوماتی و مثبت سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ حسنِ قرأت کے مقابلے میں بچوں نے خوش الحانی سے تلاوتِ کلامِ پاک پیش کی جبکہ تقریری مقابلوں اور معلوماتِ عامہ کے کوئز کے ذریعے نوجوانوں کی دینی، تعلیمی، تاریخی اور عمومی معلومات کو اجاگر کیا گیا۔مقررین نے یومِ آزادی کی اہمیت اور قیامِ پاکستان کیلئے بانیانِ پاکستان اور اسلاف کی قربانیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔ وزیر اطلاعات شفیع جان نے اس پُرمسرت موقع پر تقریب کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ مذہبی و تعلیمی ادارے نوجوانوں کی اخلاقی اور فکری تربیت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور ایسی تقریبات قومی شعور، حب الوطنی اور باہمی اتحاد کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام، اتحاد، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی جبکہ مختلف مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں اور نوجوانوں میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ شرکائ نے کامیاب اور بامقصد تقریب کے انعقاد پر پیر شاہنواز اور دیگر منتظمین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے قومی یکجہتی، حب الوطنی اور ملکی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔
خیبرپختونخوا کے چار تاریخی مقامات کی یونیسکو عارضی فہرست میں شمولیت صوباءی حکومت کی تاریخی کامیابی ہے، شفیع جان
خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے کہا ہے کہ یونیسکو عالمی ورثہ مرکز کی جانب سے خیبرپختونخوا کے مزید چار تاریخی مقامات کو عالمی ورثہ کی عارضی فہرست میں شامل کرنا صوباءی حکومت کی تاریخی کامیابی اور خیبرپختونخوا کے شاندار ثقافتی ورثے کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھامالا ہری پور، سیٹھی ہاؤس پشاور، بریکوٹ سوات اور گور گٹھڑی پشاور کا یونیسکو کی عارضی فہرست میں شامل ہونا صوبے کے تاریخی و ثقافتی ورثے کی اہمیت کو عالمی سطح پر اجاگر کرتا ہے۔شفیع جان نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان کے وژن اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں خیبرپختونخوا کے تاریخی و ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کا سفر جاری ہے۔ صوبے کا شاندار ثقافتی ورثہ ہمارا فخر اور آنے والی نسلوں کی امانت ہے۔انہوں نے کہا کہ تاریخی ورثے کا تحفظ، بحالی اور اسے عالمی سطح پر اجاگر کرنا صوباءی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ یونیسکو کی عارضی فہرست میں مزید چار مقامات کی شمولیت سے خیبرپختونخوا میں بین الاقوامی سیاحت کے فروغ اور نءے سیاحتی مواقع پیدا ہونے کی راہ ہموار ہوگی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہری پور، پشاور اور سوات کے تاریخی مقامات کی عالمی سطح پر شناخت سے خیبرپختونخوا کا مثبت تشخص مزید اجاگر ہوگا اور دنیا کو صوبے کی ہزاروں سال پر محیط تہذیبی و ثقافتی تاریخ سے روشناس کرانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ صوباءی حکومت تاریخی مقامات کے تحفظ، بحالی اور آثار قدیمہ کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ اپنے شاندار ماضی کو محفوظ بنا کر ہم آنے والی نسلوں کے لیے روشن مستقبل کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔شفیع جان نے اس اہم کامیابی پر محکمہ آثار قدیمہ و عجاءب گھر سمیت تمام متعلقہ محکموں اور ماہرین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوءے کہا کہ تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے ان کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔
پشاور اور چارسدہ میں ایکسائز کی دو بڑی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد پشاور میں 18 کلو چرس اور ڈیڑھ کلو آئس برآمد، ایک ملزم گرفتار چارسدہ میں 18 کلو چرس برآمد، دو ملزمان گرفتار، مقدمہ درج
محکمہ ایکسائز وٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا نے پشاور اور چارسدہ میں دو الگ الگ بڑی کارروائیوں کے دوران منشیات کی سمگلنگ کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے مجموعی طور پر 36 کلوگرام چرس اور ڈیڑھ کلوگرام آئس برآمد کرلی، جبکہ تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات بھی درج کر لیے گئے۔
محکمہ ایکسائز سے موصولہ تفصیلات کے مطابق ایکسائز بیورو آف انٹیلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن سکواڈ B-1 نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے ایچ گول چوک کے قریب گاڑی نمبر 2731 کو روک کر تلاشی لی، جس کے دوران 18 ہزار گرام (18 کلوگرام) چرس اور 1500 گرام (ڈیڑھ کلوگرام) آئس برآمد ہوئی۔
کارروائی کے دوران ملزم زبیر ولد جہانزیب ساکن پلوسئی پشاور کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے خلاف مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ایکسائز پشاور میں مقدمہ درج کردیا گیا۔
اسی طرح حال ہی میں قائم کیے گئے تھانہ ایکسائز چارسدہ نے خفیہ اطلاع پر پختہ سڑک، پڑانگ قبرستان کے قریب کارروائی کرتے ہوئے گاڑی نمبر BLC-382 کی تلاشی لی، جس سے 18 ہزار گرام (18 کلوگرام) چرس برآمد ہوئی۔
کارروائی کے دوران دو ملزمان جمال افتخار ولد جمال اور عدیل عبدالقیوم ولد عبدالقیوم، ساکنان اچھرہ بازار رام پورہ لاہور کو موقع پر گرفتار کرکے ان کے خلاف تھانہ ایکسائز چارسدہ میں مقدمہ درج کردیا گیا، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
صوبائی حکومت کی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور وزیر ایکسائز سید فخر جہان کے ہدایات کے تحت صوبہ بھر میں محکمہ ایکسائز کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں تاکہ اس کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف موثر اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔
خیبر پختونخوا کے چار مزید تاریخی مقامات کی یونیسکو عارضی فہرست میں شمولیت/ وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان کا بیان
یونیسکو عالمی ورثہ مرکز کی خیبر پختونخوا کے مزید چار تاریخی مقامات کی یونیسکو عارضی فہرست میں شمولیت خیبر پختونخوا حکومت کی تاریخی کامیابی ہے، شفیع جان
بھامالا ہری پور ، سیٹھی ہاؤس پشاور، بریکوٹ سوات اور گور گٹھڑی پشاور یونیسکو کی عارضی فہرست کا حصہ بن گئے، شفیع جان
یونیسکو کی عارضی فہرست میں شمولیت خیبر پختونخوا کے تاریخی ورثے کے عالمی سطح پر پذیرائی اور اعتراف کا ثبوت ہے، شفیع جان
بانی چیئرمین عمران خان کے وژن اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں تاریخی ورثے کے تحفظ کا سفر جاری ہے، شفیع جان
خیبر پختونخوا کا ثقافتی ورثہ ہمارا فخر اور آنے والی نسلوں کی امانت ہے، شفیع جان
تاریخی ورثے کا تحفظ اور اسے عالمی سطح پر اجاگر کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، شفیع جان
یونیسکو کی فہرست میں شمولیت سے خیبر پختونخوا میں بین الاقوامی سیاحت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، شفیع جان
صوبائی حکومت تاریخی مقامات کے تحفظ، بحالی اور آثار قدیمہ کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، شفیع جان
ہری پور ،پشاور اور سوات کے تاریخی مقامات کی عالمی سطح پر شناخت سے خیبر پختونخوا کا مثبت تشخص اجاگر ہوگا، شفیع جان
اپنے شاندار ماضی کو محفوظ بنا کر آنے والی نسلوں کے لیے روشن مستقبل کی بنیاد رکھ رہے ہیں، شفیع جان
اس تاریخی کامیابی پر متعلقہ محکموں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، شفیع جان
جشنِ آزادی کھیلوں کے مقابلوں کی اختتامی تقریب، مشیر کھیل تاج محمد خان ترند کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان تاج محمد خان ترند نے عمران خان سٹیڈیم پشاور میں جشنِ آزادی کے حوالے سے منعقدہ کھیلوں کے مقابلوں کے اختتامی میچ اور تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے فاتح اور رنر اَپ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں
تقریب میں ڈائریکٹر جنرل کھیل تاشفین حیدر، ڈائریکٹر عمران خان کرکٹ سٹیڈیم سید جعفر شاہ اور محکمہ کھیل کے دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر کھیل نے کہا کہ جشنِ آزادی صرف تقریبات منانے کا نام نہیں بلکہ اس دن کو قومی جذبے، اتحاد اور مثبت سرگرمیوں کے ساتھ منانا ہماری ذمہ داری ہے۔ کھیلوں کے مقابلے نوجوانوں میں حب الوطنی، نظم و ضبط، باہمی احترام اور ٹیم ورک کے جذبے کو فروغ دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جشنِ آزادی کے موقع پر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد اس عزم کا اظہار ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور حکومت ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
مشیر کھیل نے فاتح اور رنر اَپ ٹیموں سمیت تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھیل کے میدان میں محنت، جذبہ اور مقابلے کا حوصلہ ہی دراصل ایک مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد ہے۔
وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان کی صدر پشاور پریس کلب ایم ریاض خان کو تمغۂ امتیاز سے نوازنے کی منظوری پر مبارکباد
صحافت کے شعبے میں شاندار خدمات کے اعتراف میں پشاور پریس کلب کے صدر ایم ریاض خان کے نام کی تمغۂ امتیاز کے لیے منظوری پر انہیں اور پشاور کی صحافی برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں
تمغۂ امتیاز کے لیے ایم ریاض خان کے نام کی منظوری پوری صحافتی برادری اور خیبرپختونخوا کے لیے باعث فخر ہے۔ یہ اعلیٰ قومی اعزاز ان کی سالہا سال کی صحافتی خدمات، پیشہ ورانہ وابستگی اور صحافت کے فروغ کے لیے ان کی انتھک کاوشوں کا شاندار اعتراف ہے۔
امید ہے کہ ایم ریاض خان مستقبل میں بھی آزاد صحافت کے فروغ، اعلیٰ اخلاقی و صحافتی اقدار کے تحفظ اور صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے اسی جذبے اور لگن کے ساتھ اپنا فعال کردار ادا کرتے رہیں گے۔
خیبرپختونخوا حکومت صحافی برادری کی فلاح و بہبود اور صحافت کے فروغ کے لیے پرعزم ہے،
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کا بنوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے ضلع بنوں کا دورہ کیا اور نو تعمیر شدہ کمشنریٹ کے دفاتر، ورزش کیلئے فٹنس جم اور آفیسر کلب، اور مسجد کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر کمشنر بنوں ڈویژن کیپٹن (ر) خالد محمود نے انہیں منصوبوں بارے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز سے کمشنر ہاؤس میں بنیادی ضرورت کے حامل مذکورہ منصوبوں کی شدید ضرورت تھی۔ تاہم اب ان منصوبوں کی تکمیل سے مختلف محکموں کے سرکاری افسروں سمیت یہاں کے ملازمین اور عام شہری بھی مستفید ہونگے۔
اس دوران چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے متعلقہ زمہ داروں کو ترقیاتی منصوبوں کے اعلی معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے عوامی شکایات کے بروقت ازالے اور عوامی رائے کو ترجیح دینے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر کمشنر بنوں ڈویژن کیپٹن (ر) خالد محمود کے علاؤہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس بنوں ریجن رب نواز خان، ایڈیشنل کمشنر بنوں ڈویژن ثاقب خان، ڈسٹرکٹ پولیس افیسر بنوں فرقان بلال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر خطاب گرویکی،اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اللہ نواز خان اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر اشتیاق احمد سمیت متعلقہ حکام موجود تھے۔ بعد ازاں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی ضروریات و مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے پورے صوبے بشمول بنوں و دیگر جنوبی اضلاع کے لئیجامع منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ جن کے ثمرات بہت جلد عوام محسوس کریں گے۔
