آر ٹی ایس کمیشن میں چار شہریوں کی شکایات کی شنوائی، ہنگو اورکوہاٹ کے متعلقہ افسران کو احکامات جاری

رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن خیبر پختونخوامیں دو رکنی بینچ نے چار شہریوں کی شکایات سنیں۔ کوہاٹ سے محمد جنید نے زمین کے قبضے کے معاملے پر ایف آئی آر کے اندراج کے لیے کمیشن کو درخواست دی تھی۔ کمیشن نے متعلقہ آفیسر کو شہری کو بذات خود سننے اور مسئلہ حل کرنے کے ہدایت
دی۔ ہنگو سے عارف اللہ نے شکایت کی کہ رشتہ دار زمین بیچنے نہیں دے رہے۔ جبکہ پولیس بھی ایف آئی آر درج نہیں کررہی۔ کمیش نے فوری مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی۔ شمالی وزیرستان سے شہاب الدین نے کچہرا ہٹانے کے لئے کمیشن کودرخواست دی کمیشن نے متعلقہ محکمے کو احکامات جاری کیے۔ کمیشن نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ صوبہ بھر میں عوامی آگاہی، شفاف طرزِ حکمرانی اور عوامی خدمات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید پڑھیں