سیاحوں کیلئے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کی سیروتفریح کیلئے ٹور پیکیجز کا آغا

خیبرپختونخوا میں دنیا کے حسین ترین سیاحتی مقامات موجود ہیں، بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل

سیاحوں کیلئے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کی سیروتفریح کیلئے ٹور پیکیجز کا آغاز کیا ہے جس میں پشاور سٹی ٹور، خانپورڈیم اور تخت بھائی آثارقدیمہ کے مقامات شامل ہیں، نگران صوبائی وزیرکی گفتگو

خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائے سیاحت، ثقافت، آثار قدیمہ اوراطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے کہاکہ سیاحوں کیلئے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کی سیروتفریح کیلئے ٹوور پیکیجز کا آغاز کیا گیا جس میں پشاور سٹی ٹوور، خانپورڈیم اور تخت بھائی آثارقدیمہ کے مقامات شامل ہیں۔جبکہ ان کو بعد میں توسیع دیکر نئے مقامات کو بھی شامل کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ یہاں لائن آرڈر کے حالات کو مزید بہتر کیا جائے تا کہ سیاح صوبے کے کثیر تعداد میں سیاحتی مقامات کا رخ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے تحت فیملیز اور خواتین کیلئے ٹورپیکیجز کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پرخیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل برکت اللہ مروت،کمانڈنٹ ٹورازم پولیس سید امتیاز شاہ،جنرل منیجر پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ سیدحیات علی شاہ، جنرل منیجر کلچراینڈٹورازم سجاد حمید اوردیگر شخصیات موجود تھیں۔ صوبائی نگراں وزیر بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے کہا کہ ان ٹوورز میں سیاحوں کو صوبے کے مشہور سیاحتی مقامات سمیت پشاور شہر کے تاریخی مقامات کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کا موقع بھی ملے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پشاورشہر کے سفری دورے میں سیٹھی ہاؤس، نمک منڈی، میوزیم، گورگٹھڑی اور دیگر مشہور مقامات کے دورے شامل ہوں گے۔ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت زائرین کو تمام ضروری مدد اور تعاون فراہم کریگی، اس کے علاوہ حکومت صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے بھی کام کر رہی ہے جس سے غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے میں بھی مدد ملے گی۔نگراں صوبائی وزیر نے اعلان کیا کہ آج بروز جمعہ سے نابینا بچوں کے لیے نتھیا گلی کا دورہ شروع ہو گا اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا میں سیاحت کو فروغ دینے اور دنیا کے سامنے اس کے سافٹ امیج اور قدرتی حسن کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہا ہے۔ٹورازم اتھارٹی نے مختلف تفریحی تقریبات کا بھی اہتمام کیا ہے، جن میں خانپور جھیل پر سیاحوں کے لیے پیرا گلائیڈنگ، بوٹنگ اور جیٹ سکینگ شامل ہیں۔اس کے علاوہ صوبے کے دلکش مقامات کی سیر بھی شامل ہوگی۔انہوں نے سیاحت کے فروغ او سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے کے پی ٹورازم اتھارٹی کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ خیبر پختونخوا کے لوگوں کی مہمان نوازی دنیا بھر میں مشہور ہے۔ٹورپیکیجزمیں سٹی ٹورپشاور بھی شامل ہے۔تقریب کے آخر میں ڈی جی ٹورازم اتھارٹی اور سٹاف کی جانب سے نگران صوبائی وزیرکو خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی کی جانب سے صوبے میں سیاحت و ثقافت کے فروغ کیلئے کئے جانے والے اقدامات اور مستقبل کے بارے میں پلاننگ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید پڑھیں