خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اعلی تعلیم و بلدیات نے کہا ہے کہ صوبے میں عیدالاضحی کے تہوار کے سلسلے میں تمام متعلقہ حکام اور گراونڈ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ عوام کو بلا تعطل خدمات کی فراہمی ممکن ہو۔ انہوں نے کہا کہ تمام واٹر سینیٹیشن کمپنیز، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز اور ویلج کونسلز نے صفائی اور نکاسی آب کی خدمات کے متعلق پلانز تیار کر لیے ہیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے اطلاع سیل، ڈائریکٹوریٹ اف انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز خیبرپختونخوا میں منعقدہ پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا. وزیر بلدیات مینا خان افریدی نے عیدالاضحی کے موقع پر اٹھائے جانے والے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ بلدیات نے عیدالاضحی کے حوالے سے ریجنل، ضلعی، تحصیل اور ویلج کونسل سطح پر تیاریاں مکمل کر لی ہیں جو عید سے قبل اور بعد بھی جاری رہیں گی۔ تمام خیبرپختونخوا سے تقریبا 50 ہزار ٹن الائشوں کو ٹھکانے لگانا متوقع ہے. خدمات فراہمی کے تمام لیولز پر کلیکشن پوائنٹس سے الائشوں اور گند کو اٹھایا جائے گا، جو براہ راست ڈمپنگ پوائنٹس پر ٹھکانے لگایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر 17782 افراد پر مشتمل ورک فورس عیدالاضحی کے موقع پر خصوصی طور پر تعینات کیا گیا ہے. جبکہ 5698 صفائی گاڑیاں خدمات پر مامور رہیں گی.صوبائی وزیر مینا خان افریدی نے مزید تفصیلات شئیر کرتے ہوئے کہا کہ الائشںوں کی ماحول دوست طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے 48095 بائیو ڈیگریڈیبل بیگز عوام میں تقسیم کیے جا چکے ہیں. انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہ صفائی خدمات فراہم کرنے والے ٹیم کے ساتھ تعاون کرے تاکہ عیدالاضحی کے موقع پر خیبرپختونخوا کو صاف ستھرا رکھا جائے.
