Home Blog Page 215

صوبائی وزیر پختون یار خان نے بنوں انجینئرنگ یونیورسٹی کیمپس کی جلوزئی تبدیلی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے جھوٹی افواہ پھیلانا قرار دیا

صوبائی وزیر پختون یار خان نے بنوں انجینئرنگ یونیورسٹی کیمپس کی جلوزئی تبدیلی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے جھوٹی افواہ پھیلانا قرار دیا اُنہوں نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ہوتے ہوئے کوئی مائی کا لعل بنوں انجینئرنگ یونیورسٹی کیمپس تبدیل نہیں کرسکتا اور نہ ہی تبدیلی کی کوئی حقیقت ہے مخالفین کے پاس اب افواہیں پھیلانے کے سوا کوئی چارہ باقی نہیں رہا وہ اب عوام کو بیوقوف بنانے اور پی ٹی آئی کے خلاف کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں مگر وہ ان ناپاک عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے اُنہوں نے کہاکہ ہم نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے رابطہ کیا اور بنوں انجینئرنگ یونیورسٹی کیمپس کی تبدیلی کے بارے میں آگاہ کیا اُنہوں نے فوراً متعلقہ حکام سے رابطہ کرایا تو اُنہوں نے ہمیں یقین دلایا کہ بنوں کے عوام نے جو ہمیں عزت دی ہے اس کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور نہ ہی کسی کو ان کے حقوق یا ان کے وسائل پر قابض ہونے دیں گے جو بھی بنوں کے حقوق یا وسائل پر قبضہ کرنے کی کوشش کرے گا یا بنوں کو نقصان پہنچائے گا اُنہوں نے کہاکہ بنوں انجینئرنگ یونیورسٹی کیمپس کی منتقلی کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا مزید بھی خیبر پختونخوا سمیت بنوں کے تمام ادارے فعال کراکے عوام کو مستفید کریں گے عوام نے محرومیاں دور کرنے کیلئے ووٹ دیا ہے جب تک زندگی ہے خیبر پختونخوا اور خاص کر بنوں کے عوام کے وسائل اور حقوق کی حفاظت کریں گے اُنہوں نے کہاکہ بنوں کے عوام کے تمام تر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے سابقہ مخالفین کے ادوار کی گندگی کا صفایا کیا جارہا ہے جلد ہی عوام مثبت تبدیلیاں دیکھیں گے۔

خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے

خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ 22 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ ہو گا اور خیبر پختونخوا سے عوام بڑی تعداد میں جلسے کے لئے آئے گی خیبرپختونخوا کی عوام کا جلسے میں اہم کردار ہو گا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ خدشہ ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ جلسے کی این او سی نہ دے۔ اسلام آباد انتظامیہ کو کہنا چاہتا ہوں کہ جلسے کی اجازت دینا آپکا فرض ہے انتظامیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ اس بار جلسے میں روڑے نہ اٹکائے جائیں ہم امن و امان کے ساتھ جلسہ کرینگے اور قانون کا احترام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ التجا ہے کہ جلسے کے لئے ایسی صورتحال نہ پیدا کی جائے کہ تلخیاں ہوں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کرپشن پر کمیٹی بنائی جس کی تجاویز پر ایکشن لیا گیا ہے۔ کمیٹی نے رپورٹ دی کہ شکیل خان کرپشن میں ملوث پائے گئے وزیر اعلیٰ نے بطور وزیر نوٹیفکیشن جاری کیا کہ انہیں نکالا جائے۔ شکیل خان کو کرپشن کی وجہ سے نکالا گیا اور ان کے اور سیکرٹری کے خلاف بھی کاروائی ہو گی۔ یہ تاثر نہ لیا جائے کہ پارٹی میں کوئی گروہ بندی ہے عہدے کو استعمال کرتے ہوئے ذاتی مقاصد حاصل نہیں کرنے چاہئیں۔ اس موقع پر عاطف خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عاطف خان یا جنید اکبر کے پاس کوئی شواہد ہیں تووہ کمیٹی کے سامنے پیش کریں، پارٹی میں ایسے معاملات آتے ہیں جو گھر میں ہی حل ہو سکتے ہیں۔ عمران خان نے جنید اکبر کو احتساب کی کمیٹی میں رکھنے کا کہا تھا اور جنید اکبر کو بطور کور آرڈینیٹر بنانے کا کہا گیا لیکن جنید اکبر کا نام کمیٹی سے بعد میں ان کی ہی ہدایات پر ہٹا دیا گیا تھا۔ کمیٹی میں صرف تین ممبران ہیں جبکہ کمیٹی کے ایک ممبر مصدق عباسی معاون خصوصی بھی ہیں۔ عمران خان نے جنید اکبر اور عاطف خان کو ملاقات کے لئے بلا لیا ہے۔ عمران خان کو معلوم ہوا ہے کہ یہ افراد منفی سرگرمیوں میں شامل ہیں۔ کمیٹی کے سربراہ مصدق عباسی نہیں بلکہ قاضی انور ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحریک طالبان پاکستان سے بات کی جائے تاکہ خطے میں امن ہو یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے صرف خیبر پختونخوا خوا کا نہیں۔ اس موقع پر انہوں نے پاک فوج کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے جوان اس ملک کی خاطر اور اس ملک کے امن کی خاطر روزانہ کی بنیاد پر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر رہے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکور خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت میں تمام فیصلے میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکور خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت میں تمام فیصلے میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر ہوتے ہیں، کسی کے ساتھ ناانصافی اورزیادتی نہیں ہوگی، حقدار کو اپنا حق ملے گا۔انہوں نے کہا کہ لیبر کالونیوں میں غیر قانونی اور غلط طریقے سے کوارٹر الاٹ کرنے کے خلاف کاروائی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور ان کوارٹرز کو خالی کراکے ان مزدوروں کو الاٹ کئے جائینگے جو ان کے اصلی حقدار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے لیبر کالونی مردان کے دورہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع انکے ہمراہ صوبائی وزیر خوارک ظاہر شاہ طورو،اراکین صوبائی اسمبلی اختشام ایڈووکیٹ،عبدالسلام آفریدی,ایڈیشنل سیکرٹری لیبر، ڈی جی ای ایس، ڈائریکٹر لیبر سمیت محکمہ محنت کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر فضل شکورخان نے لیبر کالونی میں دی جانے والی سہولیات و درپیش مسائل بارے دریافت کیا۔ صوبائی وزیر نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ لیبر کالونی میں مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھاکر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں پر بھی مزدور کو صوبائی حکومت کی طرف سے مقررکردہ اجرت نہیں ملتی تو ہم اس کے خلاف فوری ایکشن لینگے اور ملوث ہونے والوں کو قانون کے دائرہ کار میں لاتے ہوئے سزا دینگے، یہ صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی اس میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ صوبائی وزیر نے ورکنگ فوکس گرائمر ہائیر سکنڈری سکول مردان کا بھی دورہ کیا۔ سکول کے پرنسپل نے صوبائی وزیر کو سکول کے مختلف سیکشنز اور لیبارٹریز کا تفصیلی دورہ کرایا اور سکول کے انتظامی امور اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر نے یقین دلایا کہ مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات اٹھائینگے۔ صوبائی وزیر نے شجرکاری مہم کے سلسلے میں سکول میں پودا بھی لگایا اور پودوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت بھی کی۔

جدید ٹیکنالوجی کا استعمال سیاحتی شعبہ کو مزید فعال بنائیگا۔ مشیر سیاحت و ثقافت

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب نے اسلام اباد میں ایک نجی ٹورازم ٹیکنالوجی کمپنی ”جیز مسافر” کے ہیڈآفس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اتھارٹی اور نجی شعبے کے اشتراک سے ”آئی آف پاکستان” پراجیکٹ پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔ اس پراجیکٹ کے تحت سیاحتی مقامات کی آن لائن اور ورچول تفریح کے علاوہ سیاحوں کو خاص ایپ کے ذریعے پیشگی سفری انتظامات اور موسم سمیت تازہ ترین معلومات تک رسائی ممکن ہو جائے گی۔ ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی تاشفین حیدر، کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو سجاد خان، اتھارٹی کے منیجر ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سیل عبدالبصیر اور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ زاہد چن زیب نے پراجیکٹ اہلکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں اور شبانہ روز کاوشوں کو سراہا اور اعتراف کیا کہ سیاحت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے یہ صنعت زیادہ مستحکم اور فعال بنے گی نیز ہمیں اپنے قدرتی سیاحتی اور ثقافتی وسائل کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے سمیت زیادہ زرمبادلہ کمانے کے مواقع بھی ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دور جدید میں ورچول ٹورازم کے ذریعے دنیا کے مختلف سیاحتی مقامات کو وہاں کا سفر کئے بغیر دیکھنے اور جانچنے کا رجحان بڑھ رہا ہے جو وی آر (ورچول رئیلٹی)، اے آر (اگمنٹڈ رئیلٹی) اور 360 ڈگری ویڈیوز سمیت ٹیکنالوجی کے استعمال سے ممکن ہے۔ زاہد چن زیب نے ٹیکنالوجی کی مد میں نجی شعبے کی صنعت سیاحت میں شمولیت، معیشت کی ترقی میں حصہ ڈالنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں کردار کو بیحد سراہا۔ مشیر سیاحت نے کہا کہ دور جدید میں محض ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاکر ملکی و غیرملکی سیاحوں کیلئے بہترین سہولتیں فراہم کی جا سکتی ہیں جن میں آن لائن بکنگ فلیٹ فارمز، جدید نیویگیشن سسٹمز، موسم کی بروقت صورتحال اور سیاحتی مقامات کی ورچول رئیلٹی ٹورز شامل ہیں۔ انہوں نے سیاحوں کی آسانی کیلئے آن لائن ریزرویشن سسٹمز کو جدید بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کے تحت ہوٹلز، ٹرانسپورٹ اور گائیڈز کی خدمات تک رسائی آسان ہوگی اور سیاحت کے مواقع مزید بہتر ہوں گے جبکہ یہی”آئی آف پاکستان” پراجیکٹ کا ہدف بھی ہے۔ اس موقع پر زاہد چن زیب کی سربراہی میں محکمہ سیاحت و ثقافت اور کمپنی حکام کا مشاورتی اجلاس بھی ہوا جس کے دوران خیبرپختونخوا میں سیاحت و ثقافت کے فروغ میں حائل دشواریوں اور انکے ازالہ کیلئے اقدامات کا اجمالی جائزہ لیا گیا اور ضروری فیصلے کئے گئے۔ اجلاس کے دوران ٹیلی کام کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو سجاد خان نے اپنی بعض اختراعی خدمات و مصنوعات کا جائزہ بھی پیش کیا جس میں موسم کی پیشن گوئی کا نظام ”ویدر والے، ایگری ٹیک پلیٹ فارم ” باخبر کسان” اور ان کے فلیگ شپ ٹورازم پلیٹ فارم ”جاز مسافر” شامل ہیں۔ انہوں نے باہمی اشتراک کے منصوبے ”آئی آف پاکستان” پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد پاکستان بھر میں قدرتی تفریحی مقامات کی لائیو نمائش کے ساتھ ساتھ اضافی سہولیات جیسے سفری خطرات میں کمی، موسم کی تازہ صورتحال اور ڈیٹا شیئرنگ یقینی بنے گی اور اس کے ذریعے ڈیجیٹل سیاحت کو زبردست فروغ ملے گا۔ مشیر سیاحت نے کمپنی کی تخلیقی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ نیا پراجیکٹ سیاحتی شائقین کو نہ صرف سفری بلکہ موبائل اور انٹرنیٹ کے ذریعے مختصر ترین وقت میں پاکستان کی خوبصورتی کا احاطہ کرانے میں معاون ثابت گا۔ زاہد چن زیب نے سیاحت کے شعبے کو آگے بڑھانے، اقتصادی ترقی کی نئی راہیں ڈھونڈنے اور پاکستان کے قدرتی حسن کی ڈیجیٹل عکاسی بڑھانے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے امکانات پر روشنی ڈالنے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اور نجی شعبے کیلئے خیبرپختونخوا میں صنعت سیاحت کو مزید مربوط بنانے اور خوشحال مستقبل سے ہم کنار کرنے کیلئے بے پناہ مواقع موجود ہیں جبکہ اس کی بھرپور حوصلہ افزائی کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

خیبرپختونخوا حکومت کی غریب گھرانوں کےلئے سولرائزیشن سکیم کے تحت سولر پینل ماڈل ڈیزائن اور آن لائن سسٹم کا افتتاح

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے چیف منسٹر سولرائزیشن سکیم کے تحت ماڈل ڈیزائن اور آن لائن اپلیکیشن سسٹم کا افتتاح کردیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں باضابطہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ نے سکیم کے تحت مستحق گھرانوں سے درخواستوں کی وصولی کے نظام (ویب اپلیکشن ) کا اجراءکیا اور ماڈل ڈیزائن کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر سکیم کے تحت مستفید ہونے والے گھرانوں کی تعداد میں توسیع کا بھی اعلان کیا، جس کے تحت وزیراعلیٰ کی ہدایت پر 30,000 گھرانے ضم اضلاع سے شامل کئے جانے کے بعد کل 130,000 خاندان سکیم سے مستفید ہو سکیں گے۔ چیف منسٹر سولرائزیشن اسکیم کے تحت غریب گھرانوں کو 2kv کی استعداد کے حامل مکمل سولر سسٹم فراہم کئے جائیں گے۔سولر سسٹم مکمل پیکج کے طور پر دیا جائے گا جس میں سولر پینلز بمعہ وائرنگ ، پینلز کیلئے سٹینڈ ، انورٹر ، پنکھے اور بلب شامل ہوں گے ۔ یہ سولرائزیشن سکیم صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں غریب عوام کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے سلسلے میں صوبائی حکومت کی کاوشوں کا حصہ ہے۔ دور درازعلاقوں کے وہ غریب گھرانے جو بجلی تک رسائی نہیں رکھتے یا بجلی کے بھاری بل ادا کرنے سے قاصر ہیں اور اپنی کمزور مالی حالت کی وجہ سے سولر بھی نہیں خرید سکتے ، ان کو ترجیحی بنیادوں پر سولر پینل فراہم کئے جائیں گے۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سکیم کے تکنیکی پہلوؤں اور مالی امور کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں تکنیکی ماہرین نے سولر مشینری کی خصوصیات ، اس کے تخمینہ لاگت اور اس کی تنصیب کے طریقہ کار اور درخواست کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری برائے منصوبہ بندی و ترقیات سید امتیاز حسین شاہ اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس سکیم کے تحت گرم ، لائن لاسسز والے اور پسماندہ ترین علاقوں کو ترجیح دی جائے ۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب ارشد ندیم کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے لیے اپنی جیب سے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ارشد ندیم ہمارا فخر اور ہماری شان ہے، اس نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے، ہم عوامی خزانے کے امین ہیں عوام کا پیسہ صرف عوام پر خرچ کریں گے، اس لیے میں ارشد ندیم کے لیے اپنی جیب سے نقد انعام کا اعلان کرتا ہوں۔ انہوں نے ارشد ندیم سے کہا کہ وہ تین دن کے لیے ہمارے مہمان بنیں اور خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو بھی جیولین تھرو میں تربیت دیں۔ وزیر اعلیٰ نے ضم اضلاع انٹر اکیڈمیز گیمز کے فاتح اور رنر آپ کھلاڑیوں کے لیے بھی مجموعی طور پر 30 لاکھ روپے انعامات کا اعلان کیا اور واضح کیا کہ یہ انعامی رقم محکمہ کھیل کی جانب سے دی جانے والی انعامی رقم کے علاوہ ہے۔ یہ اعلان انہوں نے بدھ کے روز حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں ضم اضلاع انٹر اکیڈمیز گیمز 2024 کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نوجوانوں کو کھیلوں کی تمام سہولیات اور مواقع فراہم کرے گی، ہمارا ٹارگٹ نوجوانوں پر سرمایہ کاری ہے، اور امید ہے نوجوان دنیا میں ملک اور صوبے کا نام روشن کریں گے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ، اسے ضائع نہیں ہونے دیں گے، کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو مقابلوں کے لیے بیرون ملک بھیجیں گے۔ انہوں نے خیبرپختونخوا میں ہر گیم میں اچھے کوچ لانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو خصوصی تربیت دلوائیں گے۔ علی امین گنڈاپور نے نوجوانوں سے کہا کہ انہوں نے سفیر بن کر نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنا ہے، نوجوانوں کو نشے کی لت سے دور رکھنا ہے۔ کھیلوں کے ذریعے ہی ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے، کھیل انسان کو مقابلے کے لیے تیار کرتا ہے، عمران خان ایک کھلاڑی ہیں، وہ مقابلے کے لیے تیار رہتے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ٹیلنٹ کے ساتھ آگے بڑھیں، محنت کریں اور کھیلوں سمیت ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں۔ کھیلوں میں ہار جیت ہوتی ہے مگر آپ نے ہمت نہیں ہارنی، ہمت اور حوصلے کے ساتھ جدو جہد جاری رکھنی ہے، کامیابی آپ کا مقدر بنے گی۔
واضح رہے کہ ضم اضلاع انٹر اکیڈمیز گیمز 2024 کے افتتاحی مقابلے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقد ہورہے ہیں جبکہ ایونٹ کے تحت اسلامیہ کالج اور پشاور کے دیگر سپورٹس کمپلیکس/ گراو¿نڈز میں بھی مقالوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ ایونٹ کے تحت 7 ضم اضلاع اور 6 سب ڈویڑنز سے کل 455 کھلاڑی مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں جو مختلف کھیلوں بشمول کرکٹ، بیڈ منٹن اور فٹ بال وغیرہ میں مد مقابل ہوں گے۔ کھیلوں کے مقابلے 14 تا 18 اگست جاری رہیں گے۔ فاتح اور رنر آپ کھلاڑیوں میں انعامات اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔ صوبائی وزراءپختون یار خان،مینا خان آفریدی، سید قاسم علی شاہ ، وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان سید فخر جہاں، کمشنر پشاور ریاض محسود اور دیگر متعلقہ حکام بھی تقریب میں موجود تھے۔

پاکستان ہمارے اباواجداد کی بیش بہاں قربانیوں کا ثمر ہے۔صوبائی وزیر زراعت

ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع کرک میں بھی 77 واں جشن آزادی قومی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا۔جشن آزادی کے سلسلے میں بڑی تقریب ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر زراعت میجر(ر) محمد سجاد بارکوال جبکہ چیئرمیں ڈیڈاک کرک خورشید خٹک ایم پی اے گیسٹ آف آنر تھے۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر کرک شکیل احمد جان،ڈی پی او کرک خان خیل،قومی تعمیر نو کے محکموں اورضلعی انتظامیہ کے افسران کے علاوہ مختلف مکتبہ فکرکے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پرپرچم کشائی بھی کی گئی۔قبل ازیں وزیر زراعت اورچیئر مین ڈیڈاک کی قیادت میں جشن آزادی ریلی بھی نکالی گئی جس میں نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا ان کا جذبہ حب الوطنی دیدنی تھا۔جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ یہ ملک ہمیں تحفے میں نہیں ملابلکہ ہمارے اباواجداد کی بیش بہاں قربانیوں کا ثمر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس ملک کوعالمی برادری میں اعلیٰ مقام دینے کیلئے اللہ تعالیٰ کی حاکمیت،تعلیمات نبویﷺ اورآئین وقانون کی بالادستی قائم کرنا ہوگی اورملک سے جھوٹ،فریب،دھوکہ دہی،بد عنوانی اورمنافقت کے کلچرکو ختم کرنا ہوگا۔شرکاء تقریب نے اس عہد کی تجدید کی کہ مملکت خدادادپاکستان کوجس اہم مقصد کیلئے حاصل کیاگیا تھا اس مقصد کی حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

ہمیں اپنے ملک پاکستان کو اپنی جان سے بڑھ کرروح اورعقیدے کا حصہ بنانا ہوگا۔صوبائی وزیر قانون

ملک کے دوسرے حصوں کی طرح پورے کوہاٹ ڈویژن میں بھی 77 واں جشن آزادی قومی جوش وجذبے کے ساتھ شایان شان طریقے سے اس عہد کی تجدید کے ساتھ منایا گیا کہ ملک خداداد کو عظیم سے عظیم تربنانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔کوہاٹ ڈویژن کی جشن آزادی کی بڑی تقریب کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ کونسل ہال کوہاٹ میں منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی، سابق وفاقی وزیر داخلہ شہریار آفریدی ایم این اے، چیئر مین ڈیڈاک کوہاٹ شفیع جان ایم پی اے، داؤد شاہ آفریدی ایم پی اے،چیئرمین تحصیل لاچی احسان خان،ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدلاکرم چترالی،ڈی پی او کوہاٹ عمر خان، ضلعی انتظامیہ کے افسران،قومی تعمیر نومحکموں کے حکام،سکولوں کے بچوں اورمختلف مکتبہ فکرکے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ کونسل کے لان میں پرچم کشائی کی گئی،کیک کاٹا گیا اورمہمانوں نے مون سون شجرکاری کے تحت پودے بھی لگائے۔مقررین نے اپنے خطا ب میں کہا کہ ہمارے اسلاف نے پاکستان کی حصول کیلئے بیش بہاں قربانیا دیں جس کا مقصد زمین کاایک ٹکڑاحاصل کرنا نہیں تھا بلکہ اس کا بنیادی مقصد آزاد مملکت کا قیام تھاجہاں اللہ تعالیٰ کی حاکمیت، قانون اور انصاف کی حکمرانی،آئین کی بالادستی اورطاقت ور اورکمزور سب کیلئے ایک ہی قانون تھا۔مقررین نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے اورآزادی کی قدر لوگ جانتے ہیں جو اس نعمت سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کواپنے جان سے بڑھ کرروح اورعقیدے کا حصہ بنانا اور نئی نسل میں اپنے ملک کے ساتھ حب لوطنی کا جذبہ پیدا کرناہوگا۔ قبل ازیں سکول کے بچوں نے آزادی کی اہمیت پرتقاریرکرنے کے علاوہ ملی نغمے اورٹیبلو پیش کئے جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔

خیبرپختونخوا کے وزیر لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی نے ملک بھر کی طرح جشن آزادی شاندار

خیبرپختونخوا کے وزیر لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی نے ملک بھر کی طرح جشن آزادی شاندار اور پرجوش طریقے سے ریسکیو 1122 سیدو شریف سوات میں منائی اس پر وقار تقریب کے آغاز میں مہمان خصوصی فضل حکیم خان یوسفزئی، ایم این اے سلیم الرحمن اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد سعد نے پرچم کشائی کی تقریب میں قومی ترانہ کیساتھ ساتھ سلامی بھی پیش کی گئی اور ریسکیو کے چاق و چوبند دستے نے مارچ پاسٹ کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا اس موقع پر فضل حکیم خان نے قوم کو جشن آزادی کے موقع پر مبارک باد پیش کی اور پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعائیں مانگیں،اس موقع پران شہدا کے لئے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں جنہوں نے اس مقدس سرزمین کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور اپنے وطن عزیز کی مٹی کی لاج رکھ لی فضل حکیم خان یوسفزئی نے تمام اہل وطن کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مل کر اپنے وطن عزیز کو عظیم بنانے کے لئے انتھک محنت کرنے کی ضروررت ہے،پاکستان برِصغیر کے مسلمانوں کی طویل جدو جہد اور بے مثال قربانیوں کے نتیجے میں حاصل کیا گیا ہے جس کی سلامتی اور تعمیر و ترقی اس ملک میں بسنے والے تمام لوگوں کی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے اوراس کی حفاظت کے لئے ہم ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی اور انصاف کا بول بالا کرنے کیلئے کردار ادا کرنا ہے۔ہم بانی قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں ایمان، اتحاد اور یقین محکم کے اصولوں پر چلتے ہوئے اپنے ملک کو دنیا کے نقشے پر ایک عظیم، مستحکم اور خوشحال ریاست بنانے کیلئے ہر طرح کی قربانی دیں گے۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے کھیل وامورنوجوانان سید فخر جہان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

14 اگست یوم آذادی کی مناسبت سے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں پہلے سپورٹس کلائمبنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیراعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے کھیل وامورنوجوانان سید فخر جہان تھے۔مشیر کھیل نے مقابلے دیکھے، کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور انعامات تقسیم کئے۔ان کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس عبد الناصر خان،الپائن کے صدر ابو ظفر صادق، سیکرٹری قرار حیدر،صوبائی سیکرٹری نجیب خٹک اور ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس سید جعفر شاہ سمیت دیگر موجود تھے، اس موقع پرمشیر کھیل سید فخر جہان نے کلائمبنگ سپورٹس کی تمام تر سہولیات مہیہ کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کلائمبنگ سپورٹس پر بھی توجہ دی رہی ہے تاکہ دوسرے کھیلوں کی طرح ہمارے صوبے کے کھلاڑی اس گیم میں بھی ملک کا نام روشن کرسکیں،ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی آمین گنڈاپور کے خصوصی احکامات کی بدولت کھیل و کھیلاڑوں کی فلاح وبہبود اور میدانوں کو آباد کرنے کے لئے صوبائی حکومت ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے جس کے ثمرات مستقبل قریب میں رونما ہوں گے مشیر کھیل نے کہا کہ دوسرے اضلاع میں بھی کلائمبنگ سپورٹس کی بنیادی سہولیات میسر کی جائے گی اور اس گیم کے لئے کوچز کی تقرری بھی عمل میں لائی جائے گی ان کا کہنا تھا کے میرے دروازے کھلاڑیوں کے لئے کھلے ہیں اور ان کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،سپورٹس کلائمبنگ چیمپئن شپ میں مختلف کیٹگریز میں مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس کے نتائج کے مطابق لڑکیوں کے انڈر 8 کے مقابلوں میں عاصمہ نے گولڈ،میمونہ نے سلور،حوریہ نے براونز میڈل حاصل کرلی،،اوپن کلاسک کیٹگری میں واجد نے گولڈ میڈل،تنویر احمد نے سلور جبکہ امجد نے براونز میڈل جیت لی ایسی طرح اوپن سپیڈ کیٹگری میں ابوزر نے گولڈ،ظہیر احمد نے سلور جبکہ حضیفہ نے براونز میڈل اپنے نام کرلیاسی طرح انڈر 12 کیٹگری میں امیمہ نے طلائی،بختاور نے چاندی جبکہ فاطمہ نے کانسی کا تمغہ جیت لیا،کلاسک میں مناحل افضل نے پہلی،عظمہ نے دوسری اور ملیحہ ناز نے تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی،اسی طرح بوائز کے مقابلوں میں انڈر 8 میں حسنین نے گولڈ،احمد نے سلور اور عزیر نے براونز میڈل جیت لی،انڈر 10 کیٹگری میں سفیان احمد،احمد زید اور منیب نے بالترتیب گولڈ،سلور اور براونز میڈل جیت لئے،انڈر 12 میں سبحان نے پہلی،حسن نے دوسری اور افتخار نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی،انڈر 14 میں عباس نے گولڈ،اضغرعلی نے سلور جبکہ راشد نے براونز میڈل اپنے نام کرلی،انڈر 16 میں توحید نے پہلی عدنان نے سلور،سلیم نے براونز میڈل جیت لی۔