نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی معاون خصوصی برائے زکوٰۃ وعشر سماجی بہبود خصوصی تعلیم اور ترقی خواتین سلمیٰ بیگم نے ڈائریکٹوریٹ آف سوشل ویلفیئر برائے ضم اضلاع کے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ ضم قبائلی اضلاع میں سماجی سرگرمیوں میں تیزی لائی جائے اور مستحقین کی حقیقی معنوں میں خدمت کی جائے انہوں نے ضلع خیبر میں خواتین کونسلرز کی طرف سے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر آفیسر پر وہیل چئیرز اور سلائی مشینیں کی بااثر لوگوں میں تقسیم اور کرپشن کے الزامات پر متعلقہ افسران سے وضاحت طلب کرلی۔یہ ہدایت انہوں نے ڈائریکٹوریٹ سوشل ویلفیئر ضم اضلاع کی ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی اجلاس میں ڈائریکٹوریٹ کے افسران نے شرکت کی معاون خصوصی سلمیٰ بیگم نے ضم اضلاع میں محکمہ کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ضم اضلاع کی ڈائریکٹوریٹ کی قبائلی اضلاع اور فرنٹیئر ریجنز کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ بھی طلب کی انہوں نے کہا کہ بندوبستی اضلاع کی نسبت ضم اضلاع میں سوشل ویلفیئر ڈائریکٹوریٹ کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے کارکردگی میں بہتری لائی جائے مزید سست روی سے کام نہیں چلے گا انہوں نے کہا کہ آئندہ کیلیے تمام مستحقین کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائے تاکہ محکمہ سوشل ویلفیئر سے بہت سے مستحقین مستفید ہوسکیں اور حقداران کو صحیح معنوں میں ان کا حق مل سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر معاشرے کے معاشی طور پر کمزور، ضرورتمندوں، بیواؤں، معذوروں کیلیے قیام کیاگیا ہے تمام افسران اپنی ڈیوٹی کو احسن طریقے سے نبھائیں۔
ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت تحقیق اور ڈائریکٹر پلاننگ کازرعی تحقیقاتی ادارہ رتہ کلاچی فارم ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ
ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت تحقیق خیبر پختونخوا ڈاکٹر عبد الباری اور ڈائریکٹر پلاننگ نے زرعی تحقیقاتی ادارہ رتہ کلاچی فارم ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا محکمہ آن فارم واٹر مینجمنٹ کے تعاون سے نئے تنصیب شدہ پختہ کھالوں کا افتتاح کیا اور منصوبے کی کامیابی اور ادارہ کی ترقی کیلئے خصوصی دعا کی دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل نے گومل زام ڈیم پروجیکٹ کے تحت سبزیوں و پھلوں کی گرانقدر مصنوعات کی زمینداروں کو تربیت دینوالے ادارے کے ملازمین میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں اور تمام ریسرچ افسروں کے کام میں دلچسپی لیتے ہوئے ان کے کاموں کا انفرادی جائزہ بھی لیا انہوں نے تمام لیبارٹریوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو خصوصی ہدایات کی کہ علاقے کے کسانوں کی بہتری کیلئے ادارے کی لیبارٹریوں میں موجود تمام سہولیات اور استعداد کا بھرپور استعمال کیا جائے تاکہ اس سے علاقہ کے زیادہ سے زیادہ زمیندار مستفید ہوسکیں۔
پختونخوا ریڈیو صوبائی حکومت کا واحد برانڈ نشریاتی ادارہ ہے، اسے مزید بہتر بنایا جائے گا۔ بصیر علی رحمان
ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن خیبرپختونخوا بصیر علی رحمان نے پختونخوا ریڈیو پشاور کے پروگرامز اور سٹرکچر میں خوشگوار تبدیلیوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اپنے واحد ریڈیو نیٹ ورک کو مستحکم بنانا چاہتی ہے اور بہتری کی اس جدوجہد میں وہ خود اور سیکرٹری اطلاعات سمیت پوری سرکاری مشینری ریڈیو انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دے گی کیونکہ یہ صوبائی حکومت کا اپنا برانڈ ریڈیو ہے جبکہ سامعین کو معیاری انفوٹینمنٹ کی فراہمی ریڈیو کے اولین فرائض میں شامل ہے۔ وہ پختونخوا ریڈیو ایف ایم 92.2 پشاور سٹیشن کے دورہ کے موقع پر عیدالاضحی کی خصوصی میراتھن نشریات میں فرائض سرانجام دینے والے گیسٹ پروڈیوسرز اور ڈیوٹی آفیسرز کو سرٹیفیکیٹ دینے کی تقریب اور بعد ازاں بریفنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اداروں کو مسلسل بہتری کی ڈگر پر چلنا وقت کا تقاضا ہے اور یقین دلایا کہ اس مقصد کیلئے پختونخوا ریڈیو کو بھرپور وسائل مہیا کئے جائیں گے۔ نئی انتظامیہ ریڈیو کی بہتری سے متعلق کیسز فوری بھیجے تاکہ انہیں بروقت نمٹایا جا سکے۔ سٹیشن ڈائریکٹر غلام حسین غازی کی طرف سے پیش کردہ مسائل پر ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن نے واضح کیا کہ وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل اپنے دورے میں پختونخوا ریڈیو میں نئے لانگ رینج ٹرانسمیٹر کی تنصیب کیلئے گرانٹ اور اپنے پی ایل اے اکاؤنٹ کھولنے سے متعلق بنیادی مطالبات سے اصولی اتفاق کر چکے ہیں اور عنقریب نگران وزیراعلیٰ سے اس کی منظوری پر یہ دونوں مسائل مستقل حل ہو جائیں گے اور صوبائی حکومت کا یہ واحد براڈکاسٹنگ ہاؤس اپنے وسائل کو ریڈیو کی بہتری پر خرچ کرنے کے قابل بن جائے گا۔ انہوں نے ریڈیو نشریات کو سوشل میڈیا پر براہ راست دکھانے کے اقدام کو بھی سراہا اور امید ظاہر کی کہ اسکی بدولت ریڈیو سامعین اور ناظرین کا دائرہ پشاور سے آگے دنیا بھر تک پھیل جائے گا تاہم انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ لائیو سٹریمز میں مختلف پروگرامز کی مقبولیت کا گراف بھی نمایاں نظر آنا چاہئے تاکہ پروڈیوسرز کے مابین مسابقت کی فضا قائم ہو۔ قبل ازیں پختونخوا ریڈیو آمد پر بصیر علی رحمان نے براڈکاسٹنگ ہاؤس کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور بعض تبدیلیوں کیلئے موقع پر ہدایات دیں۔ سٹیشن ڈائریکٹر اور ریڈیو سٹاف نے دورہ کی یادگار کے طور پر ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن کو شیلڈ بھی دی۔
شندورپولوفیسٹیول اختتام پذیر، چترال اے ٹیم کامیاب، گلگت بلتستان ٹیم کو دو گول سے شکست
خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام شندورپولو فیسٹیول کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔ چترال کی ٹیم نے فائنل میچ میں گلگت بلتستان کی ٹیم کو پانچ گول کے مقابلے میں سات گول سے شکست دے کر ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کورکمانڈرالیون کور پشاورلیفٹیننٹ جنرل حسن اظہرحیات تھے جنہوں نے فاتح کھلاڑیوں اور ٹیم میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے۔ اختتامی تقریب کے موقع پر سکول کے طلباء و طالبات نے ٹیبلو پیش کیاجبکہ پیراگلائیڈنگ، پیراٹروپر، ایف سی ڈانس پرفارمنس، کیلاشی ڈانس پرفارمنس اور دیگر پرفارمنس پیش کی گئیں۔ میلے کا اہتمام خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی، پاکستان آرمی اور ضلعی انتظامیہ کے مشترکہ اشتراک سے کیا گیا۔فیسٹیول میں گزشتہ روز گلگت بلتستان کے مقامی فنکاروں نے محفل موسیقی میں پرفارم کیاجبکہ چترال اور گلگت بلتستان کے ہنر مندوں کے فن پاروں کو اجاگر کرنے اور فروغ دینے کے لیے اسٹالز بھی لگائے گئے۔خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کی جانب سے سیاحوں کی مدد کے لیے ٹورازم پولیس کے جوانوں کو بھی تعینات کیا گیا اور سیاحوں کے لیے مناسب رہائش کی سہولیات کو یقینی بنایا گیا۔آخری روز فائنل میچ دیکھنے کیلئے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی کثیرتعداد گراؤنڈ میں موجود تھی۔میچ کے دوران گلگت بلتستان اور چترال کے شائقین سمیت سیاحوں کی جانب سے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی۔ فیسٹیول کے پہلے روز چترال کی کلچرل نائٹ کا انعقاد کیا گیا جبکہ گزشتہ روز گلگت بلتستان کی محفل موسیقی کا انعقاد کیا گیا جس میں فنکاروں نے روایتی اور ثقافتی گیت گا کر حاضرین کو محظوظ کیا اور علاقے کی بھرپور ثقافت کو اجاگر کیا،دوسرے روز گلگت بلتستان بی ٹیم اور چترال بی ٹیم کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں گلگت بی نے سنسنی خیز مقابلے میں 5-2 سے کامیابی حاصل کی جبکہ تیسرے اور آخری روز چترال اے ٹیم فاینل کی فاتح قرار پائی۔
نگران وزیر اطلاعات کی جانب سے صوبائی اور وفاقی سطح پر وکلاء کے مسائل کے حل کی یقینی دہانی
نگران صوبائی حکومت وکلاء کے تمام مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے جارہی ہے، وکلاء کا فلاح و بہبواولین ترجیحات میں سے ایک ہے، ان خیالات کا اظہار نگران صوبائی وزیربرائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر فیروزجمال شاہ کاکاخیل نے گزشتہ روز خیبرپختونخوا بارکونسل کے زیراہتمام پشاور ہائی کورٹ میں آل پاکستان نمائندہ لائرز کنونشن کے اختتام پر وکلاء سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ معزز ممبران خیبر پختونخوا بار کونسل اور ملک بھر سے آئے ہوئے ہائی کورٹ بارایسوسی ایشنز کے صدور، صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام ہائی کورٹس اور ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل بار ایسوسی ایشنز کے صدور، جنرل سیکرٹریز اور ان کے ساتھ آئے ہوئے معزز وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
نگران صوبائی وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے آل پاکستان لائرز کنونشن کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ وکلاء معاشرے کا اہم ستون ہیں بلاشبہ وکالت ایک مقدس پیشہ ہے اور یہی وکلاء معاشرے کے محروم طبقات کے لئے قانونی جنگ بھی لڑتے ہیں علاوہ ازیں وکلاء کنونشن کے اختتام پر صوبائی حکومت کی جانب سے نگران وزیراطلاعات فیروزجمال شاہ کاکاخیل نے کانفرنس کے شرکاء کے لئے ظہرانہ کا اہتمام کیا۔کنونشن میں سانحہ 9 مئی کی مذمت سمیت متعدد قرار دیں متفقہ طور پر منظور ہوئیں۔ درج ذیل چند متفقہ طور پر منظور شدہ قراردادیں
۔ آل پاکستان نمائند ہ لائرز کنونشن مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت پاکستان فوری طور پر O.I.C کا اجلاس طلب کرے اور اس میں دنیا کے مختلف حصوں میں دین اسلام اور شعائر اسلام کی توہین کرنے کا مسئلہ اٹھائے۔ مزید براں او ائی سی کے سارے رکن ممالک سویڈن سے اپنے سفیر واپس بلائیں اور سویڈن کی مصنوعات کا بائیکاٹ کر یں جبکہ کا مسئلہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور یورپی یونین میں اٹھانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔
۔ آل پاکستان نمائندہ لائرز کنونشن یہ مطالبہ کر تا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان 2023کے خلاف جاری شدہ سٹے آرڈر کو فوری طور پر ختم کرے کیونکہ یہ پاکستان کے وکلاء کا بہت دیرینہ مطالبہ تھا۔
آج کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کے تحت پورے ملک میں کئی پوسٹوں پر بھرتی کیلئے ٹسٹ منعقد
آج کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کے تحت پورے ملک میں جونیئر آڈیٹر، یو ڈی سی، ایل ڈی سی،ڈیٹا انٹری آپریٹر،سٹینو ٹائپسٹ کی 1148پوسٹوں پر بھرتی کیلئے ٹسٹ منعقد کیا گیا۔اس سلسلے میں پشاور سٹیشن کی پوسٹوں کیلئے شہید حسین شریف سکول پشاور میں انعقاد کیا گیا جس میں پانچ ہزار امیدواروں نے حصہ لیا۔یہ امتحان اے جی آفس خیبر پختونخوا کے تحت منعقد کیا گیا۔ایگزامینیشن سنٹر میں امیدواروں کو پر سکون ماحول فراہم کیا گیا تاکہ تمام موزوں امیدوار اس موقع سے بھر پور استفادہ حاصل کر سکیں۔
شندورپولوفیسٹیول، چترال بی ٹیم کو گلگت بلتستان کے ہاتھوں شکست
دوسرے روز کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل جی بی سکاؤٹس بریگیڈیئر ارسلان اسرار مرزانے کیا، پیراگلائیڈنگ، ثقافتی بینڈ پرفارمنس اور دیگر افتتاحی تقریب کا حصہ تھے۔ خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام شندورپولو فیسٹیول کے دوسرے روز گلگت بلتستان بھی کی ٹیم نے چترال بی کی ٹیم کو دوگول کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دیدی۔ فیسٹیول کے دوسرے روز تقریبات کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل جی بی سکاؤٹس بریگیڈیئر ارسلان اسرار مرزا نے کیا جنہوں نے پولو گیند پھینک کر میچ کا آغاز کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری سیاحت شاہد سہیل خان، ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی محمد بختیار خان اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ تین روزہ شندور پولو فیسٹیول کے دوسرے روز بھی جوش و خروش کے ساتھ جاری رہا جس میں مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھیں۔میلے کا اہتمام خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی، پاکستان آرمی، فرنٹیئر کور اور ضلعی انتظامیہ کے مشترکہ اشتراک سے کیا گیا۔ افتتاحی تقریب پر پیرا گلائیڈنگ، چترال سکاؤٹس سمیت دیگر بینڈز کا روایتی رقص اوردیگررنگا رنگ پروگرام پیش کئے گئے۔چترال اور گلگت کے مقامی فنکاروں اور ہنر مندوں کے فن پاروں کو اجاگر کرنے اور فروغ دینے کے لیے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کی جانب سے سیاحوں کی مدد کے لیے ٹورازم پولیس کے جوانوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے اور سیاحوں کے لیے مناسب رہائش کی سہولیات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ فیسٹیول کے پہلے روز چترال کی کلچرل نائٹ کا انعقاد کیا گیا جبکہ گزشتہ روز گلگت بلتستان کی محفل موسیقی کا انعقاد کیا گیا جس میں فنکاروں نے روایتی اور ثقافتی گیت گا کر حاضرین کو محظوظ کیا اور علاقے کی بھرپور ثقافت کو فروغ دیا۔دوسرے روز گلگت بلتستان بی ٹیم اور چترال بی ٹیم کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں گلگت بی نے سنسنی خیز مقابلے میں 5-2 سے کامیابی حاصل کی۔آخر میں بریگیڈیئر ارسلان اسرار اورڈائریکٹر جنرل جی بی سکاؤٹس اور ڈی آئی جی ناصرستی نے جیتنے والی ٹیم میں تحائف، نقد انعامات اور ٹرافی تقسیم کیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے یو این ایڈز کی کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان کی سر براہی میں وفد کی ملاقات
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان سے یو این ایڈز کی کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان یوکی ٹاکی موٹو کی سر براہی میں وفد کی ملاقات، وفد کے دیگر اراکین میں یونیسف کے نمائندے بھی شامل تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، خیبر پختونخوا میں موذی مرض ایڈز کی روک تھام کے لیے جاری مختلف پروگراموں بارے گفتگو، خیبر پختونخوا حکومت صوبے سے ایڈز جیسی موذی بیماری کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے، صوبائی حکومت ایڈز ، پولیو اور دیگر بیماریوں کی روک تھام کے لئے یو این کے متعلقہ ذیلی اداروں اور دیگر شراکت داروں کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، ایڈز کے موثر سدباب کے لئے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، ملاقات میں محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
کمشنر ملاکنڈ نے ڈپٹی کمشنر آفس میں دیودار کا پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔
کمشنر ملاکنڈ ڈویژ ن شاہد اللہ خان کا دورہ لوئر چترال،ڈپٹی کمشنر آفس پر چترال لیویز کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اور دیگر انتظامی آفیسران اس موقع پر موجود تھے۔ کمشنر ملاکنڈ نے ڈپٹی کمشنر آفس میں دیودار کا پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ کمشنر ملاکنڈ نے انتظامی اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کیساتھ اجلاس کی صدارت کی۔ ڈپٹی کمشنر چترال لوئر محمد علی نے جاری ترقیاتی سکیموں و انتظامی امور اور درپیش مسائل بارے تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر ملاکنڈ نے علاقہ معززین، سیاسی و سماجی رہنماؤں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ ڈپٹی کمشنر کو ان کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی۔ کمشنر ملاکنڈ کا کہنا تھا کہ چترال ایک حسین اور قدرتی حسن سے مالا مال وادی ہے اوراس کی خوبصورتی کیوجہ سے یہاں کے عوام سیاحت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں جس سے علاقے اور ملک کو فائدہ پہنچے گا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ چترال کو درپیش مسائل کے لئے حل طلب اقدامات اٹھائے جائینگے۔
ہمارا مینڈیٹ صاف اور شفاف الیکشن کرانا اور عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہے۔
خیبر پختونخوا کے نگران وزیر ٹرانسپورٹ اور سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی شاہد خان خٹک نے کہا ہے کہ ہمارا مینڈیٹ صاف اور شفاف الیکشن کرانا اور عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ صحت، تعلیم ،لوکل گورنمنٹ، ذراعت ،واپڈا ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بشمول دیگر محکموں میں موجود عوامی مسائل حل کر کے عوام کو ریلیف دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امسال اے ڈی پی میں کوئی نئی سکیم شامل نہیں تا ہم جاری اور تکمیل کے مراحل میں شامل عوامی فلاح و بہبود کی سکیمیں جلد از جلد مکمل کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ادارے فرد واحد اور سابقہ پارٹیوں کے احکامات اور ہدایات کو چھوڑ کر صرف عوامی مسائل کے حل پر توجہ دےاور نگران حکومت کی طرف سے جاری احکامات پر عمل درآمد کرے۔ انہوں نے ان حیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر آفس نوشہرہ میں ضلع نوشہرہ کے تمام محکموں کے اعلی حکام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیر صنعت عدنان جلیل، وزیر مدنیات حاجی غفران شاہ وزیر پی این ڈی و پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ حامد شاہ، معاونین خصوصی پیر ہارون شاہ، شیراز اکرم باچا۔ ملک مہر الہی، ہدایت اللہ آفریدی، ڈاکٹر ریاض انور اور مشیر خزانہ حمایت اللہ خان نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کبیر خان آفریدی نے وزراء ،معاون خصوصی اور دیگر مہمانوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نوشہرہ میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے حکام کو ہدایت ہے کہ عوامی مسائل خادم بن کر حل کرے، انہوں نے نگران صوبائی وزراء کے خصوصی توجہ پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خان خٹک نے سرکاری محکموں کے افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کے تعاون کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ نوشہرہ کے تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ سب مل بیٹھ کر مسائل کے حل کے لیے لائحہ عمل تیار کرے۔
