Home Blog Page 359

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی چترال اور کمراٹ کی وادیوں میں سڑکوں کی جلد بحالی کی ہدایت

چی ورکسف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محکمہ کمیونیکیشن اینڈ (سی اینڈ ڈبلیو) کو چترال اور کمراٹ کی وادیوں میں لنک روڈز کی بحالی میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ علاقے حالیہ گلیشیر لیک آؤٹ برسٹ فلڈ (گلف) سے متاثر ہوئے ہیں اور سردیوں کے آغاز سے قبل بحالی کے کام کو مکمل کرنے میں عجلت کی ضرورت ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آمدورفت ہمہ وقت بحال رہے۔انہوں نے متاثرہ مقامی آبادی اور سیاحوں کی مدد کے لیے تیزی سے ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں پر ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے کام کو بھی سراہا اور ساتھ ہی ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ اپر اور لوئر چترال کے اضلاع میں متاثرہ گھرانوں کی مکمل بحالی و آبادکاری کے لئے ایک جامع منصوبہ تیار کریں۔اجلاس کے دوران چیف سیکرٹری نے بالائی چترال میں مقامی آبادی کی جانب سے لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے تعلیمی مطالبات کو حل کرنے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔ اپر اور لوئر چترال کے اپنے حالیہ دورے کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے تعلیمی سہولیات کے سلسلے میں مقامی آبادی کی درخواست پر ایلیمنٹری اور ہائر ایجوکیشن کے محکموں کو ہدایت کی کہ وہ ضلع کے اندر کالجوں کے قریب میٹرک کی طالبات کے لیے ہاسٹل کی سہولیات فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کریں۔ اس اقدام کا مقصد دور دراز دیہی علاقوں میں بچیوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے قابل بنانا ہے۔ چیف سیکریٹری نے اس بات پر زور دیا کہ اسی طرح کی سہولت صوبے کے دیگر دیہی علاقوں میں بھی فراہم کی جائیں۔مزید برآں، چیف سیکرٹری نے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اور انڈسٹری، کامرس اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے محکموں کو ہدایت کی کہ وہ سکول سے فارغ التحصیل طلباء کو ہنر مند بنانے کے لئے ایک جامع منصوبہ تیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد صوبہ بھر میں سکول انفراسٹرکچر کا بہتر استعمال یقینی بناتے ہوئے ہر طالب علم کو گریجویشن کے بعد کم از کم ایک پیشہ ورانہ مہارت سے آراستہ کرنا ہے۔ اجلاس میں متعلقہ انتظامی سیکرٹریز، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن، ڈپٹی کمشنر چترال اپر و لوئر اور ڈپٹی کمشنر دیر اپر اور دیگر افسران نے شرکت کی جس میں چترال اور وادی کمراٹ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے کہا ہے

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا مقصد خیبر پختونخوا کے عوام کو چھت کے نیچے سہولیات پہنچانا ہے یہی منشور ہمارے قائد عمران خان, وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا علی آمین گنڈا پور اور ہم سب کا ہے، صوبائی حکومت کا عزم عوام کی تکالیف اور مشکلات کو کم کرنا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں کے علاقہ غوریوالہ میں 38 ملین کی لاگت سے نئی لوکل گورنمنٹ عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے پودا بھی لگایا۔ افتتاحی تقریب میں لوکل گورنمنٹ کے ضلعی آفیسر عمر فاروق خان،سابق ناظم فیض اللہ خان,واجد خان,معصوم وزیر, امجد خان,حاجی اقلیم خان,ناظم عمران اللہ اعوان و دیگر بھی موجود تھے، صوبائی وزیر پختون یار خان کو تقریب کے موقع پر روایتی پگڑی پہنائی گئی انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت عوامی حکومت ہے۔ صوبائی حکومت کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کو عوامی ایجنڈا دیا گیا ہے اس پر خیبر پختونخوا کی مقامی ضلعی انتظامیہ عملدرآمد کرکے عوام کی مشکلات کو دور جبکہ ان کے تحفظ کیلئے کوشاں رہے گی اور علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے اقدامات اٹھاکر عوام کی محرومیاں دور کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ یہ وزارتیں عارضی ہیں اصل کام عوام کے دلوں پر راج کرنا اور ان کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے، مشکلات زیادہ ہیں لمحہ بہ لمحہ دور کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت خیبرپختونخوا کو ایک رول ماڈل صوبہ بنائے گی اور عوام حقیقی معنوں میں تبدیلی محسوس کریں گے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت وحرفت اور فنی تعلیم عبدالکریم تورڈھیر نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹیچرز ٹریننگ سنٹر حیات آباد پشاور کا دورہ کیا

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت وحرفت اور فنی تعلیم عبدالکریم تورڈھیر نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹیچرز ٹریننگ سنٹر حیات آباد پشاور کا دورہ کیا جہاں پر انھوں نے صوبہ بھر کے گورنمنٹ وومن ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سنٹرز کی پرنسپلز کے ساتھ منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر حضرت حسین کے علاؤہ صوبے کے وومن جی ٹی وی سیز کی سربراہوں نے شرکت کی۔معاون خصوصی نے اجلاس کے دوران زنانہ تکنیکی سنٹرز کے حوالے سے ان اداروں میں ضروری سہولیات کی دستیابی،درکار سازوسامان،عملے اور دیگر مسائل کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔انھوں نے اس موقع پر ان اداروں کے بعض مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے اس ضمن میں ان کی فراہمی کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیئے۔معاون خصوصی نے زنانہ تعلیمی اداروں کی پرنسپلز کو ٹیوٹا اور اسکے ماتحت تعلیمی اداروں کی پائیداری اور خود انحصاری کے حوالے سے حکومتی وژن سے آگاہ کیا اور کہا کہ وہ اس ضمن میں اس آئیڈیا کی عملداری کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔انھوں نے کہا کہ زنانہ اداروں کے پیداواری امکانات پر توجہ دے کر پروڈکشن کم سروسز کے اصولوں پر ان اداروں کے وسائل کو بروئے کار لایا جائے تاکہ یہ شعبہ مالی لحاظ اپنے ذاتی ذرائع آمدن کے ذریعے خود انحصار بنایا جاسکے۔انھوں نے کہا کہ زنانہ اداروں میں ڈریس میکنگ،ڈریس ڈیزائننگ،آئی ٹی،مصنوعات کی تیاری اور کئی دیگر مخصوص شعبوں میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں لہذا یہ تیکنیکی ادارے اپنی اہمیت واضح طور پر دکھا کر اپنی سہولیات و خدمات سے عوام کو آگاہی فراہم کرے تاکہ ان کے خدمات سے خواہشمندطالبات اور خواتین زیادہ تعداد میں مستفید ہو سکیں۔انھوں نے اس موقع پر ہدایت کی کہ مقامی سطح پر محکمہ صنعت کے حکام،تجارتی چیمبرز،اور صنعتی انجمنوں کیساتھ ان زنانہ تیکنیکی اداروں کی رابطہ کاری قائم کی جائے تاکہ یہاں پر فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات سے استفادہ اٹھانے کی خاطر انھیں شناسائی حاصل ہوں۔

فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے نئی زرعی پالیسی کو صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد نافذ کیا جائے گا، میجر (ریٹائرڈ) سجاد بارکوال

خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت میجر (ر) سجاد بارکوال نے کہا ہے کہ فوڈسیکورٹی کو یقینی بنانے کیلیے موجودہ زرعی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ 10 سال کیلیے نئی زرعی پالیسی کو صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد نافذ کیا جائیگا وہ محکمہ زراعت کے جوائنٹ کوارڈینیشن کمیٹی کی جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے اجلاس میں سیکرٹری زراعت عطائالرحمان، تمام ونگز کے ڈی جیز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی، صوبائی وزیر نے صوبے میں زرعی ترقی کیلیے متعلقہ افسران کو بہترین روابط قائم کرنے کی ہدایت کی تاکہ زمینداروں کے فصلوں میں خاطرخواہ اضافہ ممکن ہوسکے انہوں نے کہا کہ بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کیلیے اپنی صلاحییتوں کو بروئے کار لائیں انہوں نے کہا کہ زعفران کی کامیاب کاشتکاری اور ان کی پیداوار میں اضافہ کیلیے موزوں زمین کا انتخاب کیا جائیگا انہوں نے ہدایت کی کہ ایک ایسی کمیٹی تشکیل دی جائے جو مختلف زرعی منصوبوں کیلیے حکومت کی طرف سے مختص کردہ فنڈز کو بروقت اور زمینداروں کی بہتر مفاد میں استعمال کو یقینی بناسکے اجلاس میں صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 25-2024 میں کل 49 زرعی منصوبے شامل ہے جن میں خیبر پختونخوا کے بندوبستی اضلاع کیلیے21 اور ضم اضلاع کیلیے 8 اے ڈی پی سکیمیں ہے جبکہ اے آئی پی میں 7 منصوبے، 8 نئے منصوبے اور فارن فنڈنگ کے 5 منصوبے ہے مذکورہ منصوبوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی اجلاس میں صوبے میں زراعت کی ترقی کیلیے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں،

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیرصدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسدادِ پولیو کا اجلاس

صوبائی ٹاسک فورس برائے انسدادِ پولیو کا اجلاس چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیرصدارت سول سیکریٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، متعلقہ انتظامی سیکرٹریز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام، کوآرڈینیٹر ای او سی، عالمی معاون اداروں یونیسف اور عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی جبکہ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سنٹر اسلام آباد کے حکام، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ سپیشل سیکرٹری ہیلتھ و کوآرڈینیٹر صوبائی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال کوئی بھی کیس تاحال رپورٹ نہیں ہوا تاہم امسال صوبے کے مختلف اضلاع میں پولیوکے ماحولیاتی نمونے مثبت پائے گئے ہیں۔ اجلاس کو انسداد پولیو کی مانیٹرنگ کے طریقہ کار سمیت مہمات کے دوران درپیش مسائل و مشکلات پر بھی تفصیلی بریف دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 9 ستمبر سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو کی قومی مہم کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گء ہیں. اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے کہا کہ صوبے میں امسال ابتک پولیو کیس رپورٹ نہ ہونا خوش آئند ہے، مگر ماحولیاتی نمونوں کا مختلف اضلاع میں مثبت انا خطرے کی نشاندہی کررہا ہے اور ایسے میں قومی جزبے کے تحت پوری تندہی سے ٹیموں کو کام کرنے کی ضرورت ہے. ماحولیاتی نمونے مثبت آنے والے علاقوں پر بات کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے حکام پر زور دیا کہ وہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے وجوہات کا تجزیہ کریں اور اس ضمن میں ٹھوس تجاویز حکومت کو پیش کریں تاکہ انسداد کے لئے مزید اقدامات کئے جاسکیں. انہوں نے حکام کو مہم کے معیار پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پولیو وائرس کے انسداد کا دارومدار معیاری کیمپئن پر منحصر ہے. چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے سیاحتی علاقوں، آبادی کے زیادہ نقل و حمل والے شہروں خصوصاً پشاور اور زیادہ سفری آمدورفت والے علاقوں اور اضلاع پر بھرپور توجہ دینے اور اس ضمن میں خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں. چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے ضلعی انتظامیہ، ضلعی پولیس اور ہیلتھ حکام کو انسدادِ پولیو اجلاسوں میں شرکت کرتے ہوئے ذمہ داریاں بطریق احسن پورا کرنے کی ہدایت کی اور انتباہ کیا کہ اس ضمن میں غفلت برتنے والے آفیسرز کے خلاف کارروائی عمل میں لائے جائے گی. یاد رہے کہ انسدادِ پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہوگی، اس مہم میں صوبے کے بعض اضلاع کے لئے خصوصی پلان بھی ترتیب دئے گئے ہیں. یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ قومی انسدادِ پولیو مہم کے مقررہ دنوں میں افغانستان بھی پولیو مہم منعقد کررہا ہے.

خیبرپختونخوا میں داخلہ مہم فیز 2 کا افتتاح

> گورنمنٹ شہید اسامہ طاہر اعوان ہائیر سیکنڈری سکول نانک پورہ میں افتتاحی تقریب

> *تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی ہیں *

خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم فیصل خان ترکی نے کہا ہے کہ ہم نے داخلہ مہم کے پہلے مرحلے میں 12 لاکھ بچوں کو داخلہ دیا ہے اور آج سے شروع ہونے والے دوسرے مرحلے میں مزید 3 لاکھ بچوں کو داخل کروانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے یہ داخلہ مہم یکم ستمبر سے 30 ستمبر تک جاری رہے گا۔ امسال 15 لاکھ بچوں کو داخل کروانے کا ہدف پورا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نانک پورہ پشاور میں داخلہ مہم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی مرتضیٰ خان ترکئی، ڈیڈک چئیرمین شیر علی آفریدی، ایم این اے شاندانہ گلزار، ڈائریکٹر ایجوکیشن ثمینہ الطاف، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسرز، طلباء و طالبات اور محکمہ تعلیم کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ تعلیم ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم نے ہر صورت طلباء کو سکول لانا ہے۔ اس سلسلے میں والدین، اساتذہ، سیاسی شخصیات اور علمائے کرام داخلہ مہم میں ہمارا ساتھ دیں۔ انہوں نے والدین سے بھی مطالبہ کیا کہ داخلہ مہم میں ہمارا ساتھ دیں۔ اور اپنے بچوں کو داخل کروائیں وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ اس داخلہ مہم کی میں خود نگرانی کررہا ہوں۔ اور امسائل مدارس، نجی سکولوں اور کمیونٹی سکولوں میں بھی داخلہ مہم چلائیں گے۔ فیصل خان ترکئی نے کہا کہ اپنے پارٹی لیڈر عمران خان کے وژن کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 21 فی صد بجٹ تعلیم کیلئے مختص کیا ہے۔ مرکز سمیت باقی صوبوں میں تعلیم کیلئے اتنا بجٹ نہیں رکھا جاتا۔ جو کہ ہماری تعلیم دوست پالیسیوں کی عکاسی کرتاہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتزہ کی کمی پوری کرنے کیلئے عنقریب مزید 22 ہزار اساتذہ میرٹ پر بھرتی کریں گے۔ جس کیلئے تمام تر تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ہنگامی بنیادوں پر سکول قائم کررہے ہیں۔ تاکہ کم لاگت پر فوری طور پر تعلیمی سرگرمیاں شروع کی جا سکیں۔ وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے کہا کہ ایجوکیشن کارڈ کا ضلع چترال سے آغاز کررہے ہیں۔ جس سے طلباء و طالبات کو ایک کارڈ کے ذریعے تمام سہولیات میسر ہوگی۔ کیونکہ ہم تمام تر توجہ معیار تعلیم کی بہتری پر دے رہیہیں۔ فیصل خان ترکئی نے کہا کہ ہمارے بچوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔ ہم ان کو تمام مواقع دیں گے۔ ان کو اپنے سکلز پیش کرنے کیلئے پلیٹ فارم ہم مہیا کریں گے۔وزیر تعلیم نے طلباء و طالبات کے لگائے گئے سٹالز اور ماڈلز کا معائنہ بھی کیا۔ تقریب میں بچوں نے ٹیبلوز اور ملی نغمے بھی پیش کئے۔ تقریب کے اختتام پر طلباء کو نقد انعامات اور شیلڈز بھی پیش کئے گئے۔

خیبر پختونخواکے وزیر برائے حج اوقاف اور مذہبی و اقلیتی امور صاحبزادہ عدنان قادری نے کہا ہے

خیبر پختونخواکے وزیر برائے حج اوقاف اور مذہبی و اقلیتی امور صاحبزادہ عدنان قادری نے کہا ہے کہ رحمت اللعالمین کانفرنس شایان شان اور عقیدت و احترام سے منائیں گے، صوبائی دارالحکومت میں محفل، قرات و نعت خوانی کرانے کا بھی انعقاد کیا جائے گا، ان حالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر پشاور میں قومی رحمت اللعالمینﷺ کانفرنس اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری اوقاف عادل صدیق، ایڈمنسٹریٹر حامد گگیانی اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی، اجلاس میں عشرہ رحمت اللعالمین محفل قرات و نعت خوانی کے حوالے سے مختلف انتظامات اور سرگرمیوں بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا او اس سلسلے میں اہم فیصلے بھی کئے گئے، قومی رحمت اللعالمین کانفرنس اور محفل قرات و نعت خوانی سے پہلے ہر ضلع و ڈویژن اور صوبائی سطح پر باقاعدہ محافل قرات و نعت خوانی کے مقابلے منعقد ہوں گے جس میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن ہولڈرز کو نقد انعامات سے نوازا جائیگا، صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ قومی رحمت اللعالمین کانفرنس اور محفل قرات و نعت خوانی کی تقریبات کے لیے خلوص دل سے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار اس میں خصوصی دلچسپی لیں کیونکہ اس میں اللہ تعالی اور رسول ﷺ کے تعلیمات کے بارے میں معروف علمائے کرام و دانشور اظہار خیالات کرینگے۔

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے زیادہ سے زیادہ شجرکاری وقت کی ضرورت ہے۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈے کے اہم نکات میں شجرکاری سر فہرست ہے جس کے تحت صوبے میں وسیع پیمانے پر پودے لگائے جا رہے ہیں۔ وہ آج شیخ ملتون ٹاؤن سیکٹر (I) میں شیخ ملتون پلانٹیشن پروگرام کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے سیکٹر کے پارک میں پودا لگا کر اس پروگرام کا باضابطہ افتتاح کیا۔ پروگرام کے تحت ٹاؤن کے پارکوں میں پلانٹیشن کا پروگرام 4 دن تک مکمل ہو جائے گا۔ اس موقع پر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران اور نیبرہڈ کونسل کے چیئرمین بھی موجود تھے۔ ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ شیخ ملتون ٹاؤن میں حال ہی میں روڈ لائٹس کی تنصیب مکمل کی جاچکی ہے جبکہ دونوں فیز میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ٹاؤن کے پارکوں میں بھی رہائشیوں کے لئے بہتر سہولیات کی فراہمی پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے بھر میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و حرفت اور فنی تعلیم عبدالکریم تورڈھر نے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و حرفت اور فنی تعلیم عبدالکریم تورڈھر نے ڈائریکٹر بزنس فیسیلیٹیشن خیبر پختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اقبال سرور اور ان کی ٹیم کے ہمراہ دورہ سوات کے دوران قندیل میں واقع ”لیمونا ہوٹل” کا جائزہ لیا۔عالمی معیارات و سہولیات کے مطابق تعمیر ہونے والے اس نمایاں منصوبے کو خیبر پختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ نے معاونت فراہم کی ہے۔پراجیکٹ سائٹ پہنچنے پر ہوٹل کے مالک شوکت خان درانی اور جنرل منیجر نواب سیراج نے معاون خصوصی کا استقبال کیا۔اس موقع پر معاون خصوصی عبدالکریم نے شوکت خان درانی اور ان کی ٹیم کو لیمونا ہوٹل پر ہونے والی پیش رفت پر مبارکباد دی اور صوبے کی ترقی کیلئے اسے ایک انمول اثاثہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ آج ”لیمونا پراجیکٹ”یہاں پر بیرون ملک سرمایہ کاری کے ایک واضح ثبوت کے طور پر کھڑا ہے۔معاون خصوصی نے پاکستانی تارکین وطن کو خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کرنے کا پیغام دیا تاکہ وہ اس طرح صوبے کی اقتصادی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔انھوں نے اس موقع پر ہوٹل کی تکمیل میں اپنی جانب سے کچھ مفید تجاویز بھی پیش کیں اور لیمونا ہوٹل کی مسلسل کامیابی کے لیے اپنے محکمہ اور KP-BOIT کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر ڈائریکٹر بزنس فیسیلیٹیشن اقبال سرور نے اس پراجیکٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے علاقے میں مہمان نوازی کا ایک اہم اقدام قرار دیا جسے KP-BOIT اپنے آغاز سے ہی سپورٹ کر رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنا بورڈ کے مشن میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ صوبے کی ترقی کے لیے یہ انتہائی اہم ہے۔ پراجیکٹ کے مالک شوکت خان درانی نے منصوبے کی شروعات اور تمام مراحل کے دوران بورڈکی غیر متزلزل حمایت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ لیمونا ہوٹل 52 کروڑ کا سرمایہ کاری پراجیکٹ ہے جو بورڈ کے مسلسل تعاون سے عملی شکل اختیار کر چکا ہے۔ انہوں نے معاون خصوصی کو اس منصوبے کی تکمیل پر افتتاح کرنے کی دعوت بھی دی جو خطے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔بعد ازاں معاون خصوصی نے کالاکوٹ کا دورہ کیا اور ایک اور ہوٹل ”کے کے مال” کا سنگ بنیاد رکھا جو کہ آئندہ 15 ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔ یہ نیا منصوبہ ایک جدید ترین ہوٹل ہوگا جس پر 800 ملین روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیو سٹاک و فشریز فضل حکیم خان یوسفزئی نے اخون بابا سیدو شریف میں دو فریقین کے درمیان صلح کرادی

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیو سٹاک و فشریز فضل حکیم خان یوسفزئی نے اخون بابا سیدو شریف میں دو فریقین کے درمیان صلح کرادی دونوں فریقین نے تمام تر اختلافات کو ختم کرکے امن اور بھائی چارے کے ساتھ رہنے کا عزم کیا اور بغلگیر ہو کر ایک دوسرے کو فی سبیل اللہ معاف کر دیا تفصیلات کے مطابق اخون بابا سیدو شریف کے دو فریقین فریق اول حاجی غمے فریق دوم شیر افضل کے درمیان کچھ دن پہلے لڑائی ہوئی تھی اور ممکنہ طور پر مزید جھگڑے فساد کا خطرہ تھا جس میں صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے دونوں فریقین کے درمیان ناراضگی ختم کردی اور صلح کرادی اس موقع پر ایم این سہیل سلطان، چیئرمین سیدو شریف 2 حیدر علی خان اور دیگر مشران بھی موجود تھے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ مسلمانوں میں صلح کروانا حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت اور اعلیٰ درجہ کی عبادت ہے اسلام ہمیں امن اور محبت سے رہنے کا درس دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو پسند کرتا ہے جو صلح کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو رضائے الٰہی کیلئے معاف کرتے ہیں دو مسلمانوں کے درمیان صلح کرانا عین عبادت اور صدقہ ہے جرگہ کے اختتام پر دونوں فریقین کے افراد نے صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ عین انصاف اور میرٹ پر یہ صلح کرائی ہے ہم ان کے شکرگزار ہیں کہ ہم آج ایک ہوئے ہیں اور سنگین مقدمات کے مذید نقصانات سے بچ گئے ہیں۔