Home Blog Page 47

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے کہا ہے کہ ہری پور اور پنجاب کے حلقہ این اے 129 پر ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں نے بھرپور حصہ لیا تاہم ہری پور ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی امیدوار شہرناز عمر ایوب کو فارم 47 کے ذریعے ہرایا گیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے کہا ہے کہ ہری پور اور پنجاب کے حلقہ این اے 129 پر ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں نے بھرپور حصہ لیا تاہم ہری پور ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی امیدوار شہرناز عمر ایوب کو فارم 47 کے ذریعے ہرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پریزائڈنگ افسران کے دستخط شدہ فارم 45 کے مطابق پی ٹی آئی کی امیدوار الیکشن جیت چکی تھیں مگر راتوں رات الیکشن کمیشن کی جانب سے تعینات ریٹرننگ افسر نے نتائج تبدیل کر دیئے۔انہوں نے یہ بات صوبائی اسمبلی پشاور میں ضمنی الیکشن کے نتائج کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر صدر پی ٹی آئی پشاور ضلع عرفان سلیم اور ایم پی اے ملک عدیل اقبال بھی موجود تھے۔شفیع جان کا کہنا تھا کہ جیسے آٹھ فروری کے عام انتخابات میں مینڈیٹ تبدیل کیا گیا بالکل اسی طرح ہری پور ضمنی الیکشن میں بھی دھاندلی کی گئی اور راتوں رات ریٹرننگ افسر کا دفتر تبدیل کیا گیا، دفتر کے گرد خندقیں کھود دی گئیں اور پی ٹی آئی قیادت کو دفتر سے باہر نکال دیا گیا۔ انہوں نے میڈیا کے سامنے مختلف پولنگ اسٹیشنز کے دستخط شدہ فارم 45 اور ریٹرننگ افسر کے جاری کردہ نتائج بھی پیش کئے۔معاون خصوصی نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی امیدوار کو پوسٹر لگانے تک کی اجازت نہیں دی گئی، پی ٹی آئی لاہور کے صدر کو گرفتار کیا گیا اور کارکنوں پر مقدمات قائم کئے گئے۔ اس کے برعکس خیبرپختونخوا حکومت نے ہری پور میں مسلم لیگ ن سمیت تمام جماعتوں کو مکمل لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کیا اور کیپٹن (ر) صفدر پہلے دن سے انتخابی مہم چلا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ نومئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی کے خلاف فسطائیت کی انتہا کر دی گئی حالانکہ ان واقعات میں پارٹی کا کوئی کردار نہیں تھا۔ الیکشن ایک جمہوری عمل ہوتا ہے جہاں عوام اپنی مرضی کے نمائندے کو ووٹ دیتے ہیں اور فیصلہ عوام ہی کرتے ہیں۔شفیع جان نے مزید کہا کہ ہری پور ضمنی الیکشن میں صوبائی حکومت نے اپنی تمام ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم صفدر پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریفرنڈم آمریت میں ہوتا ہے جبکہ جمہوریت میں انتخابی عمل ہوتا ہے۔ پنجاب میں مسلم لیگ ن کا مقابلہ دراصل مسلم لیگ ن سے ہی تھا۔ مریم صفدر خود پی ٹی آئی کے امیدوار مہر شرافت سے سیٹ ہار چکی ہیں۔ انہوں نے مریم صفدر کو چیلنج کیا کہ وہ اپنا حلقہ کھولیں۔ وہ غیر قانونی طریقے سے وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی دیگر نشستوں پر پی ٹی آئی کا بائیکاٹ بالکل درست فیصلہ تھا کیونکہ ضمنی انتخابات کا ٹرن آؤٹ صرف پانچ سے دس فیصد رہا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہری پور ضمنی الیکشن میں ڈپٹی کمشنر سے لے کر چوکیدار تک تمام سرکاری ملازمین کے کردار کی انکوائری کی جائے گی۔پریس کانفرنس میں شفیع جان نے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ اختیار ولی ایک ہارا ہوا شخص ہے اور ایک جعلی وزیراعظم کا جعلی کوآرڈینیٹر ہے‘ جنہوں نے وزیراعلیٰ پر بے بنیاد الزامات لگائے۔ انہوں نے کہا کہا کہ انہیں قانونی نوٹس بھیجا جائے گا اور اگر انہوں نے معافی نہ مانگی تو انہیں عدالت کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے 5300 ارب روپے کی کرپشن کی ہے لیکن اس پر کوئی بات نہیں کی جا رہی۔

KP Food Authority launches crackdown in Peshawar; hotels, chicken, fish and milk shops fined for hygiene violations

The Khyber Pakhtunkhwa Food Safety and Halal Food Authority launched a widespread crackdown across Peshawar following multiple public complaints regarding poor hygiene practices at local food outlets.
During the operation, food safety teams carried out surprise inspections in Taj Abad, Faqirabad, Bacha Khan Chowk and Swati Phatak, targeting hotels, kebab shops, milk sellers, and chicken and fish points. According to the officials, several businesses were found violating basic hygiene standards, leading to the imposition of heavy fines on the offenders.
A spokesperson for the authority said that during the inspections, teams identified poor sanitation, substandard milk, unhygienic meat, and improper handling practices at various establishments. Legal action was initiated against businesses found flouting food safety regulations.
Director General KP Food Authority Wasif Saeed appreciated the efforts of the food safety teams and reaffirmed the government’s commitment to protecting public health. He said that strict, indiscriminate action is being taken across the province against those endangering citizens’ health, adding that violators of food safety laws “will be dealt with an iron hand” and no leniency will be shown.

خیبر پختونخوا کے وزیر ریلیف، بحالی و آبادکاری عاقب اللہ خان کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ/ زخمیوں کی عیادت کی

خیبر پختونخوا کے وزیر ریلیف، بحالی و آبادکاری عاقب اللہ خان نے گزشتہ روز لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہِ کیا اور پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر دھماکے میں زخمی اہلکاروں اور شہریوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی عیادت کی۔ انہوں نے زخمیوں کے لیے بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔ عاقب اللہ خان نے واقعہ پر تشویش اور اظہار افسوس کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب اللہ خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے، اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لانے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ وزیر ریلیف کا کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فی الفور ڈی جی ریسکیو، ڈائریکٹر آپریشنز اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جائے واقع پرپہنچے اور ریلیف سرگرمیوں کی نگرانی کی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری کے 8 ایمبولینسز، 2 فائر وہیکل اور ڈیزاسٹر وہیکل کے علاؤہ متعدد اہلکاروں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ صوبائی وزیر نے واقع میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے بھی تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعائیں و نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ عوامی مفاد کے پیش نظر صوبے تمام اضلاع میں محکمہ کی جاری سکیموں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ عوامی مفاد کے پیش نظر صوبے تمام اضلاع میں محکمہ کی جاری سکیموں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور تمام منصوبے مقررہ مدت کے اندر پایہ تکمیل تک پہنچائے جائیں انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ نکاسی آب کے نظام میں بہتری لانا موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل اور بہتر سروس ڈیلیوری کے لیے تمام ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں یہ ہدایات صوبائی وزیر نے پیر کے روز پشاور میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے میگا پراجیکٹس سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ داؤد خان، چیف انجینئرز، پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں صوبائی وزیر کو صوبے کے بندوبستی اور ضم قبائلی اضلاع میں واٹر سپلائی، بحالی اور سولرائزیشن سے متعلق جاری اور نئے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ان سکیموں پر اب تک ہونے والی تعمیراتی کام سے بھی آگاہ کیاگیا بریفنگ میں خیبر پختونخوا رورل انویسٹمنٹ اینڈ انسٹی ٹیوشنل سپورٹ پراجیکٹ (KP RIISP)،گریویٹی پر مبنی واٹر سپلائی سکیم اور موجودہ انفراسٹرکچر کی بحالی برائے تحصیل مٹہ تا کوزہ بنڈائی اور تحصیل خوازہ خیلہ تا چار باغ، ضلع سوات اور ضلع مانسہرہ میں SFD کے تعاون سے گریویٹی فلو واٹر سپلائی سکیم اور دیگر جاری ترقیاتی و سولرائزیشن منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی صوبائی وزیر فضل شکورخان نے متعلقہ حکام کو واضح ہدایات جاری کی کہ عوامی سہولیات سے متعلق تمام پراجیکٹس پر معیاری کام کو یقینی بنایا جائے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومت صوبے کے ہر علاقے میں پینے کے صاف پانی کی بہتر فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات جاری رکھے گی۔

خیبر پختونخوا کے وزیرِ صحت خلیق الرحمٰن نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ کیا

خیبر پختونخوا کے وزیرِ صحت خلیق الرحمٰن نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ کیا۔ سیکریٹری صحت شاہداللہ خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پرصوبائی وزیر نے ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور متعلقہ حکام سے ایف سی ہیڈ کوارٹر پشاور پر ہونے والے حملے میں زخمی افراد کی صحت سے متعلق تفصیلی آگہی حاصل کی۔وزیرِ صحت مذکورہ واقعہ کوافسوسناک اور انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی اورکہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں اور گمراہ کن نظریات نہ عوام کے حوصلے پست کر سکتے ہیں اور نہ ہی خیبر پختونخوا حکومت کے عزم کو کمزور کر سکتے ہیں۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں، ایمرجنسی وسائل کو الرٹ رکھا جائے اور صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدام کیے جائے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اور صوبائی حکومت نہ صرف صورتحال سے پوری طرح آگاہ ہیں بلکہ ایمرجنسی حالات کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ وزیرِ صحت نے حملے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں کے لیے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔صوبائی وزیر نے ایف سی جوانوں اور پولیس کے مثالی کردار اور قربانیوں کو بھی سراہا جو وہ صوبے میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کا حملہ اپنے مقصد میں ناکام رہا اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور بہادری لائقِ تحسین ہیں۔وزیر صحت نے کہاکہ انہوں نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے حکام سے رابطہ کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔وزیرِ صحت نے ہسپتال انتظامیہ کو مزیدہدایت کی کہ ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام متعلقہ عملے کو الرٹ رکھا جائے تاکہ زخمیوں کے علاج میں کوئی تاخیر نہ ہو۔ انہوں نے متعلقہ شعبوں میں اضافی طبی سٹاف کی تعیناتی، ضروری آلات کی دستیابی اور خون کے عطیات کے انتظام کے بارے میں بھی خصوصی ہدایات دیں۔خلیق الرحمن نے کہا کہ زخمیوں کی جانوں کو بچانا اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے تمام ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔وزیر صحت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صورتحال پر مکمل نظر رکھی جائے اور ہر آنے والی پیش رفت سے انہیں فوری آگاہ کیا جائے۔

وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا کا فرنٹیئر کانسٹیبلری میں شہدا کے نماز جنازے میں شرکت، سہیل آفریدی

وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا کا فرنٹیئر کانسٹیبلری میں شہدا کے نماز جنازے میں شرکت، سہیل آفریدی

پشاور: وزیراعلیٰ نے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو قوم کا سرمایہ قرار دیا، سہیل آفریدی

پشاور: شہدا کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت، صوبائی حکومت ہر قدم پر ان کے ساتھ کھڑی ہے، سہیل آفریدی

پشاور: وزیرِاعلیٰ نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں دہشتگردی کے خلاف ہمارا عزم مزید مضبوط کرتی ہیں، سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ/ زخمیوں کی عیادت اور میڈیا سے گفتگو

معاون خصوصی شفیع جان کی ایف سی ہیڈکوارٹر خودکش دھماکے میں زخمی ایف سی اہلکاروں اور شہریوں کی عیادت

معاون خصوصی نے دھماکے میں زخمی اہلکاروں اور شہریوں کی خیریت دریافت کی

زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، شفیع جان کی ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت

ایف سی ہیڈکوارٹر کے گیٹ پر پریڈ کے دوران خودکش حملہ، 3 ایف سی جوان شہید، 3 جوان سمیت 11 زخمی ہوئے،شفیع جان

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے بڑا نقصان ٹل گیا،شفیع جان

خیبرپختونخوا کو اس وقت سیکیورٹی اور امن و امان کے چیلنجز درپیش ہیں، شفیع جان

صوبے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، دہشت گردوں کو مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، شفیع جان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تمام معاملات کو خود دیکھ رہے ہیں،شفیع جان

صوبے میں امن ہوگا تو ترقی بھی ہوگی، شفیع جان

امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، شفیع جان

عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے صوبائی حکومت پُرعزم ہے، شفیع جان

پولیس اور سی ٹی ڈی کی استعداد کار بڑھانے کے لیے کثیر فنڈز جاری کیے گئے، شفیع جان

صوبے میں قیام امن کے لیے خیبرپختونخوا امن جرگہ منعقد کیا گیا، شفیع جان

وفاقی حکومت نے افغانستان سے دوحہ میں مذاکرات کیے، صوبائی حکومت کو شدید تحفظات ہیں، شفیع جان

افغانستان سے مذاکرات میں صوبائی حکومت کو بھی اعتماد میں لیا جائے، شفیع جان

امن کا قیام مشترکہ ایجنڈا ہے، دہشت گردی پر کوئی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہونی چاہیے، شفیع جان

پشاور صدر میں ایف سی ہیڈکوارٹرپر خودکش دھماکہ/ معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کی مذمت

پشاور صدر میں ایف سی ہیڈکوارٹرپر خودکش دھماکہ/ معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کی مذمت

پشاور صدر میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش دھماکہ انتہائی قابل مذمت ہے، شفیع جان

ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشتگردوں کا خودکش دھماکہ بزدلانہ فعل ہے، شفیع جان

دھماکے میں تین ایف سی جوان شہید،پانچ زخمی ہوئے، شفیع جان

ایسے بزدلانہ حملوں سے قوم کو خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا، شفیع جان

پولیس اور سیکیورٹی فورسز بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کر رہی ہیں، شفیع جان

دہشتگردوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دینگے، شفیع جان

دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پولیس اور سی ٹی ڈی کو مزید مضبوط کیا جا رہا ہے، شفیع جان

صوبائی حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے پوری طرح پرعزم ہے، شفیع جان

شہید ایف سی جوانوں کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا گوں ہوں، شفیع جان

پشاور میں ہونے والے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ وزیر بلدیات مینا خان آفریدی

پشاور میں ہونے والے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ وزیر بلدیات مینا خان آفریدی
شدت پسند عناصر ہمارے جوانوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ مینا خان آفریدی
امن دشمن حملے میں جانی قربانیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ مینا خان آفریدی
شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی۔ وزیر بلدیات مینا خان آفریدی

صوبائی وزیرِ صحت خیبر پختونخوا، خلیق الرحمن نے پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز کے قریب ہونے والے دھماکے پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیرِ صحت نے واقعے کی فوری اطلاع ملتے ہی لیڈی ریڈنگ اسپتال کے حکام سے رابطہ کیا اور زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں

صوبائی وزیرِ صحت خیبر پختونخوا، خلیق الرحمن نے پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز کے قریب ہونے والے دھماکے پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیرِ صحت نے واقعے کی فوری اطلاع ملتے ہی لیڈی ریڈنگ اسپتال کے حکام سے رابطہ کیا اور زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

وزیرِ صحت نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام متعلقہ عملے کو الرٹ رکھا جائے تاکہ زخمیوں کے علاج میں کوئی تاخیر نہ ہو۔ انہوں نے متعلقہ شعبوں میں اضافی طبی اسٹاف کی تعیناتی، ضروری آلات کی دستیابی اور خون کے عطیات کے انتظام کے بارے میں بھی خصوصی ہدایات دیں۔

خلیق الرحمن نے کہا کہ زخمیوں کی جانوں کو بچانا اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے تمام ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے لیے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی، جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر صحت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صورتحال پر مکمل نظر رکھی جائے اور ہر آنے والی پیش رفت سے انہیں فوری آگاہ کیا جائے