Home Blog Page 90

عظمیٰ بخاری کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو پنجاب چھوڑنے کے بیان پر معاون خصوصی شفیع جان کا سخت ردعمل

عظمیٰ بخاری کا بیان غیر جمہوری اور آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے، شفیع جان

پنجاب حکومت وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے دورہ لاہور سے خوفزدہ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے، شفیع جان

عظمیٰ بخاری اور قومی دولت لوٹنے والا ٹولہ پنجاب کے غیرت مند اور مہمان نواز عوام کا حقیقی نمائندہ نہیں، شفیع جان

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا دورہ جعلی پنجاب حکومت کے ظلم کا شکار کارکنوں اور ان کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے تھا، شفیع جان

عظمیٰ بخاری جواب دیں، وزیراعلیٰ کے دورے پر لاہور فوڈ اسٹریٹ اور تجارتی مراکز زبردستی کیوں بند کرائے گئے؟ شفیع جان

پنجاب حکومت کے خوف کے سوا ہمیں پولیس رکاوٹیں اور بند سڑکیں ہی نظر آئیں، شفیع جان

عوام پر ظلم و جبر کی کرپٹ پنجاب حکومت کی تاریخ گواہ ہے، شفیع جان

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی آمد پر زندہ دلان لاہور نے شاندار استقبال کیا،شفیع جان

ہمیں خدشہ ہے پنجاب حکومت کارکنوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے گی، شفیع جان

کارکنوں پر چھاپے اور چادر و چار دیواری کی پامالی جعلی پنجاب حکومت کا وطیرہ ہے، شفیع جان

وفاق اور پنجاب پر مسلط جعلی حکمران جان لیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں اسٹریٹ موومنٹ شروع ہو چکی ہے، شفیع جان

لاہور میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں اسٹریٹ موومنٹ صرف ٹریلر تھا، شفیع جان

ملک کے کسی بھی حصے میں جانا اور سیاسی سرگرمیاں کرنا ہر جماعت کا آئینی، جمہوری اور قانونی حق ہے، شفیع جان

صوبائی حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے، شفیع جان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے پشاور پریس کلب کے نو منتخب صدر ایم ریاض اور دیگر کابینہ اراکین کو الیکشن میں کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے،اپنے تہنیتی پیغام میں شفیع جان نے کہا کہ پشاور پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کا جمہوری عمل کے ذریعے انتخاب جمہوری روایات اور صحافتی اقدار کا واضح مظہر ہے،انہوں نے کہا کہ ایم ریاض کا چھٹی بار پشاور پریس کلب کا صدر منتخب ہونا ان پر صحافتی برادری کے بھرپور اعتماد کی عکاسی کرتا ہے،معاون خصوصی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے صحافی غیر جانبدار، ذمہ دار اور اصولی صحافت کے علمبردار ہیں،نامساعد اور مشکل حالات کے باوجود صحافیوں نے جس پیشہ ورانہ انداز میں اپنی ذمہ داریاں نبھائی ہیں وہ قابل تحسین ہیں،شفیع جان نے کہا کہ صوبائی حکومت آزادی اظہار رائے اور آزاد صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ صوبے میں صحافی برادری کو ایک آزاد، محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے صحافیوں نے اپنے قلم کے ذریعے صوبے میں امن و امان کے قیام اور معاشرتی شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،انہوں نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ معاشرے کے کمزور، محروم اور مظلوم طبقات کی آواز بنتے رہیں اور نو منتخب کابینہ صحافتی اقدار اور جمہوری روایات کے فروغ کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے،معاون خصوصی نے مزید کہا کہ نوجوان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو صحافیوں کے مسائل کا مکمل ادراک ہے اور صوبائی حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے اس ضمن میں صحافیوں کے لیے انڈومنٹ فنڈ، خصوصی گرانٹس اور دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں،انہوں نے واضح کیا کہ خیبر پختونخوا حکومت صحافی برادری کی ترقی، تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے بھرپور انداز میں کوشاں ہے۔

لاہور میں پختون تاجروں کے ساتھ ناروا سلوک قابل مذمت ہے، شفیع جان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے دورہ لاہور کے موقع پر پنجاب حکومت کی ہدایات پر پولیس کی جانب سے پختون تاجروں اور دیگر دکانداروں کے ساتھ روا رکھے گئے ناروا اور ظالمانہ سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،شفیع جان نے کہا کہ لاہور میں پختون تاجروں کے بازار سیل کرنا اور دیگر درجنوں دکانداروں کو گرفتار کرنا آئین پاکستان اور بنیادی انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ 80 سے زائد پختون دکانداروں کی گرفتاری اور کاروبار کی بندش سے ہونے والے کروڑوں روپے کے نقصان کا ذمہ دار کون ہوگا؟ کیا کسی مخصوص قوم یا طبقے کو نشانہ بنانا پنجاب حکومت کی پالیسی بن چکا ہے؟معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے استقبال اور انکے حق میں آواز بلند کرنے پر شہریوں کو سزا دینا فسطائیت کی بدترین مثال ہے اور یہ عمل جمہوری اقدار کی کھلی نفی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ لاہور میں گرفتار تمام پختون دکانداروں کو فوری رہا کیا جائے، سیل شدہ بازار بلا تاخیر کھولے جائیں اور متاثرہ تاجروں کو ہونے والے مالی نقصانات کا مکمل ازالہ کیا جائے،شفیع جان نے پنجاب حکومت اور اس کے وزراء کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر نسلی تعصب کے فروغ کو فوری طور پر نہ روکا گیا تو عوامی سطح پر شدید ردعمل سامنے آ سکتا ہے، جس کی تمام تر ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد ہوگی،انہوں نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عظمیٰ بخاری اور صحافیوں کا لبادہ اوڑھے بعض عناصر کے ذریعے غلط سوالات اٹھا کر نفرت اور تعصب کو ہوا دینے کی ناکام کوشش کی گئی جسے دونوں صوبوں کے باشعور عوام نے مسترد کر دیا ہے،معاون خصوصی نے واضح کیا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے عوام کے درمیان محبت، بھائی چارہ اور باہمی احترام کی ایک طویل تاریخ ہے اور پنجاب کے عوام کی وزیراعلی سہیل آفریدی اور منتخب عوامی نمائندوں سے محبت اور خلوص کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اداکاروں کی ادبی خدمات قابلِ تقلید ہیں، سیکرٹری اطلاعات خیبر پختونخوا ڈاکٹر بختیار خان

سیکرٹری اطلاعات خیبر پختونخوا ڈاکٹر بختیار خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی سرزمین نے ہر دور میں ایسے عظیم اداکار پیدا کیے جنہوں نے نہ صرف ملک کے اندر بلکہ بیرونِ ملک بھی پاکستان کا نام روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ اداکاری کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے کے بعد اپنی یادداشتوں اور مختلف موضوعات پر کتابیں لکھنا ایک قابلِ ستائش اور قابلِ تقلید عمل ہے۔ وہ چائینا ونڈو میں معروف سابق اداکار امان کی کتاب“زندگی کے وہ اکیس سنہری دن”کی تقریبِ رونمائی سے خطاب کر رہے تھے۔ یہ کتاب پاکستان سے حرمین شریفین کے سفر پر مشتمل ایک سفرنامہ ہے۔ تقریب میں اداکار جمیل بابر، شاعرہ بشریٰ فرخ، کلثوم زیب، شازمہ حلیم، حاجی اسلم خان، پروفیسر اباسین یوسفزئی، ذوالفقار قریشی سمیت مختلف شعبہ ء زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
ڈاکٹر بختیار خان نے کہا کہ اداکار امان نے اس کتاب میں عمرہ کے مناسک اور مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ کے مقدس مقامات کی تفصیل بھی بیان کی ہے، جو قارئین کے لیے دلچسپی کا باعث بنے گی۔ انہوں نے امان کو اس خوبصورت کاوش پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ کتاب ادبی اعتبار سے بھی اہمیت رکھتی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر فلم اداکار جمیل بابر نے کہا کہ امان نے اپنے سفرِ حرمین کو ایک روحانی سفر کے طور پر پیش کیا ہے اور کتاب میں ان کے جذبات اور روحانی کیفیت واضح طور پر نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمرہ کے بعد اپنے تجربات کو قلم بند کرنا ایک بہترین قدم ہے۔
معروف شاعر، ادیب اور دانشور پروفیسر اباسین یوسفزئی نے امان کو نئی کتاب پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امان ماضی کے ایک نامور اداکار ہیں اور اداکاری کے بعد ان کی دوسری کتاب کی اشاعت ادبی دنیا میں ایک اہم کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمرہ کی نیت رکھنے والے افراد اس کتاب سے بھرپور رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔
معروف شاعرہ اور کئی کتابوں کی مصنفہ بشریٰ فرخ نے کہا کہ انسان کی زندگی میں ایک ایسا لمحہ آتا ہے جب زندگی کا رخ بدل جاتا ہے، اور یہی لمحہ امان کو یہ سفرنامہ لکھنے پر آمادہ کر گیا۔ انہوں نے اس کتاب کو ادب میں ایک اہم اضافہ قرار دیا۔
ممتاز محقق حاجی اسلم خان نے کتاب کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس سے قارئین کو عمرہ کے مناسک سے آگاہی حاصل ہوگی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصنف اور اداکار امان نے کہا کہ عمرہ ان کے لیے ایک روحانی سفر تھا، جس کے بعد انہوں نے اپنے سفر کو کتابی شکل دی تاکہ قارئین نہ صرف عمرہ بلکہ مقدس مقامات کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کر سکیں۔
امان نے کہا کہ حرمین شریفین کا سفر ایک ناقابلِ فراموش تجربہ ہوتا ہے، اور انہوں نے اپنی یادداشتیں اس لیے قلم بند کیں تاکہ قارئین عمرہ کے مناسک سیکھ سکیں اور مقدس مقامات کی زیارت کریں۔ انہوں نے فنکاروں کو درپیش مسائل کا ذکر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کے اس دور میں اداکاروں اور فنکاروں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔ قبل ازیں سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر بختیار خان، سابق اداکار جمیل بابر، شاعرہ بشریٰ فرخ، اداکارہ شازمہ حلیم، پروفیسر اباسین یوسفزئی اور امان نے مشترکہ طور پر کتاب کی رونمائی کی۔

خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں کارروائیاں

مردان، دیر لوئر اور ڈی آئی خان میں مضر صحت گوشت و زائد المعیاد مشروبات ضبط، جرمانے عائد، ترجمان فوڈ اتھارٹی
خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں غیر معیاری اور مضر صحت خوراک کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مردان، دیر لوئر اور ڈی آئی خان میں بڑی کارروائیاں کی ہیں۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مردان میں نوشہرہ روڈ پر ناکہ بندی کے دوران ایک گاڑی سے 300 کلوگرام مضر صحت گوشت برآمد کیا گیا جسے موقع پر تلف کر دیا گیا جبکہ ذ مالکان پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ دیر لوئر میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ لائیو سٹاک کے ہمراہ تیمرگرہ با زار میں ایک قصاب کی دکان پر چھاپہ مارا، جہاں سے 300 کلوگرام سے زائد مضر صحت گوشت برآمد ہوا۔ دکان کو سیل کر کے قصائی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی اور قصائی گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ڈی آئی خان فوڈ سیفٹی ٹیم نے پروا بازار میں ایک گودام پر چھاپے کے دوران 1100 لیٹر زائد المعیاد مشروبات برآمد کر کے ضبط کر لیے گئے جبکہ گودام کے مالک پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی واصف سعید نے کامیاب کارروائیوں پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ غیر معیاری اور مضر صحت خوراک کے خلاف صوبہ بھر میں بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پشاور میں پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں، متعدد یونٹس سربمہر

ڈائریکٹر ایکسائز پشاور ریجن کی پراپرٹی ٹیکس دفاتر کے دورے، ریکوری تیز کرنے کی ہدایات
محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس جمع کرنے کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں اور نادہندہ گان کے خلاف کاروائیاں بھی عمل میں لائی جارہی ہیں۔اس ضمن میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر (ETO-VI) پشاور اعجاز خان کی زیر نگرانی پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران پشاور شہر کے مختلف علاقوں میں واقع متعدد رہائشی و تجارتی یونٹس کو طویل عرصہ سے عدم ادائیگی پر سربمہر (سیل) کر دیا گیا۔
محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن کے مطابق ٹیکس نادہندگان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد سرکاری محصولات کی بروقت وصولی کو یقینی بنانا اور ٹیکس نظام کو مزید شفاف بنانا ہے۔ محکمہ ایکسائز نے اس ضمن میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اضافی جرمانوں، قانونی کارروائی یا سیلنگ سے بچنے کے لیے اپنے واجب الادا ٹیکس بروقت جمع کرائیں۔
مزید برآں،ڈائریکٹر ایکسائز و ٹیکسیشن پشاور ریجن سیدالامین نے پراپرٹی ٹیکس دفاتر پشاور۔II اور پشاور۔VI کا دورہ کیا اور ایک مشترکہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس کے دوران پراپرٹی ٹیکس ریکوری کی موجودہ رفتار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس عمل کو مزید تیز کرنے کے لیے احکامات جاری کیے گئے۔ متعلقہ افسران توصیف خان اور اعجاز خان کو جامع حکمتِ عملی جلد مرتب کرنے اور عملے کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایات دی گئیں۔ ٹیکس گزاروں کے ساتھ خوش اسلوبی اور رہنمائی پر مبنی رویہ اختیار کرنے پر بھی زور دیا گیا۔
اس موقع پر پشاور میں جاری GIS پراپرٹی ٹیکس سروے پر بھی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر GIS شعیب عالم نے اب تک مکمل کیے گئے فیلڈ سروے کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ڈائریکٹر پشاور ریجن نے ہدایت کی کہ GIS Associates کے کام کی نگرانی مزید تیز اور منظم کی جائے تاکہ محکمانہ امور کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے ٹیکس نظام کو مزید آسان اور شفاف بنایا جا سکے

صوبائی وزیرِ قانون کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول طورہ ستنہ کا اچانک دورہ

خیبرپختونخوا کے وزیرِ قانون و پارلیمانی امور آفتاب عالم ایڈوکیٹ نے چیئرمین تحصیل گمبٹ ساجد اقبال کے ہمراہ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول طورہ ستنہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اسکول میں تعلیمی نظام، تدریسی معیار، اساتذہ کی حاضری اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران صوبائی وزیرِ قانون نے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا، اساتذہ اور طلبہ سے ملاقات کی اور تدریسی عمل کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے اسکول میں موجود سہولیات، صفائی کی صورتحال اور فرنیچر سمیت دیگر انتظامی امور پر بھی توجہ دی۔ آفتاب عالم نے اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر (ڈی او) کو ہدایت کی کہ غیر حاضر اساتذہ کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اور اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ تعلیمی نظم و ضبط پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے تعلیمی معیار، اساتذہ کی حاضری اور غفلت پر سخت کارروائی کی ہدایت کی. وزیرِ قانون نے کہا کہ طلبہ کا مستقبل قوم کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے اور اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں دیانتداری اور سنجیدگی سے ادا کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت سرکاری تعلیمی اداروں میں معیارِ تعلیم بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ چیئرمین تحصیل گمبٹ ساجد اقبال نے اس موقع پر فروغِ تعلیم کیلئے تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا

خیبرپختونخوا کے وزیر ایکسائز سید فخر جہان کی پشاور پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

صوبائی وزیر کی نومنتخب صدر ایم ریاض،جنرل سیکریٹری عالمگیر خان، فنانس سیکرٹری ارشاد علی اور دیگر کابینہ و گورننگ باڈی کو دلی مبارکباد

پشاور پریس کلب نے ذمہ دار صحافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے، سید فخر جہان

آزاد اور ذمہ دار صحافت جمہوری معاشرے کی مضبوطی کے لیے ناگزیر ہے، صوبائی وزیر

نومنتخب عہدیداران صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں رہیں گے، سید فخر جہان کا اظہارِ امید

نئی کابینہ صحافتی اقدار کے فروغ کے لیے کاوشیں جاری رکھیں گی، وزیر ایکسائز

عوامی مسائل کے اجاگر کرنے میں صحافی برادری کا کردار اہم ہے، سید فخر جہان

صوبائی وزیر کا نومنتخب عہدیداران کے لیے نیک تمناؤں اور مزید کامیابیوں کی دعا

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں

پشاور: فوڈ سیفٹی ٹیموں کی مردان، دیر لوئر اور ڈی آئی خان میں بڑی کارروائیاں، ترجمان

پشاور: مردان میں ناکہ بندی کے دوران گاڑی سے 300 کلوگرام مضر صحت گوشت برآمد کرکے تلف، مالکان پر بھاری جرمانے، ترجمان

پشاور: دیر لوئر میں فوڈ سیفٹی ٹیم کی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ لائیو سٹاک کے ہمراہ تیمرگرہ بازار میں قصاب کی دکان پر چھاپہ، ترجمان

پشاور: دکان سے 300 کلوگرام سے زائد مضر صحت گوشت برآمد، دکان سیل، ایف آئی آر درج، قصائی گرفتار، ترجمان

پشاور: ڈی آئی خان کے پروآ بازار میں گودام پر چھاپہ، 1100 لیٹر زائد المعیاد مشروبات ضبط، مالک پر بھاری جرمانہ، ترجمان

پشاور: صوبہ بھر میں غیر معیاری و مضر صحت خوراک کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ڈائریکٹر جنرل واصف سعید

پشاور: مضر صحت خوراک میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، واصف سعید

پشاور پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کی مبارکباد

پشاور پریس کلب کے نو منتخب صدر ایم ریاض، جنرل سیکرٹری عالمگیر خان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، شفیع جان

نو منتخب فنانس سیکرٹری ارشاد علی سمیت دیگر کابینہ کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں، شفیع جان

نو منتخب کابینہ کا جمہوری عمل کے ذریعے انتخاب جمہوری و صحافتی اقدار کی عکاسی ہے،شفیع جان

نو منتخب صدر کی مسلسل چھٹی بار کامیابی ان پرصحافتی برادری کے اعتماد کا مظہر ہے، شفیع جان

خیبر پختونخوا کے صحافی غیر جانبدارانہ صحافت کے علمبردار ہیں، شفیع جان

نامساعد حالات کے باوجود صحافیوں نے پیشہ ورانہ انداز میں اپنی خدمات انجام دی ہیں، شفیع جان

خیبر پختونخوا کے صحافیوں نے اپنے قلم کے ذریعے امن و امان کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے، شفیع جان

صحافی برادری معاشرے کے کمزور اور مظلوم طبقات کی آواز بنتی رہے، شفیع جان

نوجوان وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو صحافیوں کے مسائل کا مکمل ادراک ہے، شفیع جان

صوبائی حکومت صحافیوں کو آزاد اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، شفیع جان

صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے انڈومنٹ فنڈ، خصوصی گرانٹس اور دیگر اقدامات جاری ہیں، شفیع جان

نو منتخب کابینہ صحافتی اقدار اور جمہوری روایات کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے، شفیع جان