خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائے انرجی اینڈ پاور اور معدنی ترقی انجینئر احمد جان سے بدھ کے روز انکے دفتر پشاور میں کورین کمپنی ایل ایس جی ہائڈرو پاور لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ہیون جون چوئی کی سربراہی میں دو رکنی وفد نے ملاقات کی،ملاقات کے دوران کورین وفد نے نگران وزیر سے باہمی دلچسپی کے امور خصوصی طور پر صوبے کے توانائی سیکٹر میں کوریا کی جانب سے کی جانے والی باہمی تعاون اور پن بجلی کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ تبادلہ خیال کیا،کورین وفد نے نگران وزیر کو صوبائی نگران کابینہ میں شامل ہونے پر مبارکباد دی اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،اس موقع پر نگران وزیر نے کورین وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے توانائی سیکٹر میں کورین کمپنیز کا باہمی تعاون اس شعبے کی ترقی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،انھوں نے کہا کہ ہمارا صوبہ پن بجلی کے شعبے میں ترقی کے حوالے سے بیرونی سرمایہ کاری وسیع امکانات کا حامل ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ ہم اس شعبے کو ترقی دیں،