Home Blog Page 198

ہمیں اپنے ملک پاکستان کو اپنی جان سے بڑھ کرروح اورعقیدے کا حصہ بنانا ہوگا۔صوبائی وزیر قانون

ملک کے دوسرے حصوں کی طرح پورے کوہاٹ ڈویژن میں بھی 77 واں جشن آزادی قومی جوش وجذبے کے ساتھ شایان شان طریقے سے اس عہد کی تجدید کے ساتھ منایا گیا کہ ملک خداداد کو عظیم سے عظیم تربنانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔کوہاٹ ڈویژن کی جشن آزادی کی بڑی تقریب کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ کونسل ہال کوہاٹ میں منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی، سابق وفاقی وزیر داخلہ شہریار آفریدی ایم این اے، چیئر مین ڈیڈاک کوہاٹ شفیع جان ایم پی اے، داؤد شاہ آفریدی ایم پی اے،چیئرمین تحصیل لاچی احسان خان،ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدلاکرم چترالی،ڈی پی او کوہاٹ عمر خان، ضلعی انتظامیہ کے افسران،قومی تعمیر نومحکموں کے حکام،سکولوں کے بچوں اورمختلف مکتبہ فکرکے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ کونسل کے لان میں پرچم کشائی کی گئی،کیک کاٹا گیا اورمہمانوں نے مون سون شجرکاری کے تحت پودے بھی لگائے۔مقررین نے اپنے خطا ب میں کہا کہ ہمارے اسلاف نے پاکستان کی حصول کیلئے بیش بہاں قربانیا دیں جس کا مقصد زمین کاایک ٹکڑاحاصل کرنا نہیں تھا بلکہ اس کا بنیادی مقصد آزاد مملکت کا قیام تھاجہاں اللہ تعالیٰ کی حاکمیت، قانون اور انصاف کی حکمرانی،آئین کی بالادستی اورطاقت ور اورکمزور سب کیلئے ایک ہی قانون تھا۔مقررین نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے اورآزادی کی قدر لوگ جانتے ہیں جو اس نعمت سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کواپنے جان سے بڑھ کرروح اورعقیدے کا حصہ بنانا اور نئی نسل میں اپنے ملک کے ساتھ حب لوطنی کا جذبہ پیدا کرناہوگا۔ قبل ازیں سکول کے بچوں نے آزادی کی اہمیت پرتقاریرکرنے کے علاوہ ملی نغمے اورٹیبلو پیش کئے جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔

خیبرپختونخوا کے وزیر لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی نے ملک بھر کی طرح جشن آزادی شاندار

خیبرپختونخوا کے وزیر لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی نے ملک بھر کی طرح جشن آزادی شاندار اور پرجوش طریقے سے ریسکیو 1122 سیدو شریف سوات میں منائی اس پر وقار تقریب کے آغاز میں مہمان خصوصی فضل حکیم خان یوسفزئی، ایم این اے سلیم الرحمن اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد سعد نے پرچم کشائی کی تقریب میں قومی ترانہ کیساتھ ساتھ سلامی بھی پیش کی گئی اور ریسکیو کے چاق و چوبند دستے نے مارچ پاسٹ کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا اس موقع پر فضل حکیم خان نے قوم کو جشن آزادی کے موقع پر مبارک باد پیش کی اور پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعائیں مانگیں،اس موقع پران شہدا کے لئے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں جنہوں نے اس مقدس سرزمین کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور اپنے وطن عزیز کی مٹی کی لاج رکھ لی فضل حکیم خان یوسفزئی نے تمام اہل وطن کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مل کر اپنے وطن عزیز کو عظیم بنانے کے لئے انتھک محنت کرنے کی ضروررت ہے،پاکستان برِصغیر کے مسلمانوں کی طویل جدو جہد اور بے مثال قربانیوں کے نتیجے میں حاصل کیا گیا ہے جس کی سلامتی اور تعمیر و ترقی اس ملک میں بسنے والے تمام لوگوں کی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے اوراس کی حفاظت کے لئے ہم ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی اور انصاف کا بول بالا کرنے کیلئے کردار ادا کرنا ہے۔ہم بانی قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں ایمان، اتحاد اور یقین محکم کے اصولوں پر چلتے ہوئے اپنے ملک کو دنیا کے نقشے پر ایک عظیم، مستحکم اور خوشحال ریاست بنانے کیلئے ہر طرح کی قربانی دیں گے۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے کھیل وامورنوجوانان سید فخر جہان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

14 اگست یوم آذادی کی مناسبت سے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں پہلے سپورٹس کلائمبنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیراعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے کھیل وامورنوجوانان سید فخر جہان تھے۔مشیر کھیل نے مقابلے دیکھے، کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور انعامات تقسیم کئے۔ان کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس عبد الناصر خان،الپائن کے صدر ابو ظفر صادق، سیکرٹری قرار حیدر،صوبائی سیکرٹری نجیب خٹک اور ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس سید جعفر شاہ سمیت دیگر موجود تھے، اس موقع پرمشیر کھیل سید فخر جہان نے کلائمبنگ سپورٹس کی تمام تر سہولیات مہیہ کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کلائمبنگ سپورٹس پر بھی توجہ دی رہی ہے تاکہ دوسرے کھیلوں کی طرح ہمارے صوبے کے کھلاڑی اس گیم میں بھی ملک کا نام روشن کرسکیں،ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی آمین گنڈاپور کے خصوصی احکامات کی بدولت کھیل و کھیلاڑوں کی فلاح وبہبود اور میدانوں کو آباد کرنے کے لئے صوبائی حکومت ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے جس کے ثمرات مستقبل قریب میں رونما ہوں گے مشیر کھیل نے کہا کہ دوسرے اضلاع میں بھی کلائمبنگ سپورٹس کی بنیادی سہولیات میسر کی جائے گی اور اس گیم کے لئے کوچز کی تقرری بھی عمل میں لائی جائے گی ان کا کہنا تھا کے میرے دروازے کھلاڑیوں کے لئے کھلے ہیں اور ان کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،سپورٹس کلائمبنگ چیمپئن شپ میں مختلف کیٹگریز میں مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس کے نتائج کے مطابق لڑکیوں کے انڈر 8 کے مقابلوں میں عاصمہ نے گولڈ،میمونہ نے سلور،حوریہ نے براونز میڈل حاصل کرلی،،اوپن کلاسک کیٹگری میں واجد نے گولڈ میڈل،تنویر احمد نے سلور جبکہ امجد نے براونز میڈل جیت لی ایسی طرح اوپن سپیڈ کیٹگری میں ابوزر نے گولڈ،ظہیر احمد نے سلور جبکہ حضیفہ نے براونز میڈل اپنے نام کرلیاسی طرح انڈر 12 کیٹگری میں امیمہ نے طلائی،بختاور نے چاندی جبکہ فاطمہ نے کانسی کا تمغہ جیت لیا،کلاسک میں مناحل افضل نے پہلی،عظمہ نے دوسری اور ملیحہ ناز نے تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی،اسی طرح بوائز کے مقابلوں میں انڈر 8 میں حسنین نے گولڈ،احمد نے سلور اور عزیر نے براونز میڈل جیت لی،انڈر 10 کیٹگری میں سفیان احمد،احمد زید اور منیب نے بالترتیب گولڈ،سلور اور براونز میڈل جیت لئے،انڈر 12 میں سبحان نے پہلی،حسن نے دوسری اور افتخار نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی،انڈر 14 میں عباس نے گولڈ،اضغرعلی نے سلور جبکہ راشد نے براونز میڈل اپنے نام کرلی،انڈر 16 میں توحید نے پہلی عدنان نے سلور،سلیم نے براونز میڈل جیت لی۔

پشاور ہائی کورٹ میں جشنِ آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے پرچم کشائی کی۔
وطن عزیزکے77ویں یوم آزادی کے موقع پر پشاور ہائی کورٹ میں جشنِ آزادی کی ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم، کورٹ کے ججز،، ایڈوکیٹ جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور، چئیرمین سروس ٹریبونل،ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، خیبرپختونخوا بار کونسل کے عہدیداروں و ممبران اور پشاور ہائی کورٹ کے عملہ نے بھر پور شرکت کی۔اس موقع پرچیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے پرچم کشائی کی اورپولیس کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم بلند کرنے کے بعدسلامی دی۔تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم وطن نے عوام کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی اور آزادی کے حصول کے لئے جدوجہد کرنے والوں کی قربانیوں اور محنت کو خراج عقیدت پیش کیا۔پرچم کشائی کی تقریب میں مملکت خدادادپاکستان کی ترقی، استحکام اور سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔اس موقع پر یوم آزادی کو شایان شان طورپر منانے کے لئے پشاور ہائی کورٹ کی عمارت کو جھنڈوں، قمقموں اور غباروں سے بڑی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا تھا۔

یوم آزادی کے خصوصی دن پر عزم کرتے ہیں کہ صوبے کو معاشی لحاظ سے خودمختار بنائیں گے۔ مشیر خزانہ و بین الصوبائی رابطہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

مشیر خزانہ و بین الصوبائی رابطہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ہمراہ پرچم کشائی تقریب سول سیکریٹریٹ میں شرکت کی جس میں صوبائی کابینہ ممبران، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا سمیت متعدد حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کے اس خصوصی دن پر ہم عزم کرتے ہیں کہ خیبرپختونخوا کو معاشی خود مختار صوبہ بنائیں گے اور عوام کی امانت کا استعمال بہترین طریقے سے عوامی مفاد کیلئے کریں گے اور عوام کی امانت کو عوام تک اچھے طریقے سے پہنچائیں گے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ صحت، تعلیم، ماحولیات اور امن و امان کی بہتر صورتحال کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائیں گے اور اس حوالے سے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ یوم آزادی کے دن پر عزم کرتے ہیں کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے سرکاری ملازمین کا خصوصی خیال رکھا جائے گا اور وفاق کے ساتھ ہمارے جتنے بھی مالی و دوسرے معاملات چل رہے ہیں ان پر پیش رفت کیلئے پہلے ہی سے کام کر رہے ہیں ان پر پیش رفت کو مزید تیز کیا جائے گا تاکہ صوبہ ترقی کی راہ ہر گامزن ہو۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ یوم آزادی ہمیں اپنے آباؤاجداد اور اسلاف کی قربانی کی یاد دلاتا ہے اسلئے ہمیں بھی چاہیے کہ ہم محنت کریں تاکہ ہمارا ملک پاکستان اور صوبہ معاشی لحاظ سے بھی مضبوط ہو سکے۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس پاک سر زمین کو تاقیامت توانا اور سلامت رکھے۔

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے 77 ویں یوم آزادی منانے کی تیاریوں کے حوالے سے پیر کے روز پشاور میں منعقدہ اجلاس کی

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے 77 ویں یوم آزادی منانے کی تیاریوں کے حوالے سے پیر کے روز پشاور میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پرایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور عابد مجید، متعلقہ انتظامی سیکرٹریز اور دیگر حکام بھی موجود تھے جبکہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس کو سیکرٹری ایڈمنسٹریشن محمد اسرار کی جانب سے یوم آزادی پر ہونے والی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز نے اضلاع میں ہونے والے پروگرامز کے بارے میں اجلاس کو آگاہ کیا۔ اس موقع پرچیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ماضی کی طرح اس سال بھی جشن یوم آزادی بھر پور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم آویزاں اور برقی قمقموں سے چراغاں کیا جائے۔ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر اور اضلاع میں پرچم کشائی، ریلیوں، خصوصی واک کا انعقاد کیا جائے۔ اسی طرح تعلیمی اداروں میں آزادی کی مناسبت سے تقاریب کا اہتمام کیا جائے جس میں جشن آزادی کے حوالے سے آگاہی تقاریر، کھیلوں کے مقابلے شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کی سرگرمیوں کو اخبارات، ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا پر اجاگر کیا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 14 اگست پاکستان کو ایک مثالی فلاحی ریاست بنانے کے عزم کا اعادہ کرنے کا دن ہے جس کیلئے ہم سب مل کر محنت و کوشش جاری رکھیں گے۔

عمران خان کے وژن کے مطابق خیبر پختونخوا میں عوامی منصوبوں پر عمل ہورہاہے، تعلیم کے کارڈ کے اجراء کسیاتھ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ترقیاتی سکیموں کا جال بچھا دیا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ترقیاتی سکیموں کا جال بچھا دیا ہے، عوامی وزیر اعلیٰ نے صوبے میں تعلیم کارڈ کا اجراء کردیا ہے۔ ایک لاکھ مستحق خاندانوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کررہے ہیں۔ پیر کو جاری بیان میں مشیر اطلاعات کا کہناتھا کہ خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ پر مفت علاج اور ادویات دی جارہی ہیں جبکہ دوسری جانب پنجاب اور وفاق میں مینڈیٹ چوروں کا ٹولہ صرف ٹک ٹاک اور گانا بنانے میں مصروف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ چور سرکار، پٹوارویوں،جیلوں کے سپریٹنڈنٹ اور تھانہ داروں کے تبادلے کرر رہی ہے جبکہ لاہور کے ہسپتالوں میں مریض رل رہے ہیں، لوگ مہنگائی کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں۔ مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ چور ٹولہ عوام کو بھول کر جیولن تھرو کے کوچ بننے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکے معاون خصوصی برائے بہبود آبادی اور پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما ملک لیاقت علی خان نے کہا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکے معاون خصوصی برائے بہبود آبادی اور پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما ملک لیاقت علی خان نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا دارومدار براہِ راست بہبود آبادی اور خاندانی منصوبہ بندی سے ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور بہبودِ آبادی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں کیونکہ عوام کو ریلیف دینا عوامی ایجنڈا میں اولین ترجیح ہے۔ پاکستان کی ترقی کے لیے ہر کام خلوص نیت اور دیانتداری کے ساتھ فرض سمجھ کر سب ملکر کام کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسرز کے لیے منعقدہ ایک روزہ سیمینار
Sensitization on National Narrative for Population Growth (TAWAZUN)
میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔سمینار میں سیکرٹری بہبودِ آبادی عماد علی لوہانی، ڈائیریکٹر جنرل بہبود آبادی عائشہ احسن اور بہبودِ آبادی کے ڈسٹرکٹ افسران نے شرکت کی۔ سیمینار میں محکمہ کی طرف سے معاون خصوصی کو ایک سالہ کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سیمینار سے خطاب میں ملک لیاقت علی خان نے کہا کہ ہمیں دنیا کے ساتھ قدم ملا کر چلنا ہوگا ورنہ جدید دور میں ہم بہت پیچھے رہ جائیں گے بہتر زندگی کے لیے لوگوں میں بہبودِ آبادی اور خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے شعور پیدا کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ غذائی، پانی، صحت کی سہولیات اور دیگر وسائل کی فراہمی مشکل ہو جاتی ہے۔ خاندانی منصوبہ بندی سے ماؤں اور بچوں کی صحت بہتر ہوتی ہے اور زچگی کے دوران پیچیدگیوں میں کمی آتی ہے۔لوگوں کو بہترین تولیدی صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر یقینی بنانے کے لیے دیہی سطح پر مراکز کو مزید فعال بنائینگے۔ ملک لیاقت علی خان نے کہا کہ چھوٹے خاندان زیادہ بہتر مالی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں اور بچوں کو اچھی تعلیم و تربیت فراہم کر سکتے ہیں جس سے بے روزگاری، غربت اور بے گھری جیسے مسائل کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی اور بہبودِ آبادی کی پالیسیوں کو فروغ دے کر، معاشرتی اور اقتصادی استحکام حاصل کیا جا سکتا ہے جو ایک ترقی یافتہ معاشرے کی ضامن ہو سکتی ہیں۔

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکورخان نے کہا ہے کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام چلنے والے تعلیمی اداروں کی معیار بہتر بنانے کیلیے

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکورخان نے کہا ہے کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام چلنے والے تعلیمی اداروں کی معیار بہتر بنانے کیلیے موجودہ صوبائی حکومت عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ورکرز ویلفئیر بورڈ خیبر پختونخوا کے سکولوں کے تعلیمی نظام کو مذید بہتر بنائینگے اور ان سکولوں کو صوبے کے بہترین تعلیمی اداروں کے صف میں کھڑا کرینگے انہوں نے اساتذہ کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کے ساتھ محنت کریں کیونکہ ان سٹوڈنٹس کا مستقبل آپ کے ہاتھوں میں ہے والدین کے بعد ان بچوں کی سب سے ذیادہ ذمہ داری اساتذہ پر ہوتی ہے صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار ورکنگ فوکس گرائمر سکول مردان کے سٹوڈنٹس کی حالیہ بورڈ امتحان میں نمایاں اور اپنے سکول میں ٹاپ پوزیشن لینے والے اور مختلف ٹیکنیکل کورسز مکمل کرنے والے طلباء وطالبات میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کرنے کے حوالیسے منعقدہ تقریب سے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انکے ہمراہ صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو، ارکین صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی، احتشام آفریدی، سیکرٹری ڈبلیو ڈبلیو بی،ایڈیشنل سیکرٹری لیبر، ڈی جی ای ایس ایس آئی، ڈائریکٹر لیبر سمیت محکمہ محنت کے دیگر افسران، سکول پرنسپل، اساتذہ، طلبہ اور والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کا انعقاد ورکنگ فوکس گرائمر ہائیر سیکنڈری سکول مردان میں ہوا صوبائی وزراء فضل شکورخان اور ظاہر شاہ طورو نے میٹرک کے امتحان میں پوزیشن ہولڈرز اورمختلف ٹیکنیکل کوسرز مکمل کرنے والے طلباء وطالبات میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے صوبائی وزیر فضل شکورخان نے ورکنگ فوکس گرائمر سکول مردان کے میٹرک امتحان میں ایک ہزار سے زائد نمبر حاصل کرنے والے ہر سٹوڈنٹس کیلیے 10ہزار روپے کا اعلان کیا اور ڈائریکٹر ایجوکیشن لیبر ڈیپارٹمنٹ کو فوری طور پر کیش ادا کرنے کی ہدایات جاری کئے تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر فضل شکورخان کا کہنا تھا کہ کی کسی کی محنت رائیگاں نہیں جاتا محنت کرنے والوں کو اسکی محنت کا صلہ اور بدلہ ضرور ملتا ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ ورکنگ فوکس گرائمر سکولوں کے سٹوڈنٹس آگے ابھی اسی طرح محنت جاری رکھیگی اور اچھے کالجز اور یونیورسٹیز میں داخلے لینیگے اور تعلیم کو ادھورا نہیں چھوڑینگے انہوں نے کہا کہ یہی بچے قوم کا قمیتی اثاثہ ہے اور انہی بچوں نے آگے بڑھ کر مستقبل میں ملک کی بھاگ دوڑ سھنبالنا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ محنت میں عملی کام جاری ہے پچھلے 5 سالوں سے مزدوروں کے بچوں کے سکالرشپس کیسز زیر التواء پڑے تھے جن پر محکمہ کے متعلقہ افسران کو مسئلہ تیزی سے حل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے اللہ کے کرم سے سکالرشپس کی اہلیت رکھنے والے تمام سٹوڈنٹس کو سکالرشپ فنڈز جاری کیا ہوا ہے اور تمام زیر التواء کیسز ختم ہوگئے ہیں انہوں مذید کہا کہ محکمہ لیبر کے زیر انتظام چلنے والے ورکرز ولیفئیر بورڈ کے سکولوں کی تعلیمی معیار کو اتنا بہتربنائینگے کہ ان کا شمار صوبے کی بہترین تعلیمی اداروں میں ہوگا انہوں سکول کے اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ورکنگ فوکس گرائمر سکولز میں بہتری اور معیاری تعلیم اانکے اساتذہ کا بچوں کی محنت اور کوشش کے بغیر ممکن نہیں ہے صوبائی وزیر نے اسی مہینے سے ورکرز ویلفئیر بورڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصد اضافے اور اسی سال ٹائم سکیل پروموشن اور اپگریڈیشن کی یقین دہانی کرائی۔

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی نے زیر تعمیر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز سوات کا دورہ

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی نے زیر تعمیر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز سوات کا دورہ کیا جہاں پر انہیں یونیورسٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے زیر تعمیر یونیورسٹی کے حوالے سے درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر سیکرٹری لائیو سٹاک محمد فخر عالم، ڈی جی ڈاکٹر اصل خان، سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ریسرچ اعجاز، سیکرٹری فشریز محمد شفیع مروت اور دیگر بھی تھے اس موقع پر صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی کو یونیورسٹی پر اب تک کی پیش رفت اور فنڈز فراہمی سے متعلق بریفنگ دی گئی بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یونیورسٹی کی تعمیراتی کام شروع کرنے کیلئے ایک بلین روپے درکار ہے تاکہ کام تیزی سے جاری رکھا جا سکے، یونیورسٹی ڈیزائن کے علاوہ کوئی فنڈز جاری نہیں کئے گئے ہیں اور اس کے علاوہ 2022 کے فلڈ میں یونیورسٹی سائٹ کا کافی حصہ بھی سیلاب سے متاثر ہوا جس کیلئے ڈپٹی کمشنر سوات کو بھی سیکشن فور کیلئے تفصیلات دئیے گئے ہیں صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز سوات کے جتنے بھی مسائل ہیں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کو آگاہ کرکے حل کردئیے جائیں گے صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ اصل مقصد طلبا و طالبات کو جدید تعلیم و تحقیق کے مواقع فراہم کرنا ہے جس کے لیے تدریسی و تحقیقی سرگرمیوں کا اجراء ناگزیر ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی کی مستقل عمارت کی تعمیر پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا ہے کہ حکومت اس مقصد کے لیے درکار وسائل کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے مذکورہ یونیورسٹی کے قیام کو اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کے قیام سے نہ صرف اس شعبے میں دلچسپی لینے والے طلبا و طالبات کو معیاری تعلیم و تحقیق کی سہولت میسر آئے گی بلکہ یہ منصوبہ لائیوسٹاک اور دیگر متعلقہ شعبوں کی ترقی کیلئے بھی سنگ میل ثابت ہوگا۔