Home Blog Page 232

مون سون بارشوں اور سیلاب کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے مون سون بارشوں اور سیلاب کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے جمعہ کے روز اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں طوفانی بارشوں، آندھی، طوفان اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں نقصانات سے بچنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری آبپاشی، ریلیف، سی اینڈ ڈبلیو سمیت آرمی، ایف سی، ریسکیو، پی ڈی ایم اے حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ جبکہ تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتہائی ضروری منصوبوں کی منظوری دیدی گئی ہے۔ مزید بتایا گیا کہ سوات میں بحرین بازار روڈ کی بحالی پر تیزی سے جاری کام رواں ہفتے کے اختتام تک مکمل کر لیا جائے گا۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبے کی مالی مشکلات کے باوجود سیلاب سے نمٹنے کے لئے درکار فنڈز کی دستیابی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جارہی ہے۔ اور ہدایت کی کہ نوشہرہ میں حفاظتی پشتوں میں شگافوں کی فوری طور پر مرمت کی جائے۔چیف سیکرٹری نے مزید ہدایت کی کہ سیاحتی اضلاع میں سیاحوں کی آمد کے پیش نظر ان کی متوقع تعداد کے مطابق اقدامات کئے جائیں۔ کسی ناگہانی صورتحال اور سیلاب کی وجہ سے رابطہ سڑکیں منقطع ہونے پر سیاحوں کے لیے مناسب انتظامات بھی کئے جائیں۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ سینڈ بیگز، لائف جیکٹس، کشتیاں، ڈی واٹرنگ پمپس سمیت دیگر درکار ضروری آلات اور مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ سیلابی ریلوں کے ممکنہ خطرے کے حامل اضلاع بالخصوص چترال، سوات، ڈی آئی خان، ٹانک، چارسدہ، نوشہرہ میں پیشگی ضروری اقدامات کئے جائیں۔چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ سیلاب کے خطرے سے دوچار اضلاع میں انتظامیہ پہلے سے اشیائے خوردونوش، پیٹرول اور ضروری ادویات کا وافر ذخیرہ بھی یقینی بنائے۔ چیف سیکرٹری نے تمام اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو محکمہ ریلیف کے مون سون منصوبے اور اربن فلڈنگ پلان پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انکا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کو کم سے کم کرنے کیلئے بروقت اقدامات ضروری ہیں۔

بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل کی مقتول من موہن سنگھ کے لواحقین سے ملاقات اور تعزیت

خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اطلاعات، اوقاف، حج، مذہبی اور اقلیتی امور بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد اعظم خان کی ہدایت پر مقتول منموہن سنگھ کے لواحقین سے ملاقات اور تعزیت کی۔ صوبائی حکومت کی جانب سے لواحقین کے لیے 10 لاکھ روپے کی مالی امداد کا بھی اعلان کیا۔ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل شرپسندوں کی فائرنگ سے زخمی ترلوک سنگھ کے گھر گئے اور ان کی عیادت کی۔ نگران صوبائی وزیر نے ان کے علاجِ کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے 5 لاکھ روپے مالی معاونت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایت پر یہاں آئے ہیں۔ نگران وزیراعلی نے اس افسوسناک واقعہ کا فوری نوٹس لے کر متعلقہ اداروں کو تحقیقات کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائے گی اور لواحقین کو انصاف دلایا جائے گا۔ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے مزید کہا کہ اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے اور اقلیتوں کو نشانہ بنا کر علاقے کا امن خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔ صوبے میں مثالی بھائی چارے کی فضا قائم ہے۔ کسی گروہ کو یہ امن اور بھائی چارے کی فضا خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ صوبے میں بسنے والی اقلیتیں اس صوبے پر برابر کا حق رکھتیں ہیں۔

بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے گردوارہ بھائی جوگا سنگھ محلہ جوگن شاہ میں مقتول منموہن سنگھ کے والد موہن سنگھ اور بھائی سمیت سکھ برادری کے رہنماؤں سے ملاقات میں انہیں صوبائی حکومت کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ ان کا کہنا تھا کہ منموہن سنگھ کے قاتلوں کی جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

محکمہ ماہی پروری خیبر پختونخوا نے ہزارہ ڈویژن میں ٹراؤٹ مچھلیوں میں پائے جانے والے بیماری کا تفصیلی معائنہ

محکمہ ماہی پروری خیبر پختونخوا نے ہزارہ ڈویژن میں ٹراؤٹ مچھلیوں میں پائے جانے والے بیماری پر قابو پانے اور مذید پھیلنے سے روکنے کیلیے ڈائریکٹر جنرل فشریر خصرو کلیم کی قیادت میں وادی کاغان کے مختلف مچھلی فارمز کا دورہ کیا اس موقع انکے ہمراہ جاپانی تحقیقاتی ماہر اور جیکا(JICA) اتھارٹی کے نمائندہ ہیمامٹسویاشی، ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز ضلع مانسہرہ فہیم اختر خان اور دیگر نے بھی موجود تھے تحقیقاتی ٹیم نے وادی کاغان کے مختلف ٹراؤٹ مچھلی فارمز میں بیماری سے مرنے والے مچھلیوں کا تفصیلی معائنہ کیا جاپانی تحقیقی ماہر ہیمامٹسویاشی نے مذید تحقیق کیلیے فارمز میں بیمار مچھلیوں کے نمونے بھی اکٹھے کئے اور ان کے تصاویر بھی کھینچ لیے انہوں نے جیکا اتھارٹی کی طرف سے مچھلی فارمز تکنیکی معاونت اور جدید مشینری کے ساتھ ساتھ نئی ٹراؤٹ بریڈ متعارف کرانے کی یقین دہانی کرائی ڈی جی فشریز خصرو کلیم نے تکنیکی معاونت کی فراہمی اور نئی ٹراؤٹ بریڈ متعارف کرانے پر جاپانی تحقیقی ماہر کا شکریہ ادا ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز ضلع مانسہرہ کو ہدایت جاری کی کہ جیکا کنسلٹنٹ کے ساتھ مکمل تعاون کریں

منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام ، افیون او چرس برآمد، دوسری کاروائئ میں افیون برآمد، ملزم گرفتار ، مقدمہ درج۔

تھانہ ایکسائز پشاور ریجن کی دو کامیاب کاروائیاں ، پہلی کاروائی میں بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام ، 27600 گرام افیون اور 3600 گرام چرس برآمد، دوسری کاروائئ میں 490 گرام افیون برآمد، ملزم گرفتار ، مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق پہلی کاروائی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر اور سرکل آفیسر پشاور ریجن کے زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ایکسائز پشاور ریجن نے بمعہ دیگر نفری خفیہ اطلاع پر فرنٹیئر روڈ باڑہ بازار میں کاروائی کرتے ہوئے گاڑی نمبری K 7122 سے دوران تلاشی 27600 گرام افیون اور 3600 گرام چرس برآمد کی ، مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور میں ریجن میں مقدمہ درج کردیا گیا۔ دوسری کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ ایکسائز کے زیر نگرانی ایکسائز چیک پوسٹ کوہاٹ پر ایکسائز ٹیم نے مسافر گاڑی میں سوار مسافر سے دوران تلاشی 490 گرام افیون برآمد کی، ملزم شفیق خان ولد غلام جان ساکن یکہ غنڈ تحصیل پنڈیالی ضلع مہمند کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کر دیا گیا،

ملحقہ علاقوں کے مالکان کی اراضی کو محفوظ بنانے کے لیئے ان کی اراضی کا ریکارڈ ڈیجیٹائزیشن

خیبر پختوننخوا کے نگران وزیر بلدیات، الیکشن اور دیہی ترقی ساول نذیر خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی حیات آباد اور اس سے ملحقہ علاقوں کے مالکان کی اراضی کو محفوظ بنانے کے لیئے ان کی اراضی کا ریکارڈ ڈیجیٹائزیشن اور سکیننگ کیا جائے گا تاکہ مالکان اراضی اپنی اراضی کا ریکارڈ ایک کلک کے ذریعے آسانی سے دیکھ سکیں اور انہیں کسی قسم کی مشکلات درپیش نہ ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اچانک دورہ کے دوران کیا۔ اس موقع پر وزیر بلدیات نے اسٹیٹ منیجمنٹ ریکارڈ روم اور پلاٹوں کے تبادلوں کی ون ونڈو آپریشن سیکشن کا دورہ کیا اور وہاں موجود لوگوں کو پلاٹوں کی ٹرانسفر سے متعلق درپیش مسائل دریافت کیے ۔ صوبائی وزیر بلدیات نے پی ڈی اے کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ آحیات آباد کے رہائشیوں کو موجود ہ دستیاب وسائل کے مطابق بھرپور سہولیات فراہم کرےں اور خصوصی طور پر ریکارڈ کو محفوظ بنانے کے لیئے ڈیجیٹائزیشن اور سکیننگ کی جائے تاکہ یہاں کے عوام اپنے اراضی ریکارڈ کو آسانی سے ایک کلک کے ذریعے سے دیکھ سکیں۔ انہوں نے پلاٹوں کے حوالے سے لوگوں کے مسائل جلد حل کرنے اور ایک سہل و شفاف نظام اپنانے کی بھی ہدایت کی ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجو دتھے۔

ڈپٹی ڈی ایچ او کوہاٹ نے 19 جون سے شروع ہونے والے پولیو مہم کا افتتاح کردیا

ڈپٹی ڈی ایچ او کوہاٹ نے 19 جون سے شروع ہونے والے پولیو مہم کا افتتاح کردیا
ڈپٹی ڈی ایچ او کوہاٹ ڈاکٹر طارق عزیز نے 5 سال سے کم عمر کے بچے کوپولیوسے بچاؤ کے قطرے پلاکر 19 جون سے شروع ہونے والے 5 روزہ پولیومہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اسی طرح کوہاٹ میں 22 جون سے خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکو ں کے 6 روزہ مہم کا بھی باقاعدہ آغاز ہوگا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق عزیز نے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جو بچوں کو ہمیشہ کیلئے آپاہج بناتاہے لہٰذا اس مرض کی بخ کنی ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے کوہاٹ میں 2014 کے بعد پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے تاہم حفظ ما تقدم یہ مہم جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ صوبے کے کچھ علاقوں میں اب بھی اس مرض کے نمونے مثبت رپورٹ ہوئے ہے۔اسی طرح خسرہ بھی ایک مہلک بیماری ہے جس سے بچوں کا موت واقع ہوسکتاہے۔ اس لئے پولیو کے علاوہ خسرہ سے بچاؤ کا مہم بھی 22 جون سے شروع کررہے ہیں۔انہوں نے سول سوسائٹی باالخصوص والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے ساتھ ساتھ خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکوں کا کورس بھی کرائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ والدین اورسول سوسائٹی کے بغیر کوئی مہم کامیابی سے ہمکنا رنہیں ہوسکتا۔

تھانہ ایکسائز مردان اور ایکسائز انٹیلجنس کی چارسدہ میں تین کاروائیاں

تھانہ ایکسائز مردان اور ایکسائز انٹیلجنس کی چارسدہ میں تین کاروائیاں۔ تینوں کاروائیوں میں مجموعی طور پر تین من (120 کلوگرام ) چرس، چھ کلوگرام ہیروئین اور تین پستول اور کارتوس برآمد جبکہ پانچ ملزمان گرفتار۔

پہلی کاروائی میں چارسدہ سرڈھیری کے مقام پر کیری ڈبہ سے چھ کلوگرام ہیروئین برآمد جبکہ دو ملزمان گرفتار۔
دوسری کاروائی میں چارسدہ مردان روڈ پر مخبر شدہ گاڑی کو قابو کرکے گاڑی کی ڈگی سے تین من (120 کلوگرام) چرس برآمد جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

تیسری کاروائی میں رشکئی کے قریب ناکہ بندی کے دوران مشکوک ٹرک سے تین عدد پستول برآمد جبکہ ایک ملزم گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق پراوینشل انچارج ایکسائز انٹیلیجنس بیورو کے زیر نگرانی انچارج انسپکٹر EIB-1 اور سب انسپکٹر ایڈیشنل انچارج نے بمعہ دیگر نفری خفیہ اطلاع پر چارسدہ مردان روڈ نزد سرڈھیری بازار ، سوزوکی کیری گاڑی نمبری LRP 1064 کو روک کر دوران تلاشی گاڑی سے 6000 گرام (6 کلو گرام) اعلی کوالٹی ہیروئن برآمد کی، دو ملزمان مشہور و بدنام زمانہ منشیات سمگلر ندیم خان ولد زرنواب خان ساکن علی مسجد کوکی خیل جمرود ضلع خیبر اپنے ساتھی زیر عالم ولد سید جان ساکن کوکی خیل جمرود ضلع خیبر کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کیلئے تھانہ ایکسائز مردان ریجن میں محمد ریاض ایس ایچ او تھانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کردیا گیا۔

دوسری کاروائی میں سرکل آفیسر مردان ریجن کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ ایکسائز ، اور سب انسپکٹرز نے بمعہ دیگر نفری چارسدہ مردان روڈ درگئی بائی پاس بطرف مردان گاڑی نمبری LED 1689 کو روک کر دوران تلاشی گاڑی سے 120000 گرام (120 کلو گرام) چرس برآمد کی۔ دو ملزمان جلال خان ولد جمیل احمد ساکن ڈاکخانہ شاہ قبول گھڑی میر زمان شاہ پشاور اور واجد خان ولد نعمت خان ساکن ذخہ خیل لنڈی کوتل ضلع خیبر کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز مردان ریجن میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔

تیسری کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ ایکسائز مردان ریجن اور سب انسپکٹر نے بمعہ دیگر نفری رشکئی کے قریب ناکہ بندی کے دوران مشکوک ٹرک سے تین عدد پستول برآمد کر ایک ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کردیا گیا۔

احسان اللہ سیکریٹری محکمہ ایکسائز ، اکمل خان خٹک ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اور آفتاب الدین ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول نے متعلقہ عملے کی حالیہ کاروائیوں کو سراہتے ہوئے شاباشی دی اور نقد انعام اور توصیفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

گجوخان میڈیکل کالج نے تاریخ رقم کردی

دوسری بار خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ امتحان میں تمام طلبا و طالبات نے کامیابی سمیٹی
کالج میں زیر تعلیم 50طلبہ ایم بی بی ایس فائنل ائیر امتحان پاس کیا
صوابی: گجوخان میڈیکل کالج صوابی نے خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ ایم بی بی ایس امتحان میں ایک نئی تاریخ رقم کردی۔ میڈیکل کالج میں زیرتعلیم فائنل ائیر کے طلبہ و طالبات نے دوسری با ر مسلسل سو فیصد کامیابی حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق سال 2017/18بیج کے 50طلبہ و طالبات نے کے ایم یو سالانہ امتحانات میں حصہ لیا،جس میں 29فیل اور21میل طلبہ شامل تھے۔ گزشتہ روز کے ایم یو کی جانب سے رزلٹ جاری ہوا جس کے مطابق گجوخان میڈیکل کالج کے طلبہ کی کامیابی کا تناسب سو فیصد تھا۔ کالج ترجمان کے مطابق نمرہ خان نے 1355نمبر لے کر کالج میں پہلی پوزیشن حاصل کی، ولید خان نے1331نمبر لے کر دوسری جبکہ ثانیہ سعید نے 1295نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل اپنے نام کرلی۔
خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے مطابق سالانہ امتحان میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے 16میڈیکل کالج کے مجموعی طور پر 1915طلبہ و طالبات نے حصہ لیاجن میں 1794نے کامیابی حاصل کی اسی طرح کامیابی کا تناسب 93فیصد رہا۔
ڈین /چیف ایگزیکٹیو گجوخان میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر شمس الرحمن نے سالانہ امتحانات میں مثالی کامامیابی پر فخر کا اظہار کیاکرتے ہوئے اعلی کارکردگی پر طلبہ و طالبات سمیت فیکلٹی ممبران اور منیجمنٹ کو مبارک باد دی۔ ڈین نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی میڈیکل کالج کے دو بیجز نے مسلسل سو فیصد کامیابی حاصل کی ہو۔ انہوں نے کہا کہ کالج کے پاس قابل انتظامیہ اور بہترین فیکلٹی ممبران کے باعث یہ سب کچھ ممکن ہو۔ انہوں بتایا کہ کامیابیوں کا یہ سفر جاری رہے گا۔

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کا دورہ سوات

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کا دورہ سوات

چیف سیکرٹری نے تحصیل بحرین میں سیلاب کی وجہ سے بحرین بازار کے متاثرہ روڈ کا معائنہ کیا.

بحرین بازار روڈ کی جلد بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں. ندیم اسلم چوہدری

تحصیل بحرین کے عوام کو درپیش مشکلات کو دیکھتے ہوئے خود اس علاقے کا دورہ کیا۔ چیف سیکرٹری

متاثرہ علاقوں میں روڈ انفراسٹرکچر کی جلد از جلد بحالی کے لیے تمام ادارے متحرک ہیں۔ چیف سیکرٹری

نگران صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات محمد علی شاہ خان، متعلقہ سیکرٹری بھی چیف سیکرٹری کے ہمراہ تھے۔

متاثرہ روڈ کی بحالی کیلئے مکمل فنڈ دینگے ۔ چیف سیکرٹری

بحرین بازار کی خوبصورتی اور رونقیں بحال کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائینگے۔ چیف سیکرٹری

سیاحوں کی سہولت کیلئے سیلاب سے متاثرہ روڈ کی جلد از جلد بحالی اولین ترجیح ہے۔ چیف سیکرٹری

بحرین بازار سے متبادل بائی پاس کے لیے بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ چیف سیکرٹری

خیبر پختونخوا میں ڈیری صنعت کو مستحکم کرنے کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام کا اہتمام

یوایس ایڈ کے اقتصادی بحالی اور ترقیاتی پروگرام، میں خصوصی تربیتی پروگرام کے ذریعے خیبر پختونخوا میں ڈیری صنعت کو مستحکم کیا جا رہا ہے

یو ایس ایڈ کے اقتصادی بحالی اور ترقیاتی پروگرام نے محکمہ لائیو سٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کے ویٹرنری افسران اور نئے ضم شدہ اضلاع کے چھوٹے ڈیری فارمرز کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا، جس سے انہیں جدید علم اور ہنر سے آراستہ کیا گیا تاکہ صوبے میں ڈیری سیکٹر کی ترقی اور دودھ کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جائے۔ خیبر پختونخوا کے نئے ضم شدہ اضلاع کے 25 چھوٹے ڈیری فارمرز کے لیے ”جانوروں کے بہتر پالنے کے طریقوں ” پر خصوصی تربیت کا اہتمام کیا گیا۔ تربیت میں ڈیری فارمنگ سے متعلق ضروری موضوعات کا احاطہ کیا گیا، بشمول جانوروں کی غذائیت، صحت، افزائش کا انتظام، دودھ دینے کی موثر فنی عوامل، دودھ کی مقدر میں اضافہ، اور مارکیٹنگ وغیرہ۔ضلع اورکزئی کے گاؤں کوریز سے تعلق رکھنے والے ایک چھوٹے پیمانے پر ڈیری فارمر نوشیرعلی نے تربیت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا،(میں نے تربیت سے حاصل کردہ علم اور ہنر سے بہت خوش ہوں۔ اب میں جانوروں کی دیکھ بھال کرنا، ان کی صحت اور افزائش کا انتظام کرنا، ان کا صحیح طریقے سے دودھ دینا، اور مؤثر طریقے سے دودھ حاصل کرنا اور مارکیٹنگ جیسے اہم طریقوں کو عمل میں لاتے ہوئے میں اب اپنے فارم کی پیداواری صلاحیت اور منافع کو بڑھانے کے لیے لیس ہوں۔)دوسری تربیتی پروگرام ”جدید ڈیری فارمنگ ” میں محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ خیبر پختونخوا کے 15 ویٹرنری افسران نے لاہور کے مشہور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز میں شرکت کی۔اس ٹریننگ میں ہم نے جدید مہارتوں کی عملی تربیت حاصل کی۔ تربیت میں شریک ڈاکٹر عبدالمنان نے تربیتی پروگرام کے پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، (ماسٹر ٹرینرز کے طور پر، ہم اب ضم شدہ اضلاع میں کسانوں کے ساتھ اس قیمتی معلومات کو شریک کرتے ہوئے ڈیری فارمز میں جدید طریقوں کو اپنانے میں ان کی مدد کر سکیں گے، جس سے ان کے فارمز کی پیداواری صلاحیت اور منافع میں اضافہ ہو گا۔)شاد محمد، یو ایس ایڈ کی اقتصادی بحالی اور ترقی پروگرام کے سربراہ نے ان تربیتوں کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ یہ خیبر پختونخوا کے ڈیری صنعت پر مثبت اثرات مرتب کریں گے، یہ کہتے ہوئے کہ (علم کے اشتراک اور استعداد کار میں اضافے کے ذریعے، ہم پائیدار زرعی طریقوں کو فروغ میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔یہ تربیتی اقدامات اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ یو ایس ایڈ کی اقتصادی بحالی اور ترقی خیبر پختونخوا کے ڈیری صنعت کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹرنری افسران اور چھوٹے پیمانے پر ڈیری فارمرز ضروری مہارتوں اور علم سے آراستہ کر کے، اقتصادی بحالی اور پائیدار ترقی اور کسانوں کی معاشی حالات کو بہتربنایا جا سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔