Home Blog Page 88

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس،گورننس امور، تجاوزات کے خاتمے اور دیگر امور پر اہم فیصلے

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی زیرصدارت گورننس امور پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں تجاوزات کے خاتمے، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں استحکام، سیاحت کے فروغ، صوبائی دارالحکومت کی اپلفٹ اور مستقبل میں سیلاب سے بچاؤ کے لئے جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں انتظامی سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے جبکہ ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ 30 جون سے اب تک تجاوزات کیخلاف آپریشن میں 207 بلڈنگز کو سیل کیا گیا ہے۔ 1048 کنال پر محیط غیر قانونی بلڈنگز کو گرایا گیا ہے۔ 1741 کنال پر قائم تجاوزات ہٹائی گئی ہیں۔ گزشتہ ہفتے کے دوران 20 کنال سے زائد احاطے پر تجاوزات ہٹائی گئی ہیں۔اس کے علاوہ اجلاس کو مختلف محکموں کے 52،562 کنال انکروچڈ لینڈ کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے جس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ یہ ڈیٹا تمام ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ شئیر کردیا گیا ہے جس پر ضلعی انتظامیہ محکموں کے فیلڈ افسران کے ساتھ مل کر کاروائی شروع کررہے ہیں۔چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ تمام محکمے ان اراضیات کو بہتر استعمال میں لانے کے لئے اپنی پلاننگ مکمل کریں۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے بتایا کہ 38 کلومیٹر بڈھنی نالہ پر پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے پلان تیار کیا ہے۔نالے پر بنے غیر قانونی سات تعمیرات اب تک گرائے گئے ہیں جس سے پانی کے بہاو میں خلل پڑتا تھا۔چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ پشاور میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کو لینڈ یوز پلان کے تحت ہی این او سیز جاری کی جائیں۔ جو اراضی لینڈ یوز پلان میں گرین لینڈ ہے وہاں پر تعمیرات کی اجازت نہ دی جائے۔ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے تاکہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔ اس حوالے سے تمام متعلقہ ادارے آپس میں ربط سے کام کریں۔اجلاس کو گندم، آٹے اور چینی کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سرمایہ کاری کے لئے منصوبوں کی پچ بک، اور پی پی پی پراجیکٹ کی ٹریکنگ پر کام کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ پشاور ڈی آئی خان موٹروے، سوات موٹروے فیز ٹو، ٹھنڈیانی سیاحتی منصوبہ، درابن اکنامک زون، گنھول انٹیگریٹڈ ٹورازم زون پر پیش رفت کے بارے میں بھی اجلاس کو بتایا گیا۔سیکرٹری ایریگیشن نے آبی گذرگاہوں کی ڈی سلٹنگ صفائی کے بارے میں مختلف آپشنز پیش کئے اور انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے جامع پلاننگ کی گئی ہے جس کی صوبائی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔اجلاس کو پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے منصوبوں کے بارے میں بتایا گیا۔ چیف سیکرٹری نے گزشتہ روز نیو جنرل بس ٹرمینل پشاور کا دورہ کرکے اس پر جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا تھا جبکہ محکمہ منصوبہ بندی و ترقی خیبرپختونخوا کو ایک ہزار ملین کا پی سی ون منظوری کیلئے بھیجا گیا ہے جس میں جی ٹی روڈ جمرود روڈ، رنگ روڈ کے روڈ فرنیچر بحالی شامل ہے۔ یہ اقدامات صوبائی دارالحکومت کی اپلفٹ کے تحت اٹھائے جا رہے ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ سیاحت نے گلیات میں بی این اے روڈ اور گلیات کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلان صوبائی کابینہ منظوری کے لئے بھیج دیا ہے یہ اقدام سیاحت کے فروغ اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے کیا جارہا ہے۔

ضلع کرک میں 11 نئی سڑکوں کی منظوری دی گئی ہے. وزیر زراعت

وزیرِ زراعت خیبرپختونخوا میجر (ر) سجاد بارکوال نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کیعوامی وژن اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی خصوصی دلچسپی کے نتیجے میں ضلع کرک کے مختلف علاقوں کیلئے 11نئی سڑکوں کی باقاعدہ منظوری دی گئی ہے جن کی تکمیل سے نہ صرف سفری سہولیات میں بہتری آئے گی بلکہ مقامی معیشت اور زرعی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔ وزیرِ زراعت خیبرپختونخوا میجر (ر) سجاد بارکوال نے اپنے حلقے میں ان منصوبوں کی سائیٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے میں انہوں نے علاقہ عمائدین اور پارٹی کارکنان سے ملاقات کی اور ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور شفافیت پر تبادلہ خیال کیا۔ منظور شدہ منصوبوں میں اشرف خان روڈ (احمد والا تا نیو آبادی امبیری کلہ)، احمدوالہ زرعی فارم تا انڈس ہائی وے (براستہ نیو طور ڈھنڈ)، بانگی کلہ روڈ، سائیکوٹ شیخان شوبلی بانڈہ روڈ، نیو بوگارہ روڈ، احمد آباد خوجکی روڈ تا ارل بانڈہ روڈ، امبیری کلہ الگڈہ روڈ، مین صورتی کلہ روڈ، چمن آباد تا صورتی کلہ روڈ، ڈبر ہسپتال تا تانگہ زنئے روڈ اور بابل خیل تا مستی کورونہ روڈ شامل ہیں۔ سجاد بارکوال نے اس موقع پر کہا کہ سڑکوں کے یہ منصوبے عوامی سہولت اور خوشحالی کے عملی عکاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بدولت زرعی اجناس کی منڈیوں تک بروقت رسائی ممکن ہوگی، تعلیمی اداروں تک سفر آسان ہوگا اور مریضوں کو فوری طبی سہولتیں میسر آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے عوامی وژن کے تحت عوامی خدمت اور ترقیاتی کاموں کا یہ سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا۔۔

قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ میں عالمی یوم قلب کا دن منایا گیا۔

قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی کے کارڈیالوجی ڈپارٹمنٹ کے زیر انتظام عالمی یوم قلب کی مناسبت سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ 29 ستمبر پوری دنیا میں عالمی یوم قلب کے سلسلے میں منایا جاتا ہے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ کے ہسپتالڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر حمزاللہ خان، میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سردار سہیل آفسر، نرسنگ ڈائریکٹر تحمینہ تاج اور کارڈیولوجی ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اقتدار الدین نے عالمی یوم قلب کے اہمیت کے بارے میں عوام الناس کو ”دل کی حفاظت کیلئے اپنے دل کا استعمال کیجیے” کا پیغام دیا۔آگاہی واک میں کثیر تعداد میں ڈاکٹرز، نرسز اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی.

عالمی لائیو سٹاک، پولٹری و فشریز ایکسپو 2025 کا کامیاب انعقاد سیکرٹری لائیو سٹاک محمد طاہر اورکزئی کو اعزازی شیلڈ پیش

تیسری عالمی لائیو سٹاک، پولٹری و فشریز ایکسپو 2025 کے کامیاب انعقاد پر سیکرٹری لائیو سٹاک خیبرپختونخوا محمد طاہر اورکزئی نے لائیو سٹاک و پولٹری ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کی جانب سے ایکسپو کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرنے پر سیکرٹری لائیو سٹاک کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔لائیو سٹاک و پولٹری ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے نمائندگان نے کہا کہ صوبائی وزیر لائیو سٹاک فضل حکیم خان یوسفزئی اور سیکرٹری لائیو سٹاک محمد طاہر اورکزئی کی انتھک کاوشوں سے صوبے میں لائیو سٹاک کے شعبے میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ایسوسی ایشن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی صوبائی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی اور ہر ڈویژن میں ایکسپوز منعقد کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔اس حوالے سے سیکرٹری آفس پشاور میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سیکرٹری لائیو سٹاک محمد طاہر اورکزئی نے کی۔ اجلاس میں صوبائی صدر لائیو سٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسی ایشن آصف اعوان، صوبائی صدر پولٹری کواپریٹو سوسائٹی راج ولی، ڈپٹی سیکرٹری ساجد نواز، پروجیکٹ ڈائریکٹر سجاد وزیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکاء نے کامیاب ایکسپو کے انعقاد پر ایسوسی ایشن کے کردار کو سراہا جبکہ ایسوسی ایشن کے سربراہان نے سیکرٹری لائیو سٹاک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈ پیش کی۔

ڈی ڈی ڈبلیو پی نے خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے 348.864 ملین روپے کے تین منصوبوں کی منظوری دے دی

محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان خیبرپختونخوا کی ڈپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (ڈی ڈی ڈبلیو پی) کا دوسرا اجلاس سیکریٹری کھیل و امورِ نوجوانان خیبرپختونخوا سعادت حسن کی زیر صدارت پشاور میں منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ڈی ڈبلیو پی نے مجموعی طور پر 348.864 ملین روپے کے تین اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی۔ان منصوبوں میں تحصیل سطح پر پلے گراؤنڈ اسکیم برائے ضلع بونیر، چترال لوئر کے علاقے سفید ارکاری میں موجود فٹبال گراؤنڈ کی مرمت و بحالی، اور ضم شدہ اضلاع میں کھیلوں کے فروغ و استحکام کے لیے اقدامات شامل ہیں۔یہ منصوبے خصوصاً پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں کھیلوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے جن سے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے اور کمیونٹی کی سطح پر ترقی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔اس موقع پر سیکریٹری کھیل و امورِ نوجوانان سعادت حسن نے کہا کہ محکمہ نوجوانوں کے لیے جامع اور پائیدار کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔انھوں نے کہا کہ نوجوان طبقے پر سرمایہ کاری اور انکی فلاح و بہبود صوبے کی دیرپا ترقی کیلئے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس تاشفین حیدر،ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع رضی اللہ بیٹنی،محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان کے دیگر سینئر افسران،منصوبہ بندی سے وابستہ عملے اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔

ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبرپختونخوا کے زیر انتظام چلنے والے ورکنگ فولکس گرائمر سکولوں میں ریشنلائزیشن کے عمل پر تیزی سے کام جاری

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکور خان نے کہا ہے کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبرپختونخوا کے زیر انتظام چلنے والے ورکنگ فولکس گرائمر سکولوں میں ریشنلائزیشن کے عمل پر تیزی سے کام جاری ہیجسے 10 روز کے اندر مکمل کرلیا جائے گا انہوں نے واضح کیا کہ ریشنلائزیشن کے بعد جن سکولوں میں اساتذہ کی کمی ہوگی وہاں فوری طور پر اس کمی کو پورا کیا جائے گا تاکہ تعلیمی معیار کسی صورت متاثر نہ ہو صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں ورکنگ فولکس گرائمر سکولوں کے پرنسپلز پر مشتمل نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ایجوکیشن ورکرز ویلفیئر بورڈ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے وفد نے صوبائی وزیر کو سکولوں میں اساتذہ کی کمی سمیت مختلف انتظامی اور دیگر مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیاصوبائی وزیر نے وفد کے مسائل کو بغور سننے کے بعد وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ریشنلائزیشن کا عمل جاری ہے اور بہت جلد تمام سکولوں میں درکار عملہ کی کمی کو پورا کیاجائے گا انہوں نے پرنسپلز کو ہدایت کی کہ امتحانی نتائج بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں اور تدریسی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی پیشہ ورانہ کارکردگی، نظم و ضبط اور طلبہ کی بہتر رہنمائی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ اساتذہ طلبہ کو رٹا لگانے کے بجائے طلبہ کی تخلیقی اور سمعی و بصری صلاحیتوں کو اجاگرکریں تاکہ معیاری تعلیم کو فروغ دیا جا سکے انہوں نے مذید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت تعلیمی اداروں کی بہتری اور طلبہ کو معیاری تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور ورکنگ فولکس گرائمر سکول اس ضمن میں خصوصی ترجیح رکھتے ہیں۔ فضل شکور خان نے پرنسپلز کو تاکید کی کہ وہ اپنے اساتذہ کو طلبہ کے ساتھ بھرپور محنت کی ترغیب دیں اور تدریسی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے عملی حکمت عملی اپنائیں۔

عمران خان سے خیبر پختونخوا کی قیادت کو ملاقات سے روکنا نہ صرف لاقانونیت بلکہ بغض کی انتہا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے عمران خان سے خیبر پختونخوا کی قیادت کو ملاقات سے روکنا نہ صرف لاقانونیت بلکہ بغض کی انتہا ہے ،خیبر پختونخوا کی حکومت نے عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے کو چلانا ہے۔ جعلی حکومت نہیں چاہتی کہ خیبر پختونخوا عمران خان کے وژن کے مطابق آگے بڑھے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے عمران خان کو مینڈیٹ دیا ہے، صوبائی معاملات میں ان سے مشاورت ضروری ہے۔جعلی وفاقی اور پنجاب حکومتیں حسد اور بغض کی آگ سے باہر نکلیں۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ عمران خان کے خلاف بغض میں جعلی حکومت انصاف کا جنازہ نکال رہی ہے۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں برتائوانسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ دونوں کو بنیادی انسانی حقوق اور دیگر سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے فیملی پلاننگ کے حوالے سے خصوصی اقدامات

صوبائی حکومت فیملی پلاننگ پر مؤثر عملدرآمد اور بڑھتی ہوئی آبادی کے مسئلے کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی جانب سے مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے عوام میں شعور و آگہی مہم جاری ہے۔سیکر ٹری اطلاعات و تعلقات عامہ

سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ ڈاکٹر محمد بختیار خان نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی ملک کیلئے ایک خطرے کی گھنٹی ہے اور اس کا تدارک وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ تعلیم اس مسئلے کے حل میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے، کیونکہ جتنا زیادہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے فیملی پلاننگ کے حوالے سے خصوصی اقدامات۔صوبائی حکومت فیملی پلاننگ پر مؤثر عملدرآمد اور بڑھتی ہوئی آبادی کے مسئلے کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی جانب سے مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے عوام میں شعور و آگہی مہم جاری ہے۔سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ ڈاکٹر محمد بختیار خان نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی ملک کیلئے ایک خطرے کی گھنٹی ہے اور اس کا تدارک وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ تعلیم اس مسئلے کے حل میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے، کیونکہ جتنا زیادہ معاشرے میں تعلیم ہوگی، اتنا ہی زیادہ شعور و آگہی بڑھے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز اپنے دفتر میں محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے فیملی پلاننگ اور میڈیا کے کردار کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ڈی جی پاپولیشن ریحان گل خٹک، ڈائریکٹر ایڈمن سید عمران شاہ، ڈائریکٹر میڈیا ڈاکٹر دانش بابر، ڈپٹی ڈائریکٹر پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا عائشہ تسکین اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پاپولیشن ریحان گل خٹک نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے کنٹرول اور عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے محکمہ اطلاعات کے ڈیجیٹل اور روایتی میڈیا کا کردار نہایت اہم ہے۔ اور اس مقصد کے حصول کیلئے ہم انکے ساتھ قریبی رابطہ میں رہیں گے۔اس موقع پر ڈائریکٹر میڈیا ڈاکٹر دانش بابر اور ڈپٹی ڈائریکٹر پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا عائشہ تسکین نے بتایا کہ اس مقصد کیلئے محکمہ اطلاعات کے مختلف چینلز اور ریڈیو اسٹیشنز کو بروئے کار لایا جائے گا۔
سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد بختیار خان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فیملی پلاننگ کے حوالے سے علمائ کرام کی مشاورت اور تعاون حاصل کیا جائے گا تاکہ عوام تک بہتر اور مؤثر انداز میں آگہی پہنچائی جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ اطلاعات پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا، ریڈیو اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے اس اہم مہم کو مزید مؤثر بنائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت بڑھتی ہوئی آبادی کے روک تھام اور انکے تدارک کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھارہی ہے۔معاشرے میں تعلیم ہوگی، اتنی ہی زیادہ شعور و آگہی بڑھے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز اپنے دفتر میں محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے فیملی پلاننگ اور میڈیا کے کردار کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب

سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ڈی جی پاپولیشن ریحان گل خٹک، ڈائریکٹر ایڈمن سید عمران شاہ، ڈائریکٹر میڈیا ڈاکٹر دانش بابر، ڈپٹی ڈائریکٹر پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا عائشہ تسکین اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پاپولیشن ریحان گل خٹک نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے کنٹرول اور عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے محکمہ اطلاعات کے ڈیجیٹل اور روایتی میڈیا کا کردار نہایت اہم ہے۔ اور اس مقصد کے حصول کیلئے ہم انکے ساتھ قریبی رابطہ میں رہیں گے۔اس موقع پر ڈائریکٹر میڈیا ڈاکٹر دانش بابر اور ڈپٹی ڈائریکٹر پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا عائشہ تسکین نے بتایا کہ اس مقصد کیلئے محکمہ اطلاعات کے مختلف چینلز اور ریڈیو اسٹیشنز کو بروئے کار لایا جائے گا۔سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد بختیار خان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فیملی پلاننگ کے حوالے سے علمائ کرام کی مشاورت اور تعاون حاصل کیا جائے گا تاکہ عوام تک بہتر اور مؤثر انداز میں آگہی پہنچائی جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ اطلاعات پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا، ریڈیو اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے اس اہم مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت بڑھتی ہوئی آبادی کی روک تھام کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھارہی ہے۔

باجوڑ میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد رفیق گنڈاپور کے ہمراہ باجوڑ اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس کے تعاون سے “نوے سحر اسپورٹس ایونٹس” کے تحت مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گئے۔ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر راہد گل کی نگرانی میں کھیلے گئے ہاکی میچ میں باجوڑ ہاکی ٹیم نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جبکہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے اسپورٹس کمپلیکس کے کرکٹ گراؤنڈ کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تحصیل ماموند کے متاثرہ گراؤنڈ کی فوری مرمت، صفائی اور رنگ و روغن کا کام مکمل کیا جائے تاکہ نوجوان بہتر انداز میں کھیلوں کی سرگرمیوں سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ ان شائ اللہ بہت جلد باجوڑ کے گراؤنڈز دوبارہ آباد ہوں گے اور نوجوانوں کو کھیلوں کے مزید مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

ینگ فارماسسٹ کمیونٹی پاکستان کے زیرِ اہتمام ورلڈ فارماسسٹ ڈے 2025 کے موقع پر ایک شاندار اور تاریخی تقریب کا جمعہ کے روزپشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں انعقاد

ینگ فارماسسٹ کمیونٹی پاکستان کے زیرِ اہتمام ورلڈ فارماسسٹ ڈے 2025 کے موقع پر ایک شاندار اور تاریخی تقریب کا جمعہ کے روزپشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں انعقاد کیا گیا۔ اس سال کے عالمی دن کا موضوع تھا: “صحت کے بارے میں سوچیں، فارماسسٹ کے بارے میں سوچیں”۔ اس عظیم تقریب میں خیبر پختونخوا کے مختلف جامعات کے طلبہ و طالبات اور فارمیسی کے گریجویٹس نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ، بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف تھے، جنہوں نے فارماسسٹ کے صحت کے شعبے میں اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ مہمانِ خصوصی کی موجودگی میں کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کیک کاٹ کر فارماسسٹ کے دن کی خوشی پر شرکائ کو مبارکباد دی۔اس موقع پر صوبائی اسمبلی کے رکن عبید الرحمٰن، جمعیت علمائے اسلام کے امیر، مولانا عبد الحق ثانی، اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری منصور ارشد نے بھی تقریب میں شرکت کی اور نوجوان فارماسسٹوں کی کاوشوں کو سراہا۔مزید برآں، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری ڈرگ، ابراہیم، نصیر اور ڈرگ کنٹرول کے نمائندگان، حامد خٹک اور ذاکر شاہ نے بھی تقریب میں اپنی موجودگی سے شرکائ کی حوصلہ افزائی کی۔تقریب میں مختلف دلچسپ اور علمی مقابلے بھی منعقد ہوئے، جن میں یونیورسٹی آف پشاور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئز مقابلہ اور ماڈل مقابلہ دونوں جیت کر سب کی توجہ حاصل کی۔اس کامیاب تقریب کی چیف آرگنائزر محترمہ سحرش جبین تھیں جنہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ بہترین انتظامات کر کے اس ایونٹ کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ینگ فارماسسٹ کمیونٹی پاکستان نے اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ صحت کے شعبے میں فارماسسٹ کے کلیدی کردار کو اُجاگر کرنے اور فارمیسی کی تعلیم و تربیت کے فروغ کے لیے آئندہ بھی ایسے مثبت اور بامقصد اقدامات جاری رکھے گی۔