مردان، دیر لوئر اور ڈی آئی خان میں مضر صحت گوشت و زائد المعیاد مشروبات ضبط، جرمانے عائد، ترجمان فوڈ اتھارٹی
خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں غیر معیاری اور مضر صحت خوراک کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مردان، دیر لوئر اور ڈی آئی خان میں بڑی کارروائیاں کی ہیں۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مردان میں نوشہرہ روڈ پر ناکہ بندی کے دوران ایک گاڑی سے 300 کلوگرام مضر صحت گوشت برآمد کیا گیا جسے موقع پر تلف کر دیا گیا جبکہ ذ مالکان پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ دیر لوئر میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ لائیو سٹاک کے ہمراہ تیمرگرہ با زار میں ایک قصاب کی دکان پر چھاپہ مارا، جہاں سے 300 کلوگرام سے زائد مضر صحت گوشت برآمد ہوا۔ دکان کو سیل کر کے قصائی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی اور قصائی گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ڈی آئی خان فوڈ سیفٹی ٹیم نے پروا بازار میں ایک گودام پر چھاپے کے دوران 1100 لیٹر زائد المعیاد مشروبات برآمد کر کے ضبط کر لیے گئے جبکہ گودام کے مالک پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی واصف سعید نے کامیاب کارروائیوں پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ غیر معیاری اور مضر صحت خوراک کے خلاف صوبہ بھر میں بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں کارروائیاں
پشاور میں پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں، متعدد یونٹس سربمہر
ڈائریکٹر ایکسائز پشاور ریجن کی پراپرٹی ٹیکس دفاتر کے دورے، ریکوری تیز کرنے کی ہدایات
محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس جمع کرنے کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں اور نادہندہ گان کے خلاف کاروائیاں بھی عمل میں لائی جارہی ہیں۔اس ضمن میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر (ETO-VI) پشاور اعجاز خان کی زیر نگرانی پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران پشاور شہر کے مختلف علاقوں میں واقع متعدد رہائشی و تجارتی یونٹس کو طویل عرصہ سے عدم ادائیگی پر سربمہر (سیل) کر دیا گیا۔
محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن کے مطابق ٹیکس نادہندگان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد سرکاری محصولات کی بروقت وصولی کو یقینی بنانا اور ٹیکس نظام کو مزید شفاف بنانا ہے۔ محکمہ ایکسائز نے اس ضمن میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اضافی جرمانوں، قانونی کارروائی یا سیلنگ سے بچنے کے لیے اپنے واجب الادا ٹیکس بروقت جمع کرائیں۔
مزید برآں،ڈائریکٹر ایکسائز و ٹیکسیشن پشاور ریجن سیدالامین نے پراپرٹی ٹیکس دفاتر پشاور۔II اور پشاور۔VI کا دورہ کیا اور ایک مشترکہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس کے دوران پراپرٹی ٹیکس ریکوری کی موجودہ رفتار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس عمل کو مزید تیز کرنے کے لیے احکامات جاری کیے گئے۔ متعلقہ افسران توصیف خان اور اعجاز خان کو جامع حکمتِ عملی جلد مرتب کرنے اور عملے کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایات دی گئیں۔ ٹیکس گزاروں کے ساتھ خوش اسلوبی اور رہنمائی پر مبنی رویہ اختیار کرنے پر بھی زور دیا گیا۔
اس موقع پر پشاور میں جاری GIS پراپرٹی ٹیکس سروے پر بھی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر GIS شعیب عالم نے اب تک مکمل کیے گئے فیلڈ سروے کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ڈائریکٹر پشاور ریجن نے ہدایت کی کہ GIS Associates کے کام کی نگرانی مزید تیز اور منظم کی جائے تاکہ محکمانہ امور کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے ٹیکس نظام کو مزید آسان اور شفاف بنایا جا سکے
صوبائی وزیرِ قانون کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول طورہ ستنہ کا اچانک دورہ
خیبرپختونخوا کے وزیرِ قانون و پارلیمانی امور آفتاب عالم ایڈوکیٹ نے چیئرمین تحصیل گمبٹ ساجد اقبال کے ہمراہ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول طورہ ستنہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اسکول میں تعلیمی نظام، تدریسی معیار، اساتذہ کی حاضری اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران صوبائی وزیرِ قانون نے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا، اساتذہ اور طلبہ سے ملاقات کی اور تدریسی عمل کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے اسکول میں موجود سہولیات، صفائی کی صورتحال اور فرنیچر سمیت دیگر انتظامی امور پر بھی توجہ دی۔ آفتاب عالم نے اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر (ڈی او) کو ہدایت کی کہ غیر حاضر اساتذہ کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اور اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ تعلیمی نظم و ضبط پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے تعلیمی معیار، اساتذہ کی حاضری اور غفلت پر سخت کارروائی کی ہدایت کی. وزیرِ قانون نے کہا کہ طلبہ کا مستقبل قوم کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے اور اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں دیانتداری اور سنجیدگی سے ادا کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت سرکاری تعلیمی اداروں میں معیارِ تعلیم بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ چیئرمین تحصیل گمبٹ ساجد اقبال نے اس موقع پر فروغِ تعلیم کیلئے تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا
خیبرپختونخوا کے وزیر ایکسائز سید فخر جہان کی پشاور پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد
صوبائی وزیر کی نومنتخب صدر ایم ریاض،جنرل سیکریٹری عالمگیر خان، فنانس سیکرٹری ارشاد علی اور دیگر کابینہ و گورننگ باڈی کو دلی مبارکباد
پشاور پریس کلب نے ذمہ دار صحافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے، سید فخر جہان
آزاد اور ذمہ دار صحافت جمہوری معاشرے کی مضبوطی کے لیے ناگزیر ہے، صوبائی وزیر
نومنتخب عہدیداران صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں رہیں گے، سید فخر جہان کا اظہارِ امید
نئی کابینہ صحافتی اقدار کے فروغ کے لیے کاوشیں جاری رکھیں گی، وزیر ایکسائز
عوامی مسائل کے اجاگر کرنے میں صحافی برادری کا کردار اہم ہے، سید فخر جہان
صوبائی وزیر کا نومنتخب عہدیداران کے لیے نیک تمناؤں اور مزید کامیابیوں کی دعا
خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں
پشاور: فوڈ سیفٹی ٹیموں کی مردان، دیر لوئر اور ڈی آئی خان میں بڑی کارروائیاں، ترجمان
پشاور: مردان میں ناکہ بندی کے دوران گاڑی سے 300 کلوگرام مضر صحت گوشت برآمد کرکے تلف، مالکان پر بھاری جرمانے، ترجمان
پشاور: دیر لوئر میں فوڈ سیفٹی ٹیم کی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ لائیو سٹاک کے ہمراہ تیمرگرہ بازار میں قصاب کی دکان پر چھاپہ، ترجمان
پشاور: دکان سے 300 کلوگرام سے زائد مضر صحت گوشت برآمد، دکان سیل، ایف آئی آر درج، قصائی گرفتار، ترجمان
پشاور: ڈی آئی خان کے پروآ بازار میں گودام پر چھاپہ، 1100 لیٹر زائد المعیاد مشروبات ضبط، مالک پر بھاری جرمانہ، ترجمان
پشاور: صوبہ بھر میں غیر معیاری و مضر صحت خوراک کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ڈائریکٹر جنرل واصف سعید
پشاور: مضر صحت خوراک میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، واصف سعید
پشاور پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کی مبارکباد
پشاور پریس کلب کے نو منتخب صدر ایم ریاض، جنرل سیکرٹری عالمگیر خان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، شفیع جان
نو منتخب فنانس سیکرٹری ارشاد علی سمیت دیگر کابینہ کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں، شفیع جان
نو منتخب کابینہ کا جمہوری عمل کے ذریعے انتخاب جمہوری و صحافتی اقدار کی عکاسی ہے،شفیع جان
نو منتخب صدر کی مسلسل چھٹی بار کامیابی ان پرصحافتی برادری کے اعتماد کا مظہر ہے، شفیع جان
خیبر پختونخوا کے صحافی غیر جانبدارانہ صحافت کے علمبردار ہیں، شفیع جان
نامساعد حالات کے باوجود صحافیوں نے پیشہ ورانہ انداز میں اپنی خدمات انجام دی ہیں، شفیع جان
خیبر پختونخوا کے صحافیوں نے اپنے قلم کے ذریعے امن و امان کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے، شفیع جان
صحافی برادری معاشرے کے کمزور اور مظلوم طبقات کی آواز بنتی رہے، شفیع جان
نوجوان وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو صحافیوں کے مسائل کا مکمل ادراک ہے، شفیع جان
صوبائی حکومت صحافیوں کو آزاد اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، شفیع جان
صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے انڈومنٹ فنڈ، خصوصی گرانٹس اور دیگر اقدامات جاری ہیں، شفیع جان
نو منتخب کابینہ صحافتی اقدار اور جمہوری روایات کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے، شفیع جان
وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے پنجاب اسمبلی میں صوبائی وزراء کے ساتھ سیکیورٹی عملے کے ہتک آمیز رویے کی شدید الفاظ میں مذمت
وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے پنجاب اسمبلی میں صوبائی وزراء کے ساتھ سیکیورٹی عملے کے ہتک آمیز رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منتخب عوامی نمائندوں کی تذلیل کسی صورت قابلِ قبول نہیں اور یہ طرزِ عمل فسطائی سوچ کی واضح عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی جیسے جمہوری ادارے میں منتخب نمائندوں کے ساتھ ناروا سلوک ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا گیا، جس کا مقصد عوامی آواز کو دبانا اور سیاسی انتقام لینا ہے۔ شفیع جان نے مطالبہ کیا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی اس واقعے کا فوری نوٹس لیں اور ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔شفیع جان نے کہا کہ ہمارے قائد پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے، پارٹی قیادت کو پابندِ سلاسل کیا گیا اور عوامی مینڈیٹ پر کھلے عام ڈاکہ ڈالا گیا۔ مسترد شدہ ٹولے کو اقتدار کے قلمدان سونپ کر عوام کے فیصلے کی توہین کی گئی، جس کے نتائج آج پورا ملک بھگت رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال اس بات کا ثبوت ہے کہ نام نہاد اور مصنوعی ترقی کے دعوے زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے۔ 19 دسمبر کو ڈان میں شائع ہونے والا کالم اسی سچ کی عکاسی کرتا ہے، جسے مسترد شدہ عناصر ہر ممکن طریقے سے چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر اب حقائق کو زیادہ دیر دبایا نہیں جا سکتا۔
معاون خصوصی نے کہا کہ ”ووٹ کو عزت دو“ کا نعرہ لگانے والوں کو اب مزید پاکستانی عوام کے ووٹ کی بے حرمتی سے باز آ جانا چاہیے۔ عوام نے واضح اور بھاری اکثریت سے خان کو ووٹ دیا ہے اور عوامی فیصلے کا احترام جمہوریت کا بنیادی تقاضا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے دورہ لاہور کے دوران پورے شہر میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کی گئی، راستے بند کیے گئے اور لبرٹی چوک جانے والے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کون سے جمہوری ملک میں ایک منتخب وزیراعلیٰ کا اس طرح راستہ روکا جاتا ہے۔شفیع جان نے کہا کہ پنجاب کے عوام خوف کے بت توڑ چکے ہیں اور وزیراعلیٰ کے دورے نے کارکنوں اور عوام میں جوش و ولولہ مزید بڑھا دیا ہے۔ طاقت، جبر اور انتظامی ہتھکنڈوں سے عوامی شعور کو دبایا نہیں جا سکتا۔انہوں نے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کے بیانات کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے قافلے میں شریک افراد کے لیے ہتک آمیز اور نسلی تعصب پر مبنی الفاظ قابلِ مذمت ہیں۔ ایسے بیانات سیاسی عدم برداشت اور پست ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں۔
KP Government Taking Practical Steps to Promote Sports — Taj Muhammad Khan Tarand.
Advisor to the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa on Sports and Youth Affairs, Taj Muhammad Khan Tarand, has said that modern sports facilities of international standards are being constructed on the Sports Department’s land in Dotar, Abbottabad, to provide youth with opportunities for healthy and constructive activities.
He expressed these views while addressing the inaugural ceremony of the Jashn-e-Neeza Bazi as chief guest at the newly constructed sports ground — the largest in Hazara Division — spread over 85 kanals in Dotar. The event was organized by the district administration in collaboration with the Regional Sports Office Abbottabad.
Tarand said the KP government is implementing a comprehensive strategy to promote sports across the province, ensuring that every district receives modern and quality sports infrastructure. Encouraging youth toward positive activities, he added, is among the government’s top priorities so they may stay safe from drugs, extremism, and other negative tendencies.
Highlighting the importance of traditional sports, he said that events like Neeza Bazi are a vital part of our culture and history. By promoting such sports, the government aims not only to preserve cultural heritage but also to provide young athletes opportunities to excel at national and international levels.
Riders from across the country participated in the event and displayed impressive skills in the competitions. The advisor, along with members of the National and Provincial Assemblies and senior district officials, formally inaugurated the event and later distributed prizes among distinguished performers.
The provincial advisor announced a prize amount of three hundred thousand rupees for outstanding players, saying the incentive would encourage athletes to work harder and perform even better.
Commending the efforts of the Regional Sports Office and the district administration, he said such events play a crucial role in promoting awareness about sports among youth and in nurturing a spirit of healthy competition.
The ceremony was attended by MPA Mushtaq Ahmad Ghani, MNA Ali Khan Jadoon, MPA Iftikhar Khan Jadoon, Deputy Commissioner Abbottabad Sarmad Saleem Akram, and Regional Sports Officer Abbottabad Muhammad Zaman.
The Provincial Minister for Irrigation of Khyber Pakhtunkhwa, Riaz Khan, met with various delegations, local elders, and PTI workers at his hujra in Malik Pur Pir Baba Buner on the occasion of Public Day
The Provincial Minister for Irrigation of Khyber Pakhtunkhwa, Riaz Khan, met with various delegations, local elders, and PTI workers at his hujra in Malik Pur Pir Baba Buner on the occasion of Public Day. On this occasion, members of the public apprised the provincial minister of the issues and difficulties they were facing. Riaz Khan listened to public grievances with great attention and seriousness, resolved several issues on the spot, and issued clear instructions to the concerned departments for the prompt and effective resolution of other matters. While speaking on the occasion, Provincial Minister Riaz Khan said that resolving public issues is the true essence of politics, and that real satisfaction lies in serving the people. He stated that the politics of Pakistan Tehreek-e-Insaf is not about holding power, but is based on a clear vision of selfless public service and public welfare. In light of the directives of PTI Founder Chairman Imran Khan the provincial minister also briefed the participants about the street movement, stating that preparations to make the street movement successful are underway. He said that under the leadership of Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Muhammad Sohail Afridi and Provincial President Junaid Akbar Khan, the street movement will be made successful in a fully organized and effective manner. Riaz Khan further clarified that the struggle for the release of PTI Founder Chairman Imran Khan is continuing with full force, and that they will not rest until the supremacy of law, the sanctity of the Constitution, and the release of Imran Khan are ensured. He added that the struggle for the protection of public rights and for true freedom will continue under all circumstances.
عظمیٰ بخاری کے بیان پر شفیع جان کا ردعمل
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ، شفیع جان نے پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی مہمان نوازی پوری قوم نے دیکھ لی، جہاں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کے استقبال کی بجائے رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود والہانہ استقبال پر پنجاب کے عوام اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے شکر گزار ہیں۔ شفیع جان نے واضح کیا کہ اداروں پر چڑھائی کرنا اور غیر ذمہ دارانہ بیانات دینا مسلم لیگ (ن) کا پرانا وطیرہ رہا ہے، عظمیٰ بخاری شاید ن لیگ کی جانب سے سپریم کورٹ پر ہونے والی چڑھائی کو بھول چکی ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک پرامن، جمہوریت پسند اور آئین کی پاسدار سیاسی جماعت ہے۔ پنجاب بھی ہمارا ہے اور لاہور بھی ہمارا ہے۔ پنجاب کے عوام نے تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا تھا، جسے چوری کیا گیا، اور اب پنجاب میں چوری شدہ مینڈیٹ واپس لے کر رہیں گے۔شفیع جان کا کہنا تھا کہ عوام کو ان کا جمہوری حق واپس دلانا اور قانون و آئین کی بالادستی کو یقینی بنانا اب پاکستان تحریک انصاف کے مشن بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم صفدر کی جعلی حکومت نے پنجاب کے کسانوں کا برا حال کر دیا ہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں پنجاب میں کرپشن کو منظم انداز میں فروغ ملا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بتیاں لگانے اور رنگ و روغن کو ترقی کا نام نہیں دیا جا سکتا۔ پنجاب میں شعبہ صحت کی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے اور عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان جعلی اور سیاسی مقدمات میں قید ہیں، اس کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کی لیڈر شپ اور کار کنان پر امن ہیں اور رہیں گے، بانی چیئرمین عمران خان نے ہمیشہ کارکنوں کو قانون کے احترام اور پرامن جدوجہد کا درس دیا ہے جس کی پاسداری ہر صورت کریں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ ملک کے کسی بھی حصے میں جانا اور کارکنوں سے ملاقات کرنا ہمارا جمہوری اور آئینی حق ہے، جسے کوئی طاقت سلب نہیں کر سکتی۔آخر میں شفیع جان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں خیبر پختونخوا میں گڈ گورننس کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جا رہا ہے، جو موجودہ صوبائی حکومت کی شفاف اور عوام دوست پالیسیوں کا ثبوت ہے۔
