وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے کھیل تاج محمد خان ترند سے خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔وفد کی قیادت سید عاقل شاہ کر رہے تھے، جبکہ وفد میں ہارون ظفر، ذوالفقار علی بٹ، قمر زمان اور سہیل بن قیوم بھی شامل تھے۔ملاقات میں سیکرٹری کھیل اور امورِ نوجوانان محمد آصف اور ڈائریکٹر جنرل کھیل تاشفین حیدر بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران صوبے میں کھیلوں کے فروغ، کھلاڑیوں کی بہبود اور متعلقہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے وفد نے صوبائی مشیر کی توجہ ایسوسی ایشنز کی پانچ سال سے بند گرانٹس کی طرف مبذول کرائی۔ وفد نے بتایا کہ گرانٹس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کھلاڑی مختلف قومی و بین الاقوامی ایونٹس میں صوبے کی نمائندگی کرتے ہوئے شدید مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر تاج محمد خان ترند نے وفد کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی تمام ایسوسی ایشنز کی زیر التواء گرانٹس ادا کر دی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل گیمز میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کے لیے کیش انعامات کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں جلد ہی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں تمام میڈل ونرز کو نقد انعامات سے نوازا جائے گا۔ملاقات کے اختتام پر خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے وفد نے مشیر تاج محمد خان ترند کا شکریہ ادا کیا اور ان کے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے کھیل اور امورِ نوجوانان تاج محمد خان ترند سے خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات.
محکمہ تعلیم میں ای ٹرانسفر پالیسی پلس 2026کا باضابطہ افتتاح
خیبر پختونخوا کہ وزیر ابتدائی وثانوی تعلیم ارشد ایوب خان نے منگل کے روز پشاور میں ای ٹرانسفر پالیسی پلس کا باضابطہ افتتاط کیا۔اس موقع پر سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن محمد خالد، سپیشل سیکرٹری ابتدائی ثانوی تعلیم افتخار علی خان ، ایڈیشنل سیکرٹری حیات اللہ خان ، ایڈیشنل سیکرٹری محمد صالح خان ، ڈائریکٹر ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نعمانہ سردار ، ڈائریکٹر آئی ٹی صلاح الدین خان اور دیگر حکام بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کو ای ٹرانسفر پلس پا لیسی 2026 کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس ای ٹرانسفر پلس پالیسی کے تحت ٹیچنگ کیڈر کی مینوچل ٹرانسفر ، خالی جگہوں پر ٹرانسفر ، ایجوکیشن منجمنٹ کیڈر کی ٹینور بیسڈ ٹرانسفر منسٹر یل کیڈر کی ٹینور بیسڈ ٹرانسفر کراۓ جائیں گے اس ای ٹرانسفر پلس کے لیے متعلقہ سکورنگ اور پیرامیٹرز ہیں موجود ہ سکول میں کتنا عرصہ تک رہا ہے ، سٹوڈنٹ ٹیچر ریشو ، معزور افراد , بیوہ ، ڈومیسائل ، اعلی تعلیمی قابلیت ، ایس – ایس ـ سی / ایچ ـ ایس ـ ایس ـ سی کی سالانہ رزلٹ ،اورآل طلباء کی حاضری کی ریشو جیسے اہداف رکھے گئے ہیں اس ای ٹرانسفر پلس پالیسی سے محکمہ تعلیم سے وابستہ ملازمین کو ٹرانسفر کے سہولیات فراہم ہونگے افتتا ح کے بعد صوبائی وزیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے صوبے میں کامیاب ای ٹرانسفر پلس پالیسی کا عمل وجود میں لایا ہے جس کے تحت اساتذہ کی خواہشات اور میرٹ پالیسی کو یقینی بنایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پانی پی ٹی ائی کا منشور ہے کہ میرٹ بیس ٹرانسفر ہو اور میرٹ پر کام ہونا چاہیے اسی لیے خیبر پختون خواہ کے وزیراعلی سہیل افریدی بھی محکمہ تعلیم کو اہمیت دے رہا ہے اور بے میرٹ بیس پوسٹنگ ٹرانسفر کے پالیسی ہوں انہوں نے کہا کہ اساتذہ ہمارے لیے قابل قدر اور قابل احترام ہے اور یہ ایک معزز پیشہ ہے اس سے پہلے اساتذہ سفارشیں کراتے تھے اپنے تبادلوں کے لیے لیکن موجودہ حکومت نے سفارشی کلچر کا خاتمہ کر دیا ہے اور ہم نے صوبے کے بچوں کی بہتر مستقبل کے لیے ای ٹرانسفر شروع کیا اس کے اچھے نتائج مرتب ہوں گے اور ہمارے سکول کے تعلیمی نتائج بھی بہتر ہوں گے اور اس سے بچوں کی پڑھائی میں بھی بہتری ائے گی اور ہمارے اساتذہ کی ویلفیئر بی ہمارے لیے اہم ہے جتنا کہ ہمارے بچوں کا اساتذہ کو ہمیشہ پریشانی ہوتی تھی اپنے تبادلوں کے لیے لیکن انشاءاللہ اب ان کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی وہ گھر میں بیٹھ کر اپنے موبائل سے ایپ کے ذریعے پوسٹنگ اور ٹرانسفر جو بھی ان کا حق بنتا ہے وہ اپلائی کر سکتے ہیں صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ یہ عید ٹرانسفر پالیسی پلس میں مزید بہتری ائے گی اور حکومت کے جو مقاصد ہیں وہ حاصل کر سکے گی۔
کوہاٹ میں فلاح و ترقی کا امتزاج
وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے کوہاٹ میں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام منعقدہ تقریب میں خصوصی افراد میں الیکٹرک وہیل چیئرز اور دیگر معاونتی اشیاء تقسیم کیں جبکہ علاقے میں ایک اہم روڈ منصوبے اور شجرکاری مہم کا بھی افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ حکومت خصوصی افراد کو معاشرے کا خودمختار اور فعال حصہ بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی خدمت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور ان کی فلاح کے بغیر ایک باوقار معاشرہ تشکیل نہیں دیا جا سکتا۔ اس موقع پر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے افسران، مقامی عمائدین اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ مستحق افراد نے حکومتی اقدام کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں، شفیع جان نے میٹھا خان تا مرائی روڈ کی تعمیر کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا جسے علاقائی ترقی کیلئے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے آمد و رفت میں آسانی کے ساتھ ساتھ تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کو بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیا جائے۔ افتتاحی تقریب میں مقامی نمائندوں اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی جبکہ پاکستان تحریک انصاف اورکزئی کے جنرل سیکرٹری عبدالرحمن بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ اسی دورے میں شفیع جان نے اربن ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کا افتتاح بھی کیا اور پودا لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری ایک محفوظ اور سرسبز مستقبل کی ضمانت ہے اور عوام کو چاہیے کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 23 مارچ یومِ پاکستان کے موقع پر محکمہ جنگلات کے تحت مقررہ ہدف سے زائد 10 لاکھ پودے لگائے جا چکے ہیں جو حکومت کے ماحولیاتی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
محکمہ آبپاشی خیبر پختونخوا کی جانب سے آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد
محکمہ آبپاشی خیبر پختونخوا کی جانب سے عوامی شکایات کے فوری ازالے اور عوام سے براہِ راست رابطے کے فروغ کے لیے منگل کے روز آن لائن کھلی کچہری محکمہ آبپاشی کے کانفرنس روم پشاور میں منعقد ہوئی۔ کھلی کچہری سیکرٹری آبپاشی عبدالباسط کی زیر صدارت منعقد ہوئی اس موقع پر چیف انجینئرز اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے جبکہ متعلقہ ایکسینز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی کھلی کچہری میں صوبہ بھر کے مختلف اضلاع اور تحصیلوں سے شہریوں نے ٹیلیفون کالز کے زریعے شکایات درج کیں سیکرٹری آبپاشی عبدالباسط نے براہِ راست ٹیلیفون کالز کے ذریعے عوامی مسائل سنے اور شہریوں کو درپیش مشکلات سے آگاہی حاصل کی۔ اس موقع پر عوام نے آبپاشی سے متعلق مختلف مسائل، جاری سکیموں میں درپیش رکاوٹوں اور بہتری کے لیے تجاویز بھی پیش کیں۔سیکرٹری آبپاشی نے موصول ہونے والی شکایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے بعض مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی متعلقہ ایکسینز اور دیگر افسران کو ضروری احکامات جاری کیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی مسائل کا بروقت حل محکمہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آن لائن کھلی کچہری جیسے اقدامات کا مقصد عوام اور محکمہ کے درمیان فاصلے کم کرنا اور شفافیت کو فروغ دینا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی شکایات کے ازالے کے لیے محکمہ کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے اور شہریوں کی سہولت کے لیے ایسے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی شکایات کے حل میں سنجیدگی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور فیلڈ سطح پر مسائل کے بروقت حل کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
Chief Secretary Shahab Ali Shah Chairs Weekly Review Meeting, Assesses Progress on Governance and Development Initiatives
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa, Shahab Ali Shah, chaired a weekly review meeting to assess progress on governance and development affairs across the province. The meeting was attended by senior officials, and the forum was given a detailed briefing on ongoing initiatives in various sectors.
The meeting was informed that, on the directives of the Chief Minister, implementation of the good governance reform agenda is underway to ensure improved public service delivery. In this regard, operations against illegal encroachments have been intensified, resulting in the retrieval of 38 kanals of state land during the current week.
The forum was further apprised that, in view of the international situation, monitoring and inspection of 2,590 petrol pumps across the province is ongoing to prevent hoarding and other irregularities.
It was also highlighted that the implementation of the two-year rotation policy for government employees has formally commenced and is being enforced on a regular basis to enhance institutional efficiency.
Regarding tourism, the meeting was briefed that efforts to upgrade and improve existing tourist destinations have been accelerated, which is expected to further promote the tourism sector in the province.
The forum was also updated on the progress of the New General Bus Stand project in Peshawar, which is nearing completion. Upon completion, all bus terminals in the city will be shifted to the new facility, a move expected to significantly ease traffic congestion in Peshawar.
In the health sector, the meeting was informed that the recruitment of 2,400 medical officers is underway to improve healthcare services in districts facing a shortage of doctors.
The meeting also reviewed progress on the preparation of an action plan for the Peshawar Valley Railway project, along with the formulation of a strategy to promote public participation in public-private partnership initiatives.
عوامی خدمات کی فراہمی میں تاخیر پر متعلقہ افسران کو شوکاز نوٹس جاری
رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن میں چودہ عوامی شکایات کی شنوائی ہوئی۔ چیف کمشنر محمد علی شہزادہ اور کمشنر ذاکر حسین آفریدی نے شہریوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔ مس مہناز نے چارسدہ سے ایف آئی آر کے اندراج کے لیے کمیشن کو درخواست دی تھی۔ مقررہ وقت میں جواب موصول نہ ہونے نوٹس جاری کیا گیا۔ چارسدہ سے ولید خان نے ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی کے لیے کمیشن کو درخواست دی تھی۔ شہری کو ڈرائیونگ لائسنس مل گیا۔مقررہ وقت میں تاخیر کے باعث کمیشن نے لائسنس کے اجراء کے پورے عمل کو تیز کرنے اور ذمہ دار آفیسر کا تعین کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ایبٹ آباد سے سردار گلریز نے پینے کے صاف پانی کے کنکشن کے لیے کمیشن سے رجوع کیا تھا۔ تاخیر پر نوٹس جاری کیا گیا۔ وزیر گل خٹک نے نوشہرہ سے زمین کی حد براری کے لیے درخواست دی ہے۔ کمیشن نے تمام ریوینیو ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ سوات سے خالدہ نامی خاتون نے ایف آئی آر کے اندراج کے لیے کمیشن کو درخواست دی تھی۔ ڈی پی او نے ایف آئی آر درج کر کے کاپی کمیشن کو جمع کروادی۔ غلام رسول نامی شہری نے جنوبی وزیرستان سے پولیس ویری فکیشن کے لیے کمیشن کو درخواست دی تھی، ۔ کمیشن نے آر پی او کو یاد دہانی نوٹس جاری کر دیا۔ اسی طرح بٹگرام سے زمین کی حد براری کے لیے کمیشن کو درخواست دی گئی تھی۔ ڈی سی نے رپورٹ جمع کروائی جس سے شہری مطمئن نہیں ہوا، کمیشن نے متعلقہ حکام کو شہری کو بذاتِ خود سن کر مسئلہ حل کرنے کے احکامات دیئے۔ لکی مروت سے ناز علی کی ایف آئی آر کے اندراج کے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کمیشن نے ڈی پی او کو شہری کو بذاتِ خود سننے کے احکامات دئیے۔ بنوں سے افراز خان کی وراثتی انتقالات کے اندراج کی درخواست پر کمیشن نے شہری کو سننے اور تاخیر کی وجوہات بیان کرنے کے احکامات جاری کیے۔ مانسہرہ سے سکینہ بی بی کی شکایت پر پولیس نے کمیشن کو جواب جمع کروایا، کمیشن نے ڈی پی او کو شہری کو بذاتِ خود سننے کے ہدایت دی۔ چارسدہ سے نعیم اللہ اور ہری پور سے محمد شعیب نے اسلحہ لائسنس کے اجراء کے لیے کمیشن کو درخواست دی تھی۔ کمیشن نے لائسنس جاری کرنے کے لیے یاد دہانی کے احکامات جاری کئے۔ ہری پور سے طارق محمود نامی شہری کی درخواست کے جواب میں ڈی سی نے کمیشن کو لکھا کہ شہری ملک سے باہر ہے اور متعلقہ ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا ہے۔ کمیشن نے شہری کو ہدایت جاری کہ جب ملک واپس آئے تو کیس کو اگے بڑھائے۔ ہری پور سے عابد خان کی ایف آئی آر درج کرنے کی شکایت پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر آر ٹی ایس کمیشن نے شہری اور ڈی پی او کی ملاقات کروائی۔ کمیشن نے سرکاری افسران کو عوام کی ضروریات کو مؤثر طریقے سے پورا کرنے اور خدمات کی فراہمی کے عمل کو بہتر بنانے پر زور دیا۔ بنیادی خدمات کا حصول عوام کا حق ہے نا کہ ان پر حکومت کا احسان۔
SACM KP SHAFI JAN INAUGURATES NEW CLASSROOMS AT GPGC KOHAT, ATTENDS AWARDS CEREMONY AT AHDAF SCHOOL
Special Assistant to the Chief Minister (SACM) Khyber Pakhtunkhwa on Information and Public Relations, Shafi Jan inaugurated the newly constructed additional classrooms at Government Post Graduate College (GPGC) Kohat on Monday, a development aimed at enhancing educational facilities and meeting growing student needs. The project, completed at a cost of PKR 35.927 million, is expected to provide students with a more conducive learning environment.
Addressing the inaugural ceremony, Shafi Jan said the government is committed to improving education sector and prioritizes the provision of fundamental facilities in academic institutions. “The government has a responsibility to provide quality education to the youth, as they will play a pivotal role in the country’s progress in the future,” he said, emphasizing that the new classrooms will significantly improve the student performance.
The event saw a large turnout of the college principal, faculty and students. The college administration extended gratitude to the guest of honor at the conclusion of the ceremony.
Meanwhile, Shafi Jan also attended the annual prize distribution ceremony of AHDAF School and College Kohat as the chief guest, where he praised students for their outstanding achievements and lauded teachers for their dedication. He underscored the importance of providing modern, quality education to prepare the younger generation for contemporary challenges.
The ceremony concluded with the distribution of awards and certificates to top-performing students, with Shafi Jan offering his best wishes for their future success. School administrators, teachers, students and parents were present in large numbers.
Sports ground project launched Peshawar City, says Meena Khan
A modern sports ground project has been launched in the Peshawar city area to provide improved recreational facilities to residents, Provincial Minister for Higher Education and Local Government Meena Khan Afridi said.
The project, initiated at Government Shaheed Hasnain Sharif Higher Secondary School No 1, is being described as fulfilment of the minister’s election commitments.
According to officials, the scheme includes a dedicated and secure walking and jogging track for women to enable their participation in healthy activities with confidence, along with a futsal ground for youth. Other planned facilities include a synthetic jogging track, basketball and volleyball courts, and a cricket practice area.
The project will also feature installation of LED lights and construction of a boundary wall to ensure a safe and well-equipped environment for the public.
Speaking on the occasion, Mr Afridi said the initiative would provide modern facilities to residents of the inner city, particularly benefiting youth and women by promoting positive and healthy engagement.
He added that the government remained committed to ensuring equal provision of facilities in both urban and rural areas so that the benefits of development could reach all segments of society.
CM’s Aide Shafi Jan Expresses Heartfelt Grief Over Loss of Lives in KP Rains
Special Assistant to the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa on Information and Public Relations, Shafi Jan, expressed deep sorrow and grief over the loss of precious human lives in roof collapse incidents in various districts of the province following recent rains.
Extending heartfelt condolences and sympathies to the bereaved families, he said the loss of lives in these tragic incidents is irreparable for the affected families. He added that a total of 17 people, including women and children, have lost their lives as a result of the recent spell of rains.
Shafi Jan said the provincial government stands firmly with the affected families in this difficult time and will not leave them alone. He added that, on the directives of Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa, Sohail Afridi, timely provision of relief goods to the affected families is being ensured, and all possible assistance will be extended.
He further said that the Provincial Disaster Management Authority and district administrations are actively engaged in relief operations. Across the province, district administrations, Rescue 1122, and other relevant departments have been put on high alert and all available resources are being utilized to deal with any emergency situation.
He added that the best possible medical facilities are being provided to the injured in hospitals. He also prayed for the eternal peace of the departed souls, patience for the bereaved families, and the speedy recovery of the injured.
کوہاٹی گیٹ پشاور میں جدید ہسپتال کے قیام پر غور شروع، اہم ہدایات جاری
کوہاٹی گیٹ کے سامنے واقع لوکل گورنمنٹ خیبرپختونخوا کے پلازہ میں شہریوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے جدید ہسپتال کے قیام پر باقاعدہ غور شروع کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم و بلدیات مینا خان آفریدی اور وزیر صحت میاں خلیق الرحمان کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں مجوزہ ہسپتال کے قیام سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔دونوں وزراء نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ منصوبے پر کاغذی اور عملی پیش رفت کو تیز کیا جائے تاکہ شہریوں کو جلد از جلد جدید اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحت کے شعبے میں بہتری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ مجوزہ ہسپتال کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جائے تاکہ شہریوں کو ایک ہی چھت تلے بہترین علاج کی سہولیات میسر آ سکیں۔صوبائی وزراء نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف پشاور بلکہ گردونواح کے علاقوں کے عوام بھی مستفید ہوں گے اور صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری آئے گی
